... loading ...

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے 5؍ دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں صوبہ سندھ سے چار نشستوں پر دس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرادیئے ہیں۔ ان امیدواروں میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مرزا علی اظہر جنرل نشست پر‘ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی پبلک ٹیچنگ ہسپتال کی نشست پر ڈاکٹر نصرت علی شاہ جبکہ پرائیویٹ پبلک ٹیچنگ اسپتال کی نشست پر ڈاکٹر عبداﷲ متقی اور بی ڈی ایس کی نششت پر پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدر ڈاکٹر فیروز جہانگیر مضبوط امیدواروں کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں ۔جبکہ ان ہی چار نشستوں پر مزید جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں لیاقت یونیوسٹی آف ہیلتھ سائنسز جامشورو کے پروفیسر آف سرجری پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ‘ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈاکٹر ناصر خان محمدی میڈیکل کالج میرپور خاص کے ڈاکٹر شمس العارفین اور جنرل نشست پر محکمہ صحت سندھ کے سابق ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر جمال احمد شیخ اور ڈاکٹر عطاء الرحمن جنرل نشست پر امیدوار ہیں ۔ امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجراء 17 نومبر کو اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی حتمی تاریخ 16 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے سابق متنازع عہدیداران تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت گرفتار ڈاکٹر عاصم حسین کے دست راست پروفیسر مسعود حمید اور ڈاکٹر علی فرحان، پروفیسر اعظم یوسفانی کی جانب سے حالیہ انتخابات میں گزشتہ پانچ سال کے دوران کونسل کی کسی بھی نشست پر عہدیداروں کے انتخاب میں حصہ لینے پر عائد پابندی کے خلاف ہائی کورٹ میں جانے کا عندیہ دیا گیا تھا تاہم عین موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین کے زیر اثر ڈاکٹرز نے ( جس میں پروفیسر مسعود حمید آگے بتائے جاتے ہیں) پراسرار خاموشی اختیار کرلی۔ تاہم طبی حلقوں کے مطابق ڈاکٹر جمال احمد شیخ پی ایم ڈی سی کے سابق متنازع عہدیداروں کے خاموش نمائندے بتائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر جمال احمد شیخ محکمہ سندھ میں ڈپٹی سیکرٹری کی حیثیت سے ڈاکٹروں کی گریڈ 18 سے گریڈ 19 کی ترقی کے اسکینڈل میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں ۔جس پر سابق وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے نہ صرف انہیں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے سے
برطرف کردیا تھا بلکہ محکمہ صحت کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ان کے داخلے پر پابندی بھی عائد کردی تھی جبکہ یہ بات بھی باخبر ذرائع نے بتائی ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے ساتھ گرفتار ہونے والے قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن کے گریڈ 19 کے گھوسٹ ڈاکٹر یوسف ستار کو سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی سہولت ڈاکٹر جمال احمد شیخ نے دے رکھی تھی کیونکہ ڈاکٹر جمال احمد شیخ اپنی سرکاری ملازمت کا 95 فیصد کیریئر مذکورہ اسپتال میں گزار چکے ہیں اور قطر اسپتال میں کوئی بھی انتظامی سربراہ ان کی مرضی کے بغیر فائز نہیں ہوسکتا تھا اور وہ فائز ہونے کے باوجود ڈاکٹر جمال شیخ کی ہدایت کے مطابق ہی اپنا کردار ادا کرتا تھا اور نہ مذکورہ اسپتال میں کوئی پتہ ان کے بغیر ہل سکتا تھا اور اب بھی مذکورہ اسپتال کے علاوہ سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد‘ نیو کراچی اور اربن ہیلتھ سینٹر نارتھ کراچی میں ان کا بہت اثرورسوخ بتایا جاتا ہے جہاں وہ گھوسٹ ملازمین کے سرپرست بتائے جاتے ہیں اور ریٹائر ہونے کے باوجود کوئی بھی افسر، ان کے احکامات سے روگردانی کرنے کی جرأت نہیں رکھتا ہے۔
55 روپے اضافہ اشارہ ہے کہ آگے کیا ہوگا، خطے میں کہیں پیٹرول کی قیمت اتنی زیادہ نہیں بڑھی، عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے پر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، سلمان اکرم راجا ہم ایٹمی قوت ہیںپاکستان اپنا کردار ادا کرے، بدقسمتی سے ملک میں اداروں اور عوام کو ا...
ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے، ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د...
سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات ک...
100انڈیکس میں 11015 پوائنٹس کی کمی سے 146480 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا خطے کی کشیدہ صورتحال پر انویسٹرز سرمائے کے انخلا کو ترجیح دے رہے ہیں،ماہرین کی گفتگو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس میں ہنڈریڈ انڈیکس 9453 پوائنٹس کی کمی سے 14804...
اپنی سرزمین، شہریوں، قومی سلامتی کے دفاع کیلئے ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں خطے میں امن اور استحکام کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے،وزارت خارجہ سعودی عرب نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید ب...
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسل...
میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ا...
رجسٹرڈ 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر 55 روپے کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے، سہیل آفریدی پیٹرول میں اضافہ مسترد ، بی آر ٹی کا کرایہ نہیں بڑھائیں گے؛ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول کی مد م...
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوش...
ہمسائیہ ممالک پر ایران کے حملے اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں،مسعود پزیشکیان کا سرکاری ٹی وی پر خطاب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی ...