وجود

... loading ...

وجود
وجود

برطانیہ کا نیا جوہری بجلی گھر، چین ایک تہائی کا حصہ دار ہوگا

جمعرات 22 اکتوبر 2015 برطانیہ کا نیا جوہری بجلی گھر، چین ایک تہائی کا حصہ دار ہوگا

china-britain-strike-historic-nuclear-deal

کئی دہائیاں گزرنے کے بعد برطانیہ نے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں ایک تہائی حصہ چین کا ہوگا۔

یہ اعلان چین کے صدر سی جن پنگ کے دورۂ برطانیہ کے دوسرے روز سامنے آیا ہے، جس دوران برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بتایا کہ اس میں 40 ارب برطانوی پاؤنڈز (تقریباً 72 ارب امریکی ڈالرز) کے معاہدے کیے گئے۔ ہنکلی نیوکلیئر پاور اسٹیشن کے منصوبے کی تعمیر فرانسیسی ادارہ ای ڈی ایف کرے گا اور دونوں سربراہان مملکت کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔

تاریخی دورے میں لندن نے چینی سرمایہ کاروں کے لیے لندن کے دروازے کھول دیے ہیں جن میں لندن کی مشہور اور قدیم لال بسوں اور کالی ٹیکسیوں کو ماحول دوست بنانا بھی شامل ہے۔

عظیم جوہری منصوبے کا معاہدہ اگلے چند ہفتوں میں حتمی صورت اختیار کرے گا، اس کی تعمیراتی لاگت ہی 18 بلین برطانوی پاؤنڈز ہے۔ اس موقع پر ڈیوڈ کیمرون نے چینی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم ہنکلی نیوکلیئر پاور اسٹیشن کی تعمیر کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کررہے ہیں، یہ باہمی تعاون کی ایک نمایاں علامت ہوگا۔

فرانسیسی ادارہ جنوب مغربی انگلستان کے علاقے سمرسیٹ میں جدید اور محفوظ ترین جوہری ری ایکٹر بنائے گا۔ بیجنگ کا ادارہ جنرل نیوکلیئر کارپوریشن 6 ارب پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کرے گا جبکہ باقی ای ڈی ایف دے گا۔ 66.5 فیصد حصص ای ڈی ایف کے پاس ہوں گے جو دیگر سرمایہ کاروں کے آنے کی صورت میں 50 فیصد تک گر سکتے ہیں البتہ چینی ادارے کے پاس 33.5 فیصد حصص موجود رہیں گے۔ یہ پلانٹ 2025ء میں تکمیل کو پہنچے گا۔ علاوہ ازیں دو مزید نیوکلیئر پاور اسٹیشنوں کی تعمیر میں شراکت داری پر اظہار رضامندی بھی کیا گیا۔

برطانیہ نے اپنی نئی ماحول دوست توانائی پالیسی میں مرکزی حیثیت نیوکلیئر پاور کو دی ہے۔ حالانکہ یورپ کی سب سے بڑی معاشی طاقت جرمنی 2011ء میں جاپان میں پیش آنے والے حادثے کے بعد سے جوہری توانائی پر انحصار کم کررہا ہے۔

ہنکلی کا منصوبہ 25 ہزار سے زیادہ ملازمتیں دے گا اور 60 لاکھ گھروں کے لیے بجلی فراہم کرے گا، یعنی برطانیہ کی کل بجلی ضروریات کا سات فیصد۔ منصوبے کے مخالفین کی تعداد بھی خاصی ہے، جو تعمیراتی اخراجات اور بجلی کی پیداوار کے آغاز میں کافی وقت لگنے پر معترض ہیں۔

علاوہ ازیں کاریں بنانے والے ادارے آسٹن مارٹن اور چائنا ایکوئٹی کے درمیان ماحول دوست اسپورٹس کاریں بنانے کے لیے 50 ملین پاؤنڈز کا معاہدہ ہوا۔ چین کا ادارہ گیلی لندن کی مشہور کالی ٹیکسیاں بناتا ہے اور اب وہ ان ٹیکسیوں کو ماحول دوست بنانے کے لیے 50 ملین برطانوی پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

دیگر بڑے معاہدوں میں تیل و گیس کے ٹھیکے شامل ہیں جن میں برٹش پٹرولیم کے ساتھ 12 بلین پاؤنڈز اور گاڑیوں کے انجن بنانے والے ادارے رولس رائس کے ساتھ 1.4 ارب پاؤنڈز کے معاہدے کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں


