... loading ...

انوپ کمار چیتیا (دائیں سے دوسرے) کی ایک پرانی تصویر، سن 2002ء
دو دہائیوں تک ایک بڑے مجرم کی تحویل پر اختلاف کے بعد بالآخر بنگلہ دیش اور بھارت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (الفا) کے بانی انوپ چیتیا کو بھارت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے انہیں 1997ء میں گرفتار کیا تھا اور وہ ملک میں غیر قانونی طور پر قیام پر 7 سال قید کی سزا بھی کاٹ چکے تھے لیکن انہیں مزید 11 سال اس لیے تحویل میں رہنا پڑا کیونکہ حکام ان کی واپسی کی شرائط پر بھارت سے مذاکرات کررہے تھے۔ الفا بنگلہ دیش سے منسلک ریاست آسام کو بھارتی اقتدار سے آزاد کرانے کی جدوجہد کررہی تھی۔
اس امر کی تصدیق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ایک ٹوئٹ کے ذریعے کی ہے کہ انوپ چیتیا کے بارے میں انہوں نے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے بات کی ہے اور “دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد” پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بھارت کو مبینہ طور پر قتل، اغوا اور بھتہ خوری کے الزامات میں انوپ مطلوب ہیں اور بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی کافی عرصے سے ان کی وطن واپسی چاہتا تھا لیکن ڈھاکہ بارہا اس سے انکار کرتا رہا۔ البتہ بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کا کہنا ہے کہ انوپ کی ملک بدری میں تاخیر اس لیے ہوئی کیونکہ وہ اپنے وطن نہیں جانا چاہتے تھے۔ اب انہیں ان کی خواہش کے مطابق رہا کردیا گیا ہے۔ جبکہ بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش نے انوپ کی سیاسی پناہ کی درخواست پر غور ہی میں سالوں گزار دیے۔
انوپ چیتیا کی حوالگی ایک ایسے موقع پرہوئی ہے جب بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کافی بہتر ہوئے ہیں بلکہ 2013ء میں دونوں ملکوں کے درمیان تحویل مجرمین کا معاہدہ بھی ہوا ہے۔
انوپ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ 1991ء میں بھارت میں رہائی کے فوراً بعد بنگلہ دیش فرار ہوگئے تھے۔
الفا نے 1979ء میں بھارتی اقتدار کے خلاف مسلح جدوجہد کا اعلان کیا تھا اور 2011ء میں جنگ بندی کی۔ حکومت اور گروپ کے درمیان امن معاہدے کی راہ ہموار ہوئی ہے اور اب وہ محض بھارت کے زیر اقتدار ایک خودمختار علاقے کا خواہشمند ہے۔ البتہ تنازع کے دوران 10 ہزار سے زیادہ افراد کی جانیں گئیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت نے انڈر ورلڈ کے مشہور ڈان چھوٹا راجن کی گرفتاری بھی ظاہر کی ہے جنہیں انڈونیشیا سے واپس بھارت منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...