... loading ...

فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے ملک میں جاری فوجی آپریشنز میں حکومت سے مزید تعاون طلب کیا ہے اور آپریشن کے اثرات کو برقرار رکھنے کے لئے ایک طرح سے اچھی طرزِ حکمرانی کا مطالبہ کیا ہے۔
جنرل راحیل کی سربراہی میں ۱۰؍ نومبر بروز منگل کو ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کی داخلی وخارجی صورتِ حال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اور سیکوریٹی آپریشنز کی پیش رفت، نتائج اور مجموعی طور پر اس کے اثرات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مزید تعاون مانگ لیا ہے۔ جنرل راحیل شریف کے دور میں شاید یہ پہلا موقع ہے کہ کورکمانڈرز کانفرنس میں حکومتی کردار کا نہ صرف جائزہ لیا گیا ہے بلکہ اس پر باقاعدہ ایک ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دیرپا کامیابی کے لئے شانہ بہ شانہ حکومتی اقدامات ضروی ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کے مطابق اس فوجی ردِ عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوجی حلقے سرکاری کردار پر زیادہ مطمئن نہیں ہیں۔ اس ضمن میں خاص طور پر جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے اُن میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت، فاٹا میں اصلاحاتی عمل اور جے آئی ٹیز پر عمل درآمد میں حائل رکاوٹیں ہیں۔ کورکمانڈرز اجلاس میں ان رکاؤٹوں کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ یہ مسائل آپریشن کے اثرات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
کور کمانڈرز اجلاس کی روداد بیان کرتے ہوئے بطور خاص اس نکتے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ اجلاس میں فوجی سربراہ کے دورۂ امریکا پر بھی بات ہوئی۔ سیاسی وفوجی مبصرین کورکمانڈرز اجلاس کے وقت کو بہت زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب فوجی سربراہ سعودی عرب کے دورے سے واپسی کے بعد اب امریکا کا رخ کرنے والے ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا یہ دورہ صرف افغانستان کے تناظر میں ہی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اس دورے کی اہمیت خطے میں اُبھرتے ہوئے نئے علاقائی توازن میں روس ، چین اور پاکستان کے درمیان اُبھرنے والے نئے اعتماد کے ماحول میں امریکی پریشانیوں میں اضافے کے واضح آثار سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے لئے سعودی اہمیت اور سعودیہ کا مشرقِ وسطیٰ میں امریکی انحصار سے ہٹ کر کردار بھی ایک نئے ماحول کو جنم دے رہا ہے۔ اس دوران میں جنرل راحیل شریف نے چین اور روس کے ساتھ نئے اعتماد افزا ماحول کو پیدا کرنے میں خاص کردار ادا کیا ہے۔ چنانچہ جنرل راحیل شریف کے دورۂ امریکا کو اس تناظر میں خاص اہمیت دی جارہی ہے۔
جنرل راحیل شریف نے اِسی حساس عرصے میں کورکمانڈرز کانفرنس کی سربراہی کی ہے۔اور اس کانفرنس کے ذریعے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔ یہ ایک مختلف ماحول میں منفرد پیغام ہے جسے مبصرین بہت اہمیت دے رہے ہیں۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...