... loading ...

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12اور سندھ کے 14 اضلاع کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج نے کافی حد تک انتخابی نتائج کا مجموعی منظر واضح کردیا ہے۔ اب تک آنے والے نتائج کے مطابق پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سب زیادہ نشستیں حاصل کیں اور تحریک انصاف کو ابھرنے نہیں دیا۔ جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں پیپلز پارٹی کے اُمیدوار حسب توقع کامیاب رہے۔ اِسی طرح حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ نے اندازوں کے عین مطابق کامیابی حاصل
کی۔تاہم انتخابات کا سب سے بڑی حیرانی بدین لے کر آیا جہاں ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کا چراغ گل کر دیا۔ مگر یہ حیرانی صرف ذرائع ابلاغ کی حد تک تھی۔ کیونکہ آزاد مبصرین نے جنہیں ٹیلی ویژن کے معروف اینکرز نے زیادہ پزیرائی نہیں بخشی ، پہلے سے ہی بدین کے انتخابات میں ڈاکٹر ذوالقار مرزا کی کامیابی کی پیش گوئی کردی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کے بے قابو جن کو اپنے انتخابی نشان بوتل میں بند کردیا۔ اور پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم میں بلاول کو بدین میں جھونکنے کے باوجود اپنے حلقہ اثر میں معمولی بھی اثر انداز نہ ہونے دیا۔ بلاول نے انتخابی مہم کے آخری روز ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حوالے سے کہا تھا کہ کچھ انکل نے اُنہیں دھوکا دیا۔ مگر انتخابی نتائج نے ثابت کردیا کہ بدین نے بھی اُنہیں دھوکا دے دیا ہے۔بدین کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے تمام کے تمام 14 وارڈز پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گروپ نے کامیابی حاصل کرلی۔ تاہم مجموعی طور پر بدین کے دیگر اضلاع کے نتائج میں مرزا گروپ اور پیپلز پارٹی تقریباً ہم پلہ ثابت ہوئے۔ گولارچی ٹاؤن کمیٹی کی چھ میں سے پانچ نشستیں مرزا گروپ کے نام رہیں۔ بدین کی کل سترہ یونین کونسلوں میں سے چھ مرزا اور دو پر پی پی کامیاب ہو سکی ہے۔
بدین کے علاوہ باقی سندھ کے 14 اضلاع میں سے بارہ میں پیپلزپارٹی کامیاب رہی ۔ سندھ بھر کے اب تک کے نتائج میں مجموعی طور پر پیپلز پارٹی 847 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صوبے کے 14 اضلاع میں ہونے والی پولنگ میں ووٹنگ کا تناسب پچاس فیصد رہا اور یہاں 5100 نشستوں کے لیے 14000 اُمیدوار میدان میں اُترے تھے۔ ایم کیوایم نے حیدرآباد میں اپنا سکہ جمائے رکھا۔ اور مجموعی طور پر 118 نشستیں حاصل کی۔ سندھ میں آزاد امیدوار بھی 121 نشستوں پر کامیاب رہے۔ سندھ میں اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق دیگر سیاسی جماعتوں میں مسلم لیگ نون نے 64 ، فنکشنل لیگ نے 22، عوامی اتحاد نے 19،جماعتِ اسلامی نے 8، تحریک انصاف نے 7، پیپلز پارٹی شہید بھٹونے 4 اور جمعیت علمائے اسلام نے بھی تین نشستیں حاصل کی ہیں۔
دوسری طرف پنجاب میں دوسرے مرحلے کے بارہ اضلاع کے انتخابات میں حسب توقع مسلم لیگ نون نے اب تک کے نتائج میں اپنی واضح برتری کو برقرار کھتے ہوئے 986 نشستیں حاصل کر لی ہے۔جب کہ دوسرے نمبر پر زیادہ بڑی تعداد میں آزاد امیدوار کامیاب رہے۔ اس طرح تحریک انصاف اکثر جگہوں پر مسلم لیگ نون کے سامنے یا انتخابات میں اپنے حریفوں یا پھر ووٹرز کے سامنے دوسرے نمبر پر رہنے کا تاثر بھی برقرار نہ رکھ سکی۔ تاہم تحریک انصاف نے اب تک کے نتائج میں 313 نشستیں حاصل کرلی۔ پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر پنجاب میں اپنی مکمل ناکامی کے تاثر کو زائل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اور صرف بارہ نشستیں حاصل کر پائی۔اسی طرح مسلم لیگ ق کے حصے میں صرف 10، جماعتِ اسلامی 8 اور دیگر جماعتیں 13 نشستیں ہی حاصل کر سکیں ۔
مجموعی طور پر بلدیاتی انتخابات کسی بھی سطح پرنئی سیاسی رجحان سازی کے عکاس ثابت نہیں ہو سکے۔ اور انتخابی نتائج کا تاثر روایتی ہی رہا۔ اگر کسی بھی سطح پر کوئی بڑا اپ سیٹ ہوا ہے تو وہ بھی شخصیات کی ہی بدولت تھا۔ مثلاً بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور نوشہرو میں جتوئی خاندان کے باعث اپ سیٹ ہوئے۔ اسی طرح پنجاب میں بھی کامیابی کارجحان کسی پروگرام یا ایجنڈے کے مرہون منت نہیں رہا بلکہ فیصلہ کن عامل شخصیات کااثرورسوخ رہا۔آزاد مبصرین کے نزدیک ان انتخابات کے ذریعے کسی جمہوریت کے پنپنے یا جمہوری نظام کے مستحکم ہونے کا تاثر درست نہ ہوگا۔ بلکہ یہ اُسی طرح برادریوں، جماعتوں، اور شخصیات کا انتخابات تھا جو روایتی طور پر ہوتا ہے اور جس سے وہی برادریاں ، جماعتیں اور شخصیات مستحکم ہوتی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...