"چین کا خواب" تعبیر کی جانب رواں وجود - هفته 10 ستمبر 2016

چین کے صدر سی جن پنگ نے جب 2012ء میں اقتدار سنبھالا تھا تو انہوں نے "چینی خواب" پیش کیا تھا کہ "میرے خیال میں جدید تاریخ میں چینی قوم کا سب سے بڑا خواب اس کی تجدید کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔" گزشتہ چند سالوں سے وہ اس مشن پر موجود ہیں۔ چین برکس، آسیان اور شنگھائی تعاون تنظیم پر ...


ڈیوڈ کیمرون کی تصویر کی اصلیت وجود - جمعرات 14 جولائی 2016

ڈیوڈ کیمرون اور ان کے اہل خانہ نے بالآخر ڈاؤننگ اسٹریٹ چھوڑ دی۔ برطانیہ کی وزارت عظمیٰ چھوڑنے کے بعد ایک ایسی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچائے رکھا جس کی وجہ سے انہیں بلاوجہ کچھ زیادہ ہی عزت مل گئی۔ اس تصویر میں، جو فیس بک اور ٹوئٹر پر بہت زیادہ پھیلائی گئی، سابق وزیر اعظم کو ...

ڈیوڈ کیمرون کی تصویر کی اصلیت

تھریسا مے آج برطانیہ کی نئی وزیر اعظم بنیں گی وجود - بدھ 13 جولائی 2016

تھریسا مے آج یعنی بدھ کو ڈیوڈ کیمرون کی جگہ برطانیہ کی نئی وزیر اعظم بنیں گی کیونکہ کنزرویٹو پارٹی کی دوڑ میں ان کے مقابل امیدوار دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ کو اپنی کابینہ کے آخری اجلاس کے بعد ملکہ کو استعفیٰ پیش کردیں گے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ص...

تھریسا مے آج برطانیہ کی نئی وزیر اعظم بنیں گی

دوبارہ رائے شماری کی جائے، پٹیشن میں لاکھوں برطانویوں کا مطالبہ وجود - اتوار 26 جون 2016

یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں رائے دینے کے صرف ایک روز بعد ڈھائی ملین، یعنی 25 لاکھ، برطانوی شہریوں نے ایک ایسی پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اراکین پارلیمان کم از کم اس معاملے پر بحث ضرور کریں۔ برطانوی پارلیمان کسی بھی ایسی پٹیشن پر ضرور غور کرتی ہے ج...

دوبارہ رائے شماری کی جائے، پٹیشن میں لاکھوں برطانویوں کا مطالبہ

"برطانیہ آزاد ہوگیا"، یورپی یونین چھوڑنے کا فیصلہ وجود - جمعه 24 جون 2016

برطانیہ تاریخی ریفرنڈم میں عوامی رائے سامنے آنے کے بعد یورپی یونین چھوڑ دے گا اور یوں نہ صرف برطانیہ بلکہ پورا یورپ ایک مشکل سیاسی و اقتصادی منظرنامے میں داخل ہوگا اور ساتھ ہی برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے عہد کا بھی خاتمہ ہوا۔ ریفرنڈم کے تقریباً تمام نتائج سامنے آنے کے...


بریگزٹ، اب کیا ہوگا؟ وجود - جمعه 24 جون 2016

برطانیہ کے عوام نے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں رائے دی ہے، اس عمل کو 'بریگزٹ' کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے یورپ اور دنیا پر بہت گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اب کیا ہوگا؟ سب سے پہلے تو یہ واضح کرلیں کہ برطانیہ فوری طور پر یورپی یونین نہیں چھوڑ سکا بلکہ یہ ایک طویل عمل کا آغاز ہے جس م...

بریگزٹ، اب کیا ہوگا؟

بریگزٹ: لندن اسٹاک شدید متاثر، پاؤنڈ 31 سال کی بدترین سطح پر وجود - جمعه 24 جون 2016

برطانیہ میں یورپی یونین سے اخراج کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے غیر معمولی نتائج سامنے آنے کے بعد لندن اسٹاک ایکسچینج بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ابتدائی لمحات ہی میں ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 8 فیصد گرگیا۔ بینک سب سے زیادہ متاثر ہوئے، بارکلیز اور آر بی ایس کے حصص 30 فیصد تک گرے۔ ...

