... loading ...

سندھ اورپنجاب کے بیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ بخیروخوبی نہ سہی بہرحال انجام کو پہنچا ۔بلدیاتی انتخابات کو جمہوریت کی نرسری کہا جاتا ہے۔ یوں تو اس سے پہلے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی جمہوریت کی نرسری لگائی گئی ان نرسریوں کے پودے کیا برگ وبار لاتے ہیں اس کا اندازا توہورہاہے ابھی دومرحلے مزید باقی ہیں اور پوت کے پاؤں پالنے ہی میں نظرآرہے ہیں ۔
اگلےمرحلے جب ہوں گے ان پر بھی بات ہوگی، پہلے سندھ وپنجاب کے بیس اضلاع کاجائزہ لیتے ہیں ۔دونوں صوبوں میں منظرنامہ واضح ہوچکاہے ۔ جہاں حکمران جماعتوں نے بھاری اکثریت حاصل کرلی ہے ۔ پنجاب میں شیررہالاجواب ۔ بلاترازو اورسائیکل نہ لاسکےشیرکی دھاڑکی تاب ۔۔سندھ میں تیرکے پے درپے وار۔اس کے مدمقابل نہ سہہ پائے۔ پنجاب میں آزادامیدواروں کی بھی ایک بڑی تعداد کامیاب ہوئی اب پھر وہی کھیل شروع ہوگا جوڑ توڑکا دھندااور وہ سب کچھ جسے کہتے گندا ہے پر دھندا ہے ۔
جمہوریت کی نرسری اوراقتدارکی نچلی سطح پر منتقلی کے خوشنما نعروں کے پردے میں جمہورکو کیا مل رہاہے؟وہی روایتی سیاسی خاندانوں کےبچےکسی کابیٹا کسی کی بیٹی کوئی بھتیجا تو کوئی پوتایا پھر ان سیاستدانوں کے کاسہ لیس جنہیں مقربین خاص کادرجہ حاصل ہے۔جمہوریت کے نام پر عوام کو کیا دیا جارہا ہے ؟ الیکشن کی مانیٹرنگ کے حوالے سے کام کرنےوالی غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بلدیاتی انتخابا ت میں ووٹ کی رازداری کا عمل شدید متاثر ہواہے ۔تنظیم کے سندھ چیپٹر کاابتدائی رپورٹ میں یہ ضرور کہناہے کہ صوبے میں انتخابات کےدوران بے قاعدگیاں گزشتہ انتخابات سے کم ہوئی ہیں، کمی کا تناسب کتنا ہے؟اس کی تفصیلات مکمل رپورٹ میں دی جائے گی۔پنجاب کے بارہ اضلاع کے متعلق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امیدوار اور ان کے حامی پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود بھی رہے اور انتخابی مہم بھی چلاتے رہے ۔من پسندافرادکوپولنگ اسٹیشن کےاندرجانےکی اجازت دی گئی اورپولیس اہلکار توپولنگ اسٹیشنز کے اندر ہی موجود رہے ۔ جبکہ فافن کے مبصرین اور مشاہد کاروں کو پولنگ اسٹیشن کے اندر نہ جانے دیا گیا ۔الیکشن کمیشن کے اجازت نامے کے باوجود پولنگ اسٹیشن کے اندر جانےسے روکا گیا ۔پنجاب میں امیدواروں کاتشہیری سامان پولنگ اسٹیشنزکےاندرموجودپایاگیا اورمجموعی طور پر دیکھا جائے توالیکشن کمیشن کی کارکردگی غیر تسلی بخش تھی۔
جب پولنگ اسٹیشن میں پولیس اہلکار ،امیدوار اورا ن کےحامی دندناتے پھریں گے تو پھرآزادانہ اظہاررائے کا حق کہاں جائےگا؟اسے جمہوریت کے نام پر مذاق کے سوا کیا کہاجاسکتاہے؟اس سب کو بھی گوارا کرلیاجائے تو اگلا مرحلہ سامنے آتا ہے ۔ ان منتخب ہونے والے اراکین کا جو روایتی طریقےاور حربے اختیار کرکے اس منصب تک پہنچےاور اب وصولی کے لیے مکمل تیار ہیں ۔اس حوالے سے پنجاب کا جائزہ لیا جائے تو حیرت انگیز حقیقت منکشف ہوتی ہےکہ اکثریت زمین وجائیداد کےکاروبارسے وابستہ ہے اس کے کیامقاصد ہیں ؟یہ آگے چل کر معلوم ہوگا یہ بہرحال طے ہے کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔۔۔۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...