... loading ...

انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو جمعرات کی شب انڈونیشیا سے بھارت منتقل کر دیا گیا۔ چھوٹا راجن کو آسٹریلیا سے انڈونیشیا آتے ہوئے 26 اکتوبر کو بالی ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پھرانڈونیشیا سے چھوٹا راجن کو بھارت لے جانے کے تمام قانونی معاملات طے ہونے کے بعد اُسے بین الاقوامی ہوائی اڈے بالی سے ہی 3نومبر کی رات سات بجے طے شدہ پروگرام کے تحت بھارت لے جایا جانا تھا، مگر انڈونیشیا میں آتش فشاں دھماکے کی وجہ سے بالی ہوائی اڈے کو 3 نومبر منگل کے روز ہی بند کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد 4 نومبر کی صبح یہ توقع کی جارہی تھی مگر بالی ہوائی اڈے پر پروازیں بحال نہ ہو سکی تھیں۔ آتش فشاں کا اخراج بالی کے پاس واقع جزیرے سے مسلسل ایک ہفتے سے ہورہا تھا۔ یہ انڈونیشیا کا سب سے مصروف ہوائی اڈہ ہے ،جس کی جمعرات تک بندش سے کم وبیش سات سو پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اس پورے عرصے میں انڈونیشیا کے شہر بالی میں بھارت کی سی بی آئی (مرکزی تفتیشی بیورو) ، ممبئی اور دہلی پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم چھوٹا راجن کو بھارت لانے کے لیے مستقل وہیں موجود رہیں۔یہاں تک کہ جمعرات کو آتش فشانی راکھ کے اخراج کا سلسلہ رکنے کے بعد چھوٹا راجن کو خصوصی طیارے سے لے جانے کے لیے انڈونیشین حکام نے ملک بدری کے ضروری کاغذات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سی بی آئی کے حوالے نہ کر دیا۔ بالی پولیس کے ترجمان ہیری ویانٹو نے اب باقاعدہ طور پر چھوٹا راجن کو سی بی آئی حکام کےحوالے کرنے کی تصدیق کردی ہے۔دوسری طرف انڈونیشیا میں بھارت کے سفیر گرجیت سنگھ نے بھی ایک ٹوئٹر کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ چھوٹا راجن کو انڈونیشیا سے بھارت کے لیے ملک بدر کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس دوران میں بھارتی ریاست مہاراشٹر سے خبرآئی ہے کہ مہاراشٹر حکومت نےچھوٹا راجن کے خلاف قائم 70 کے قریب مقدمات تفتیش کی غرض سے سی بی آئی (مرکزی تفتیشی بیورو)منتقل کر دیئے ہیں۔
55 سالہ چھوٹا راجن بھارتی پاسپورٹ رکھتا تھا جو سڈنی سے موہن کمار کے نام سے جاری کیا گیا تھا۔ چھوٹا راجن نے بالی میں گرفتاری سے قبل تک تقریباً دو دہائیوں تک موہن کمارکے اسی پاسپورٹ کو سفر کی غرض سے استعمال کیا۔ وہ قتل ، تاوان ، بھتہ خوری ، اسمگلنگ اور منشیات کے 75 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ممبئی پولیس نے اُس کے خلاف 69 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ جن میں 20 قتل ، چار دہشت گردی اور سبوتاژ کے ایک ایکٹ کے تحت، ایک انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اور بیس سے زائد مقدمات آرگنائزد جرائم کے ایک ایکٹ کے تحت درج ہیں ۔دہلی پولیس نے بھی چھوٹا راجن کے خلاف چھ مقدمات درج کررکھے ہیں۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...