بریگزٹ: لندن اسٹاک شدید متاثر، پاؤنڈ 31 سال کی بدترین سطح پر

"یورپی یونین چھوڑ دو"، 300 معروف برطانوی شخصیات کا مطالبہ وجود - بدھ 18 مئی 2016

برطانیہ کی 300 معروف شخصیات نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے خراج کے حق میں رائے دیں، جو ان کے لیے کسی تمانچے سے کم نہیں۔ معرف روزنامے "ٹیلی گراف" کے مطابق یورپ کے سینئر ترین کاروباری ایگزیکٹوز کے دستخط کے حامل خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برسلز کے...


"جانے کی باتیں جانے دو"، اوباما کا برطانیہ سے مطالبہ وجود - جمعه 22 اپریل 2016

امریکا کے صدر براک اوباما نے برطانیہ سے جذباتی اپیل کی ہےکہ وہ یورپی یونین نہ چھوڑے کیونکہ اس کی موجودگی دنیا میں برطانیہ کے مقام میں اضافہ کرتی ہے اور اس اہم اتحاد کو مضبوط بناتی ہے۔ اس خوف کے ساتھ کہ برطانیہ کا اخراج مغرب کو کمزور بنائے گا، صدر اوباما لندن پہنچے ہیں جہاں وہ...


لندن میں ایک لاکھ افراد کا مظاہرہ، میڈیا نے نظریں چرا لیں وجود - بدھ 20 اپریل 2016

برطانیہ میں کارپوریٹ میڈیا کو دارالحکومت لندن میں ہونے والے ایک زبردست مظاہرے سے نظریں چرانے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ روز اندازاً ایک لاکھ افراد نے حکومت کی جانب سے عوامی خدمات کے شعبے میں ہونے والے اخراجات میں کمی لانے کے خلاف اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے استعفے ...

لندن میں ایک لاکھ افراد کا مظاہرہ، میڈیا نے نظریں چرا لیں

پاناما پیپرز، ڈیوڈ کیمرون کا سنگھاسن ڈولنے لگا وجود - منگل 12 اپریل 2016

ہزاروں افراد نے گزشتہ روز وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون کے استعفے کے لیے مظاہرہ کیا جن کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں نام آنے کے بعد انہیں اس اہم عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔ ڈیوڈ کیمرون ان عالمی رہنماؤں، معروف شخصیات، ارب پتی افراد اور دیگر بااثر لوگوں میں سے ایک ہیں جو انٹر...

پاناما پیپرز، ڈیوڈ کیمرون کا سنگھاسن ڈولنے لگا

چائنا ٹیلی کام کے سربراہ کو بدعنوانی کے مقدمے کا سامنا وجود - اتوار 27 دسمبر 2015

چین کے سب سے بڑے ٹیلی مواصلات کے ادارے کا سربراہ بدعنوانی کے شعبے میں تحقیقات کا سامنا کر رہا ہے۔ حکمران کمیونسٹ پارٹی نے ریاستی اداروں میں انسداد بدعنوانی کی مہم کو مزید پھیلا دیا ہے اور پارٹی کے شعبہ نظم و ضبط کا کہنا ہے کہ چائنا ٹیلی کام کے سربراہ چانگ سیاؤبنگ پر نظم کی سنگین ...

چائنا ٹیلی کام کے سربراہ کو بدعنوانی کے مقدمے کا سامنا

مضامین
سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے دروازے کھلیں گے! وجود هفته 20 اپریل 2024
سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے دروازے کھلیں گے!

آستینوں کے بت وجود هفته 20 اپریل 2024
آستینوں کے بت

جماعت اسلامی فارم 47والی جعلی حکومت کو نہیں مانتی وجود هفته 20 اپریل 2024
جماعت اسلامی فارم 47والی جعلی حکومت کو نہیں مانتی

پاکستانی سیاست میں ہلچل کے اگلے دو ماہ وجود هفته 20 اپریل 2024
پاکستانی سیاست میں ہلچل کے اگلے دو ماہ

'ایک مکار اور بدمعاش قوم' وجود هفته 20 اپریل 2024
'ایک مکار اور بدمعاش قوم'

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر