... loading ...

امریکا نے 11 ارب ڈالرز سے زیادہ کے چار جدید جنگی جہاز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ان چار ملٹی مشن جنگی بحری جہازوں کے ساتھ ان کا سازو سامان بھی دیا جائے گا۔ امریکی حکومتی عہدیدار کے مطابق سودے کی کل مالیت 11.25 ارب ڈالرز ہوگی۔
فوجی سازوسامان کی دیگر ممالک کو فروخت کے معاملات کی نگرانی کرنے والی پنٹاگون کی ڈیفنس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی نے ممکنہ فروخت کے بارے میں امریکی قانون سازوں کو آگاہ کردیا ہے۔ ان کے پاس فروخت روکنے کے لیے 30 دن ہوں گے۔ لیکن اس کے مواقع بہت ہی کم ہیں کیونکہ ایسے ممکنہ سودے بہت غور و خوض کے بعد ہی تجویز کیے جاتے ہیں اور ان کو رد کرنے کی نوبت کم ہی آتی ہے۔ منظوری کی صورت میں امریکا اور سعودی عرب کی حکومتی باضابطہ معاہدے تک جائیں گی اور رواں سال کے اختتام تک تمام مراحل طے ہو جائیں گے۔
گزشتہ مہینے سے یہ خبر گردش میں تھی کہ سعودی عرب امریکی حکومت سے دو جنگی بحری جہاز خریدنے کے لیے مذاکرات کررہا ہے، اور رواں سال کے اختتام تک حتمی معاہدہ طے پا جائے گا۔ ابتداء میں واضح نہیں تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان جنگی بحری جہازوں کی تعداد دو نہیں بلکہ چار ہوگی۔
یہ سعودی عرب کی شاہی بحریہ کے مشرقی بیڑے کو جدید بنانے کے عمل کا حصہ ہے، کیونکہ سعودی عرب امریکا ہی کے بنائے گئے پرانے جہازوں کو نئےجہازوں سے تبدیل کرنا چاہ رہا ہے۔ سعودی عرب کی بحری توسیع کا منصوبہ سالوں سے زیر بحث ہے لیکن امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے بارے میں سعودی تشویش میں اضافہ ان کوششوں میں تیزی کی بنیادی وجہ ہے۔
یہ امریکا میں تیار ہونے والے نئے بحری جہازوں کی پہلی برآمد ہوگی جو خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک کے ساتھ امریکا کو باآسانی کام کرنے کی سہولت دے گی۔ یہ فروخت خلیج میں امن و استحکام کے لیے امریکا کے سفارتی و عسکری تعلقات کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
جدید بحری جنگی جہازوں کے ساتھ ان کی تربیت، ریڈار، سونار اور فائر کنٹرول سسٹم اور گولا بارود بھی فراہم کیا جائے گا۔
لاک ہیڈ مارٹن اور سیکورٹی ایئرکرافٹ سعودی عرب کو 10 ایم ایچ-60 ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے لیے بھی پرآمد ہیں۔ 1.9 ارب ڈالرز کے ان ہیلی کاپٹروں کی ترسیل رواں سال تک مکمل ہوجائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...