... loading ...
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے حملوں میں اب تک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 123 اموات ہو چکی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 200 سے زیادہ بیان کی جاتی ہے۔ یہ کل چھ مقامات پر ہونے والے حملے تھے جن میں سب سے بڑا ایک محفل موسیقی میں ہوا۔

حملوں کا آغاز مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 20 منٹ پر ہوا یعنی پاکستان کے معیار وقت کے مطابق رات ایک بج کر 20 منٹ پر۔ یہ حملہ لی کیرویلون بار پر ہوا اور اس کے چند ہی لمحے بعد قریب واقع ایک کمبوڈین ریستوراں ‘پتیت کمبوژ’ پر فائر کھول دیا گیا، جس میں کم از کم 12 افراد مارے گئے۔

اس کے چند منٹ بعد چند گلیاں چھوڑ کر لا کاسا نوسترا پیزیریا نامی ایک پیزا ریستوراں پر حملہ ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس واقعے میں پانچ افراد کی ہلاکت ہوئی۔

محض 8 منٹ بعد پہلا واقعہ، جسے دنیا بھر نے براہ راست رونما ہوتے دیکھا، مرکزی اسٹیڈیم استاد دے فرانس کے باہر پیش آیا۔ یہاں فرانس اور جرمنی کا ایک دوستانہ مقابلہ جاری تھا بلکہ خود فرانس کے صدر فرانکو اولاندے اور کابینہ کے کئی ہم اراکین یہاں موجود تھے۔ کھیل کو شروع ہوئے 20 منٹ ہی ہوئے تھے کہ ایک زبردست دھماکے کی آواز باہر سے آئی جو میدان میں بالکل واضح سنائی دی بلکہ دنیا بھر میں براہ راست میچ دیکھنے والے افراد نے بھی سنا۔ ایک لمحے کے لیے کھلاڑی جھجکے لیکن کھیل جاری رہا۔ جب دوسرا دھماکا ہوا تو فوری طور پر صدر کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ کل تین دھماکے ہوئے تھے، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ خودکش تھے۔ ان دھماکوں میں کل پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ میچ کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا کہ تماشائی گھبرا کر میدان میں داخل ہوگئے تھے۔ گو کہ آخر میں مقابلہ فرانس نے دو-صفر سے جیتا لیکن اس کامیابی کی خوشی سے زیادہ باہر کے حالات کی فکر تھی۔

9 بج کر 50 منٹ پر ریو دے شارون نامی ایک ریستوراں پر حملہ ہوا جس میں دو افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ تین منٹ تک جاری اس فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد مارے گئے۔

10 بجے سب سے بڑا واقعہ پیش آیا۔ شہر کے 11 ویں ضلع میں بلیوارڈ والتے میں واقع معروف کنسرٹ مقام پر امریکا کے گروپ ایگلز آف ڈیتھ میٹل کی محفل جاری تھی ۔ بتاکلان ہال کی تمام 1500 نشستیں بھری ہوئی تھیں، جب چار حملہ آور اس میں داخل ہوئے اور لوگوں پر فائر کھول دیے ۔ اس کے نتیجے میں کم از کم 82 افراد کی جانیں گئیں۔ بعد ازاں تین حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک پولیس کی گولی کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق تمام واقعات میں کل 8 حملہ آوروں کی موجودگی کا پتہ چلا ہے جو سب کے سب مارے گئے ہیں۔ 7 نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ ایک پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔
اس وقت فرانس میں ہنگامی حالت نافذ ہے اور سرحدیں بند کردی گئی ہیں تاکہ حملہ آور فرار نہ ہو سکیں۔ خوف، دہشت اور بوکھلاہٹ کی فضا قائم ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...