... loading ...

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے سابق پولیس کمشنر نینرج کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں ہونے والے نائن الیون حملوں کے لیے جو سرمایہ اکٹھا کیا گیا تھا، اس میں بھارت سے جانے والا حصہ بھی شامل تھا۔ معروف بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سابق پولیس کمشنر نے یہ دعویٰ ایک ‘دہشت گرد’ کے اقبالی بیان کی بنیاد پر کیا ہے۔
نیرج کمار بھارت کے سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے لیے خدمات انجام دیتے تھے اور ابھی دو سال قبل ہی دہلی پولیس کمشنر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ وہ اس وقت بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اینٹی کرپشن ونگ میں کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نائن الیون حملوں کے لیے سرمایہ کاری اغوا کی ایک واردات سے حاصل کی گئی تھی اور پھر اسے عمر سعید شیخ کے حوالے کیا گیا تھا جنہوں نے نائن الیون حملوں کے مرکزی منصوبہ ساز محمد عطا تک پہنچایا تھا۔
عمر شیخ دسمبر 1999ء میں اس وقت بھارت سے رہا ہوئے تھے، جب بھارت کے ایک مسافر ہوائی جہاز کو اغوا کرکے افغانستان لے جایا گيا تھا اور مسافروں کے بدلے کئی اہم عسکریت پسند رہا کروائے گئے تھے۔ عمر شیخ پر 1994ء میں بمبئی میں غیر ملکی باشندے کے اغوا اور جنوری 2002ء میں امریکی صحافی ڈینیل پرل کے اغوا کے الزامات بھی لگائے جاتے ہیں۔ وہ بعد ازاں ڈینیل پرل معاملے پر ہی لاہور سے گرفتار ہوئے تھے۔
کتاب کے مطابق عمر شیخ نے یہ پیسہ آفتاب انصاری سے حاصل کیا تھا، جو خود بھی 2002ء میں امریکن سینٹر، کلکتہ میں ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔ نیرج کمار کا کہنا ہے کہ یہ تمام معلومات حرکت المجاہدین کے آصف رضا خان نے دی تھی۔ آصف رضا نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ “استاد آفتاب انصاری نے خادم شوز کے مینیجنگ ڈائریکٹر پرتھا پریتم رائے برمن کے اغوا سے حاصل ہونے والا تاوان عمر شیخ کو بھیجا تھا۔” نیرج کمار کا کہنا ہے کہ یہ رقم تقریباً ایک لاکھ ڈالرز تھی جو عمر شیخ سے ہوتی ہوئی محمد عطا تک پہنچی۔ آفتاب انصاری اس وقت مغربی بنگال کی ایک جیل میں قید ہیں اور پھانسی کا انتظار کررہے ہیں۔
سابق پولیس چیف نے کہا کہ آصف رضا خان کے اس انکشاف کی تصدیق امریکی ایف بی آئی کے انسداد دہشت گردی ڈویژن کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جان پسٹول کی جولائی 2003ء میں پیش کردہ شہادت سے بھی ہوتی ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب بھارت میں مسلمانوں پر حالات ویسے ہی تنگ ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں شیو سینا، بجرنگ دل اور راشٹریہ سیوک سنگھ کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، مسلمانوں کی جانب سے نائن الیون کے واقعے کے لیے سرمایہ کاری فراہم کرنے کی بات کرنے کا مقصد آخر کیا ہوسکتا ہے؟ وہ بھی واقعے کے 14 سال گزر جانے کے بعد۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...