... loading ...

مغربی ذرائع ابلاغ میں امریکی حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ روس کی فضائیہ داعش کے بجائے ان قوتوں کو نشانا بنا رہی ہیں، جو سی آئی کے تربیت یافتہ ہیں۔
فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ “پیوتن جان بوجھ کر ہمارے بندوں کو نشانا بنا رہے ہیں۔ ماسکو “جان بوجھ” کر امریکی حمایت یافتہ قوتوں پر حملے کررہا ہے جس میں سی آئی اے کے تربیت یافتہ 150 بندے مارے گئے ہیں۔ یہ دعوے کہ روس کا اصلی ہدف داعش ہے، محض دھوکا ہے، ان کا حقیقی ہدف امریکی اثاثہ جات کو نقصان پہنچانا ہے۔”
اب ذرا “ہمارے بندے” کے زمرے میں جھانکیں۔ اس میں صرف حقیقی “اعتدال پسند دہشت گرد” ہی نہیں آتے، جنہیں مغرب کے عسکری اتحاد نے تربیت دی ہے، بلکہ اس میں ان گنت مغربی فوجی مشیر، انٹیلی جنس ایجنٹ اور کرائے کے وہ قاتل بھی ہیں جو مارچ 2011ء سے شام میں کام کررہے ہیں۔
ویسےمزیدار بات یہ ہے کہ ماسکو کے خلاف الزامات دھرتے ہوئے بالآخر اوباما انتظامیہ نے کھلے عام تسلیم کرلیا ہے کہ شام کے اندر القاعدہ سے الحاق رکھنے والے دہشت گردوں کے ساتھ مغربی قوتیں بھی موجود ہیں۔ یہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی نہیں تو اور کیا ہے کہ کسی بھی آزاد ملک میں مداخلت کرکے جنگ کو ہوا دی جائے۔
یہ بات بڑے پیمانے پر ثابت ہو چکی ہے کہ مغرب کی خصوصی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں، بشمول برطانیا کی ساس، فرانس کے پیراشوستے، سی آئی اے، ایم آئی 6 اور موساد کے باغی عناصر، شام کے تنازع کا حصہ ہیں۔ ان کی سرگرمیاں صرف تربیت تک محدود نہیں ہیں بلکہ وہ ترکی اور قطر کے خصوصی دستوں کے ساتھ مل کر ہزاروں کرائے کے قاتلوں کے شانہ بشانہ میدان عمل میں دہشت گردی کے آپریشنز کی نگرانی کررہی ہیں۔
ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایا کہ عرب ریاست میں بدامنی اور قتل و غارت گری پھیلنے سے قبل ہی شام میں ایم آئی 6 اور سی آئی اے کے ایجنٹ موجود تھے اور صورت حال کا جائزہ لے رہے تھے۔ خصوصی افواج شام کے بھگوڑے فوجیوں سے بھی بات کررہی ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ مدد کی ضرورت پڑنے پر باغی عناصر کو کون سے ہتھیاروں اور رابطہ آلات کی ضرورت ہوگی۔
یہ غیر ملکی انٹیلی جنس اور انتظام و انصرام کے کاموں کے ساتھ ساتھ بشار حکومت کو گرانے کے لیے کمان آپریشنز میں بھی شامل ہیں۔ سیٹیلائٹ فونز کے ذریعے باغی عناصر امریکا، نیٹو ، ترکی اور اسرائیل کی عسکری وانٹیلی جنس قیادت سے مستقل رابطے میں ہیں۔ مغرب کی مدد کے بغیر دہشت گرد کبھی پورے پورے علاقوں پر قبضے نہیں کرسکتے اور یہی بات ولادیمر پیوتن نے چند روز قبل کہی تھی کہ
“نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) نے بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہوا؟ سوچیں اس بارے میں کہ اگر دمشق اور بغداد پر دہشت گرد گروہ قابض ہوجائے تو کیا وہ باضابطہ سرکاری اختیارات کے حامل نہیں بن جائیں گے؟ اور عالمی توسیع کے لیے انہیں بہترین بنیاد نہیں مل جائے گی؟ اس بارے میں کوئی سوچ بھی رہا ہے یا نہیں؟”
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...