... loading ...

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی معیشت سعودی عرب کے تمام مالی اثاثہ جات اگلے پانچ سال میں ختم ہو سکتے ہیں۔
اپنی تازہ ترین مشرق وسطیٰ اقتصادی منظرنامہ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ وہ توقع رکھتا ہے کہ سعودی عرب 2015ء میں 21.6 فیصد اور 2016ء میں 19.4 بجٹ خسارے سے زیادہ کا سامنا نہیں کرے گا۔ کیونکہ اگر تیل کی قیمتیں بدستور کم رہیں تو حکومت کی موجودہ اقتصادی پالیسیوں کا ایندھن “پانچ سال میں ختم ہوجائے گا۔” مشرق وسطیٰ کے دیگر تیل برآمد کرنے والے ممالک جیسا کہ کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات کے پاس نسبتاً زیادہ مالی وسائل ہیں جو 20 سال سے زیادہ تک رہ سکتے ہیں۔
اس وقت 2009ء کے بعد پہلی بار سعودی عرب بجٹ خسارے کا سامنا کررہا ہے جو تیل کی قیمتوں میں کمی اور عسکری اخراجات میں یکدم اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ رواں سال کے اوائل میں جاری ہونے والا 2015ء کا بجٹ 38.6 ارب ڈالرز کا خسارہ ظاہر کررہا ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں کمی، جو ملک کی آمدنی کا تقریباً 80 فیصد ہوتی ہے، مملکت سعودی عرب کے لیے زبردست مالی پریشانی کا سبب ہے۔ رواں سال کے اوائل میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب نے چند حکومتی ٹھیکیداروں کو ادائیگی تک موخر کردی ہے۔ سعودی عرب اپنے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر نکال کر، اخراجات میں کمی، منصوبوں کو موخر کرکے اور بونڈز کی فروخت کے ذریعے مالیاتی مشکلات سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔
معروف ماہر اقتصادیات سائمن ولیمز کہتے ہیں کہ جب تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہوں تو اخراجات کو روکنا بڑا مشکل ہوتا ہے لیکن جب قیمت گرتی ہے تو ان اخراجات میں کمی بہت کٹھن ہوجاتی ہے۔ اب سعودی عرب کو اسی صورت حال کا سامنا ہے، بجٹ خسارہ اتنا بڑا ہے کہ اس سے صرفِ نظر نہیں کیا جا سکتا۔”
قطر کے معروف ٹیلی وژن چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی مالیاتی ایجنسی نے غیر ملکی مالیاتی اداروں کے زیر انتظام اپنے فنڈز میں سے 70 بلین ڈالرز نکال لیے ہیں اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد سے اس کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر تقریباً 73 بلین ڈالرز کی کمی آئی ہے، جو اب 654.5 بلین ڈالرز پر کھڑے ہیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ خلیج کے ممالک کو مزید آسامیاں پیدا کرنے اور معیشت انحصار تیل کے بجائے دیگر شعبوں پر بھی رکھنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے، کیونکہ تیل کی قیمتیں اسی سطح پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...