... loading ...

آج کل سوشل میڈیا پر سنیئر صحافی مشتاق منہاس کے حوالے سے یہ بحث چل رہی ہے کہ وہ سیاست میں حصہ لینے والے ہیں اور وہ آزادکشمیر میں وزارت عظمی کے امیدوار ہیں۔میرے خیال میں یہ بحث کافی قبل ازوقت شروع ہوگئی ہے۔ پہلی بات یہ ہے کہ میری معلومات تک مشتاق منہاس صاجب نے سیاست میں حصہ لینے کا ابھی تک کوئی اعلان ہی نہیں کیا۔دوسری بات یہ ہے کہ نوازشریف صاحب انہیں اس وقت وزارت عظمی کے لیے نامزدکرسکتے ہیں جب وہ ممبر اسمبلی منتخب ہوں گے۔باغ کے جس حلقے سے وہ الیکشن کے امیدوارہوسکتے ہیں اس میں سردار قمرالزمان اور کرنل نسیم جیسے بڑی برادری اور اثر ورسوخ والے سیاستدان پہلے سے ہی موجود ہیں۔نون لیگ اگر مشتاق منہاس صاحب کو ٹکٹ دیتی ہے تو کرنل نسیم کو آزاد امیدوار بننے سے آزادکشمیر کے صدر کی پیشکش کرکے ہی روکا جاسکتا ہے۔
رشید ترابی صاحب اور راجہ یاسین صاحب بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ان کا بھی اچھاخاصا ووٹ بینک ہے۔اس کے بعد دوسرا بڑا ایشو یہ ہے کہ مشتاق منہاس صحافی تو بڑے ہیں لیکن ابھی تک ان کا سیاست میں کوئی کنٹری بیوشن نہیں اور نہ ہی مسلم لیگ نون میں کوئی کردارہے ۔ علاوہ ازیں میری معلومات کے مطابق نون لیگ میں کسی بھی سطح پر ان کے سیاست میں حصہ لینے کا معاملے ابھی تک زیر بحث ہی نہیں آیا۔میری تجویز یہ ہوگی کہ وہ پہلے الیکشن لڑیں۔حکومت کا حصہ بنیں ۔ وزیراعظم بننے کے لیے اُن کے پاس کافی عمر پڑی ہے۔فاروق حیدر صاحب کے پاس غالباً یہ آخری موقع ہے۔ بقول سردار ابراہیم خان صاجب کے انہیں “باری” لگانے دی جائے ۔کوئی مہم جوئی نہ کی جائے تو بہتر ہے ورنہ نون لیگ کا حشر بھی مسلم کانفرنس والا ہوسکتاہے۔مجھے نہیں لگتاہے کہ نون لیگ کی مرکزی قیادت راجہ فاروق حیدر کو نظرانداز کرنے کا خطرہ مول لے سکتی ہے۔اس وقت آزادکشمیر میں فاروق حیدر ہی وہ سیاستدان ہیں جن سے قومی حمیت اور کشمیریوں کا وقار بحال کرنے کی امید کی جاسکتی ہے۔ باقی لوگوں نے کشمیری تشخص اور بااختیار حکومت کی “کچی لسی”بناڈالی ہے۔
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...