... loading ...
فرانس کے ایک شیئر کے میئر رابرٹ شاردون نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں اسلام پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی کی جائے۔
پیرس میں حملے، اور اس کے نتیجے میں 129 افراد کی ہلاکت کے بعد، اس وقت فرانس میں نفرت انگیزی اپنے عروج پر ہے۔ شامی مہاجرین کے کیمپ میں آتش زدگی اور اب ایک شہر کے میئر کی جانب سے یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ عوامی سطح پر کیا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں شاردون نے کہا ہے کہ ہمیں فرانس میں اسلامی عقائد پر لازمی پابندی لگانی چاہیے۔ یہی فرانس کے تمام مسائل کا واحد حل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مارشل پلان کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کو اُن ممالک میں بھیجا جا سکے، جہاں اُن کے عقائد پر عمل ہوتا ہے ۔
شاردون فرانس کے ایک معمولی سے شہر وینیلے کے میئر ہیں اور حیرت ہے کہ ایک ننھے سے شہر کے میئر کے پاس فرانس کے “تمام مسائل کا بہترین حل” موجود ہے لیکن کسی بڑے شہر کو ابھی تک کہ “انوکھا خیال” نہيں سوجھا۔ چلیں مزید آگے بڑھتے ہیں کیونکہ ان کا مزید مزید دلچسپ صورت اختیار کرتا ہے جب وہ کہتے ہیں کہ “جمہوریہ فرانس میں صرف عیسائی مذہب کو فروغ دینا چاہیے۔”
درحقیقت فرانس کی آزاد خیالی جو اب ماورائے آزاد خیالی تک پہنچ گئی ہے، درحقیقت کہیں زیادہ سخت عیسائیت ہے۔ انہوں نے حجاب پر پابندی لگائی اور اس کے باوجود اپنے “گوناگوں” معاشرے پر فخر کرتے ہیں۔
شاید فرانس اب تک اپنے صلیبی ماضی کو بھلا نہیں پایا۔ یہ وہ پہلا ملک تھا، اور غالباً سب سے متحرک بھی، جس نے دنیائے اسلام کے خلاف “عظیم” صلیبی جنگیں لڑیں۔ ہوسکتا ہے کہ صلیبی عزائم کی چنگاریاں اب بھی خاکستر تلے باقی ہوں۔ آخر انہی صلیبی جنگجوؤں کا خون اب تک فرانسیسیوں کے جسم میں دوڑ رہا ہے۔
مذہب کی آزادی، یعنی “آپ اپنی مرضی کے مطابق جو چاہیں عقائد اختیار کریں اور ان پر جیسے چاہے عمل کریں” کے خوبصورت لبادے میں عیسائی عسکریت پسندی کی روح اب بھی باقی ہے۔ وہ تاریخ جسے بھلا دینے کے دعوے کیے گئے ہیں اب بھی فرانس کے لہو میں دوڑ رہی ہے اور اس کا حقیقی اظہار آئندہ چند روز میں مشرق وسطیٰ کے بارے میں فرانس کے اعلانات سے ہو جائے گا۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...