... loading ...

گزشتہ دو دہائیوں سے بھارت سمیت مختلف ملکوں کی پولیس کی گرفت سے بچے رہنے والے چھوٹا راجن کو بالآخر 25 اکتوبر کو سڈنی ، آسٹریلیا سے بالی ، انڈونیشیا پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارت نے چھوٹا راجن کو واپس ملک میں لانے کے لیے انڈونیشیا سے تحویل مجرمان کے معاہدے کے تحت رجوع کر لیا ہے جس پر دونوں ممالک نے 2011ء میں دستخط کیے تھے۔بھارت نے اس حوالے سے انٹرپول سے بھی رابطہ کر لیا ہے جو 1995ء سے اُسے تلاش کر رہی تھی۔ “راجندر سدا شیون نکال جی” نامی یہ شخص جو ،اب “چھوٹا راجن” کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہے، دراصل پچھلے بیس برسوں سے بھارت کو انتہائی مطلوب تھا۔
چھوٹاراجن دسمبر 1959ء میں پیدا ہوا۔ وہ ایک انتہائی معمولی مل مزدور کا بیٹا تھا۔ چمبور کے علاقے تلک نگر میں پلنے بڑھنے والے اس شخص کی جرائم کی زندگی کا آغاز سنیما کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے سے ہوا تھا۔باخبر حلقوں کے مطابق وہ اُس وقت لوگوں کی نظروں میں آیا جب ممبئی کے سہ کار سنیما کے سامنے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کے دوران اُس نے مقامی غنڈوں کے مختلف گروپوں سے مارپیٹ شروع کی۔ بس اُس کے بعد وہ جرائم کی دنیا میں آگے ہی بڑھتا گیا۔ پھر اُس نے پیچھے مڑ کرکبھی نہیں دیکھا۔ یہیں پر اُسے راجن نائر نامی ایک شخص کی سرپرستی میسر آئی جسے “بڑا راجن” کہا جاتا تھا۔ اِسی مناسبت سے اُسے ممبئی کے انڈر ورلڈ میں “چھوٹا راجن” کہا جانے لگا۔
بھارت میں چھوٹا راجن پر سترہ سے زائد قتل کے مقدمات درج ہیں۔ایک طویل عرصے تک اُس کا نام ممبئی انڈر ورلڈ کے بے تاج بادشاہ داؤد ابراہیم کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔ مگر پھر 1993ء میں ممبئی بم دھماکوں کے بعد چھوٹا راجن اور داؤد ابراہیم کے درمیان خلیج پید اہونے کی خبریں بھی مسلسل گردش کرتی رہیں ۔ جس کے بعد چھوٹا راجن پر متعدد حملے بھی ہوئے اور داؤد ابراہیم اور چھوٹا راجن ایک دوسرے کو قتل کرانے کے لیے ایک دوسرے کے درپے رہے۔ یہاں تک کہ پچھلے ماہ بھی چھوٹا راجن پر ایک حملے کی خبر گردش کرتی رہی۔
بھارتی سی بی آئی نے اگرچہ دعویٰ کیا ہے کہ چھوٹا راجن کی گرفتاری میں بھارت ، آسٹریلیا اور انڈونیشیا کی مشترکہ کوششیں شامل رہی ہیں مگر بھارت میں کچھ لوگ ابھی تک یہ ماننے کو تیار نہیں ہوئےکہ چھوٹا راجن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ اِسے چھوٹا راجن اور بھارتی اداروں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے ہونے والے رابطوں کے نتیجے میں چھوٹا راجن کی طرف سے خود سپردگی کا معاملہ سمجھتے ہیں۔ 55 سالہ چھوٹا راجن کی انڈونیشیا میں گرفتاری کے بعد جب مسکراتے ہوئے تصویر سامنے آئی تو بھارت کے مختلف حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ یہ گرفتاری سے زیادہ کوئی خودسپردگی کا معاملہ لگتا ہے۔ کچھ اسی قسم کا خیال چھوٹا راجن کے خاندان کی طرف سے بھی سامنے آیا ہے۔ چھوٹا راجن کے ممبئی میں مقیم چچا وائی ایم کھرت نے کہا ہے کہ چھوٹا راجن کو دشمنوں کی طرف سے مسلسل خطرات کے باعث وہ واپس بھارت آنا چاہتا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی ادارے ایک طویل عرصے سے خفیہ طور پر زیرزمین دنیا کے مختلف لوگوں سے رابطے کرکے اُنہیں مختلف حیلوں بہانوں اور پرکشش پیشکشوں کے ذریعے وطن لانے کی کوششوں میں مصروف رہے ہیں۔ جس کا ایک مقصد کسی نہ کسی طرح داؤد ابراہیم کے خلاف مختلف شواہد اکٹھے کرنا ہے۔

180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...