وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

انسان اب جہازوں کے ساتھ محو پرواز

جمعه 06 نومبر 2015 انسان اب جہازوں کے ساتھ محو پرواز

C001_C028_10137I

انسان کا خود فضاؤں میں اڑنا، ایک مافوق الفطرت چیز سمجھی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ‘سپر ہیروز’ ہمیشہ اڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ سپر مین سے لے کر بیٹ مین تک۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے انسان خود ‘سپر ہیرو’ بن چکا ہے۔ سوئس فضائیہ کےپائلٹ ایو روسی اور ان کے ساتھی ونس ریفٹ نے اپنے ‘جیٹ پیک’ کے ساتھ فضاؤں میں پرواز کی ہے بلکہ دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کے ہم پرواز ہوگئے۔

ایک جاری ہونے والی وڈیو میں متحدہ عرب امارات کی مشہور ایئر لائن ‘الامارات’ کا ایئربس اے380 طیارہ اور “جیٹ پیک” سے لیس یہ دونوں ہواباز دبئی شہر کے اوپر محو پرواز دکھائی دیتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ امارات ایئرلائنز کے نئے اشتہار کی شوٹنگ تھی، جس کے لیے 4 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک جہاز اور دو انسان ایک ساتھ اڑتے دکھائی دیے۔ لیکن جو بھی ہے، کمال ہے۔ ویسے ان دونوں کو ساتھ ساتھ پرواز کرتے دیکھ کر بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اے380 کتنا بڑا طیارہ ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں:


متعلقہ خبریں


الامارات ایئرلائنز نے طویل ترین پرواز کا ریکارڈ قائم کردیا وجود - اتوار 06 مارچ 2016

الامارات ایئرلائنز کے ایک طیارے نے دنیا کی طویل ترین فاصلے کی مسافر پرواز کی ہے دبئی سے اڑان بھرنے کے بعد الامارات کا ایئربس اے 380 لگ بھگ 17 گھنٹے تک محو پرواز رہا اور 14 ہزار 200 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اتر گیا۔ یہ پرواز ممکنہ طور پر گزارے گئے وقت کے لحاظ سے بھی نیا ریکارڈ قائم کرنے والی تھی لیکن 'بدقسمتی' سے وقت سے قبل ہی پہنچ گئی یعنی 16 گھنٹے 24 منٹ میں۔ فاصلے کے لحاظ سے گزشتہ ریکارڈ آسٹریلیا کی کنٹاس ایئرلائنز کے پاس...

الامارات ایئرلائنز نے طویل ترین پرواز کا ریکارڈ قائم کردیا

امریکا میں مشرق وسطیٰ کی ایئرلائنوں پر پابندی کا خدشہ وجود - جمعرات 15 اکتوبر 2015

امریکا میں ایئرلائنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی تین ایئرلائنز کی پروازوں کو محدود کرے۔ اگر اوباما انتظامیہ نے الامارات، اتحاد اور قطر ایئرویز کی پروازیں روکنے کا فیصلہ کیا تو نتیجے میں امریکا میں فضائی کرائے میں زبردست اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی کئی مقامات کے لیے پروازوں کی عدم دستیابی کا بھی خدشہ پیدا ہوجائے گا۔ یہ امریکا کی ایئرلائنوں کے لیے خوش آئند جبکہ مسافروں کے لیے ایک بہت بری خبر ہوسکتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ...

امریکا میں مشرق وسطیٰ کی ایئرلائنوں پر پابندی کا خدشہ