... loading ...

پیرس کے قلب میں حملے کرکے 130 کے قریب لوگوں کو مارنے، سینکڑوں کو زخمی کرنے اور دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والے کون تھے؟ ابھی تک شاید دنیا کو تو نہیں معلوم لیکن فرانس کو سیکورٹی اداروں کو ان کے بارے میں پہلے سے علم تھا۔
برطانیہ کے روزنامہ “میل” کا کہنا ہے کہ پیرس میں حملے کرنے والے ایک ‘دہشت گرد’ کے بارے میں معلوم ہوچکا ہے کہ وہ پیرس ہی کا رہائشی تھا۔ بتاکلان تھیٹر کے قریب مارے گئے اس شخص کی عمر 30 کے لگ بھگ ہے اور اس حملے سے قبل ہی فرانس کی انسداد دہشت گردی کی متعدد ایجنسیاں اسے جانتی تھیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی واقعے میں ملوث افراد پہلے ہی خفیہ اداروں کی نظر میں ہوں۔ رواں سال کے اوائل میں گستاخ جریدے شارلے ابدو پر ہونے والے حملے میں ملوث افراد کے بارے میں بھی یہی بتایا گیا تھاکہ ایک دہائی سے فرانس کے سیکورٹی اداروں کی ان پر نظریں تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک شخص دو مرتبہ گرفتار بھی ہوا، ایک مرتبہ حوالات میں بھی گیا، دو کی بیرون ملک روانگی کے بعد بھی جاسوسی کی گئی، جہاں انہوں نے تربیت حاصل کی اور ممکنہ طور پر شام میں ہونے والی جنگ میں بھی حصہ لیا، اور اس کے بعد فرانس واپس بھی پہنچے اور جاسوسی کرنے والے اداروں کی کڑی نظر کے باوجود اتنا بڑا واقعہ پیش آ گیا۔ اب فرانس کے خفیہ اداروں کو ایک مرتبہ پھر ویسی ہی صورت حال کا سامنا ہے۔
فرانس آئندہ چند روز میں اس حملے کے بدلے میں مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کا باضابطہ اعلان کرے گا، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ داعش نے کیا ہے۔ اب تک داعش کو مغرب ہی نے ایک ‘مافوق الفطرت’ قوت بنا کر پیش کیا ہے۔ ایک ایسی طاقت جو بیک وقت شام، عراق، لبنان، ایران اور روس کے خلاف تو جنگ کر ہی رہی ہے، لیکن عین اسی وقت یورپ کے قلب میں ایک شہر پر اتنا بڑا حملہ بھی کرگئی ہے۔ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس گروہ کو بڑے پیمانے پر کئی ریاستوں کی مدد حاصل ہے۔ پیرس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد یہ تو پتہ چل گیا کہ اس واقعے کے پیچھے کون تھا؟ لیکن داعش کے پیچھے کون ہے؟ اس بارے میں ابھی تک کچھ نہیں معلوم۔
پھر فرانس کا مبینہ دہشت گردوں کے بارے میں پہلے سے جاننا لیکن ان کے خلاف حتمی کارروائی نہ کرنا بھی ظاہر کرتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے اور اس واقعے کے بعد وہ عالمی سطح پر چند مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...