... loading ...

انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا کے کارکنوں نے ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں واقع بی سی سی آئی کے دفتر پر اچانک ہلّہ بول دیا ہے۔ شیوسینا کے کارکنوں کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان اور نجم سیٹھی کو بھارت سے واپس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اُن سے کسی قسم کی کرکٹ بحالی کے مذاکرات نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انتہا پسند ہندو بآسانی بی سی سی آئی کےدفتر میں داخل ہو کر چیئرمین ششانک منوہر کے دفتر میں داخل ہونے میں بھی کامیاب ہو گیے۔اور اُنہوں نے اُن کی میز کا گھیراؤ کرتے ہوئے پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے ملاقات روکنے اور اُنہیں ملک سے واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ خود بھارتی حلقوں میں اس پر حیرانی پائی جاتی ہے کہ پولیس شیوسینا کے کارکنوں کو تب کیوں نہیں روک پائی جب وہ بی سی سی آئی کے دفتر اور پھر اُس کے چیئرمین کے کمرے تک پہنچ گیے۔ جب شیوسینا کے کہنے پر پاکستانی کرکٹ کے افسران سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تو پھر شیوسینا کے کارکنوں کی گرفتاری کا ڈراما بھی رچا دیا گیا۔
دوسری طرف پاکستان کے سیاسی حلقوں میں حیرانی پائی جاتی ہے کہ مسلسل پاکستانی گلوکاروں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد شیوسینا نے چند دن قبل سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی تھی اور اُن کے بھارتی میزبان کے چہرے پر کالک پوٹ دی تھی۔ مگر اس کے باوجود پاکستانی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کو نامعلوم کیا سوجھی ہے کہ وہ بھارت جا کر بھارت سے رواں برس دسمبر میں کرکٹ کی باہمی سیریز کھیلنے کے لیے بھارتی حکام کو قائل کرنے چلے گیے ہیں۔ افسوس ناک طور پر ایک قوم اور ملک کے طور پر ان کرکٹ کے عہدیداروں نے پاکستان کی عزت کا ذرا بھی خیال نہیں رکھا اور وہ بھارت کو کرکٹ کی بحالی کے لیے منتیں کرنے پر ایک مدت سے لگے ہوئے ہیں۔ پھر ان دنوں میں یہ کوششیں زیادہ عجیب محسوس ہورہی ہیں جب شیوسینا کے کارکن بھارتی مسلمانوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں ۔ اور پاکستان کے خلاف ایک نفرت انگیز ماحول کو بڑاھاوا دے رہے ہیں۔ ایسے میں کرکٹ حکام کی طرف سے کرکٹ کی بحالی کے لیے منتیں قومی حلقوں کے لیے حیران کن ہیں۔ پاکستانی حلقوں میں یہ معاملہ اب ایک تشویش سے دیکھا جارہا ہے۔ کیونکہ نجم سیٹھی ایک خاص طرح کے خیالات کے باعث پہلے سے ہی کافی سوالات کے نرغے میں رہے ہیں اور کرکٹ کامعاملہ اب ایک کھیل کا نہیں بلکہ دو ملکوں کے درمیان تعلقات کی بناؤٹ میں ایک دوسرے کی عزت سے بھی جڑ گیا ہے ۔ جسے ایسے ہاتھوں میں دینا ہر گز دانشمندی نہیں ہے جن کے پاکستان بھارت تعلقات کے حوالے سے نظریات کو قومی حلقوں میں کبھی بھی نگاہ ِ تحسین سے نہ دیکھا گیا ہو۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...