... loading ...

پاکستان کے سیاسی افق پر بہت تیزی سے خراب ہوتے “سول ملٹری تعلقات” اب ایک نئے امتحان سے گزرنے جارہے ہیں۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق سیاسی حکومت کو جنرل راحیل شریف کا سعودی عرب کا دورہ پوری طرح ہضم نہیں ہو سکا۔ چیف آف آرمی اسٹاف گزشتہ کئی مہینوں سے مختلف ممالک کا دورے کررہے ہیں۔ جس کاآغاز اگرچہ افغانستان کے دورے سے ہوا تھا مگر نوازحکومت کے نزدیک اب یہ دورے صرف سلامتی یا دفاعی امور سے بڑھ کر تاثر دیتے ہیں۔ چنانچہ کافی عرصے سے حکومتی حلقوں میں جاری بے چینی سعودی عرب کے دورے میں خاصی تکلیف دہ بن کر سامنے آئی۔ یہ امر تو بالکل واضح ہے کہ سعودی عرب سے تعلقات کو نواز شریف خاندان اپنے خصوصی برتاؤ سے ایک منفرد نوعیت کی ذاتی تحویل میں رکھنا چاہتے ہیں۔ مگر اب یہ صورتِ حال فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا میں زیادہ تلخ بن کر اُبھر رہی ہے۔
ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا سے قبل اس کے متعلق منفی پہلو سامنے لانا شروع کر دیئے گئے ہیں۔ جس کا پہلا اظہار امریکی ذرائع ابلاغ سے ہوا ہے۔ وائس آف امریکا دنیا کے مختلف ممالک کے لئے امریکی پروپیگنڈے کے لئے استعمال ہوتی ہے اوراِسے عام طور پر امریکا کے تاثر کو بہتر بنانے اور جمہوریت کے لئے امریکا کی جعلی خدمات اُبھارنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ وائس آف امریکا کے اِسی ذریعہ ابلاغ پر ایک خبر کے ذریعے چیف آف آرمی اسٹاف کے دورہ امریکا کو منفی رخ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ
“امریکی محکمہء دفاع کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اپنی خواہش پر امریکا کا دورہ کر رہے ہیں اور پینٹاگون کے عہدیدار جنرل راحیل سے ان کی درخواست پر ملاقات کریں گے۔’پینٹاگون’ کے ایک اہلکار نے ‘وائس آف امریکا’ کو بتایا ہے کہ ہم واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مل کر جنرل راحیل شریف کی امریکی حکام کے ساتھ موزوں ملاقاتیں طے کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”
یہ خبر نہایت خطرناک طور پر دو منفی تاثر اُبھارتی ہے ۔ اول یہ کہ پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کا (جو علاقائی سیکورٹی کے معاملات میں ایک توازن ساز قوت کے طور پر پاکستان کے مقام کو خطے کے تمام ممالک میں ایک بار پھر منواچکے ہیں، اور جو پاکستان کی تزویراتی اہمیت کو اب امریکا سےآگے خود روس کے لئے واضح کر چکے ہیں) دورہ امریکا خود اُن کی خواہش پر ہورہا ہے ، یہ دوطرفہ عمل نہیں۔ اس کا دوسرا منفی تاثر یہ ہے کہ 16 نومبر سے 19 نومبر تک جاری رہنے والے اس دورے کے صرف تین دن پہلے تک ابھی اُن کی امریکا میں ملاقاتیں تک طے نہیں ہو سکی ہیں۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس خبر کی اشاعت کے بعد پاکستان کے عسکری حلقوں نے ا س پر غور شروع کیا ہے کہ کہیں اس منفی خبر کی تحریک پاکستان سے تو نہیں دی گئی۔ اس صورتِ حال سے یہ واضح ہوتا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکا اب پاکستان کے اندر سول ملٹری تعلقات کے تناظر میں ہی لیا جائے گا اور اس کے متعلق منفی تاثر کو نہایت خطرناک طور پر ان تعلقات کی تشریح کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...