... loading ...

بے نظیر بھٹو قتل کے مقدمے میں اہم گواہ کے عدالتی بیان کی نقل اب فریقین کو فراہم کر دی گئی ہے، جس کے تحت مارک سیگل نے بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار کسی اور کو نہیں پرویز مشرف کو قرار دیا ہے۔
بیان کے مطابق بے نظیر بھٹو نے دبئی سے پرویز مشرف کو اپنی جان کو لاحق خطرات سے ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔دراصل گلف خفیہ ایجنسی نے ایک ایسی کال پکڑی تھی جس میں بے نظیر بھٹو کے قتل کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ تب پرویز مشرف نے یہ وعدہ کیا کہ وہ بے نظیر بھٹو کے حفاظتی اقدامات کے لیے موبائل جیمزر بھی فراہم کریں گے۔ جب بے نظیر بھٹو کے قتل کا واقعہ ہوا تو پتہ چلا کہ موبائل جیمرز پہلے سے ہی ناکارہ تھے۔مارک سیگل کے مطابق 25 ستمبر 2007ء کو میرے سامنے پرویز مشرف کی دھمکی آمیز کال آئی تھی جسے سننے کے بعد بے نظیر بھٹو بے حد پریشان ہوئیں۔
جرائم پر قانونی نگاہ رکھنے والے ماہرین کے نزدیک مارک سیگل کا یہ بیان انتہائی اہم ہے، کیونکہ بے نظیر بھٹو مارک سیگل پر بہت زیادہ اعتماد کرتی تھی اور اپنی زندگی کے آخری لمحات تک وہ اُن کی طرف سے اُٹھائے گیے تمام اقدامات سے مکمل آگاہ تھے ، جب کہ خود بے نظیر بھٹو نے اُنہیں ایک خط کے ذریعےقتل ہوجانے کی صورت میں مشکوک افراد کے نام بتائے تھے۔ مارک سیگل بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد سےمسلسل اس مقدمے میں گواہی دینے سے گریزاں رہے ہیں۔ مگر اچانک پچھلے دنوں اُنہوں نے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں ا پنی گواہی دی تھی ۔ جس کی کارروائی مکمل خفیہ رکھی گئی تھی، مگر اب اُس گواہی سے متعلق وہ تحریری بیان سامنے آگیا ہے جس کی نقل مقدمے کے فریقین کے سپر د کی گئی ہیں
اس بیان کا سب سے اہم حصہ گلف خفیہ ایجنسی سے متعلق ہے جس کا نام بار بار اس مقدمے میں آتا رہا ہے۔ مگر جس کی یہ تفصیل اب تک سامنے نہیں آئی تھی کہ اُس کے پاس ایسے کیا شواہد تھے جس کی بنا پر وہ بے نظیر بھٹو کے قتل سے باخبر ہوئے۔ مارک سیگل کے بیان سے واضح ہوا کہ گلف کی خفیہ ایجنسی کے پاس درصل ایک پکڑی گئی کال کی تفصیلات تھیں جس میں بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق ایک منصوبے کا پتا چلتا تھا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گلف کی خفیہ ایجنسی کے پاس قتل کی جس سازش پر مبنی کال کی تفصیلات تھیں وہ بنیادی طور پر کہاں ہونے والی گفتگو تھی۔ ظاہر ہے کہ یہ پاکستان کے اندرہونے والی یہاں کی مقامی زبانوں کی گفتگو تو نہیں ہوسکتیں ۔ اس کا واضح مطلب یہ لیا جاسکتا ہے کہ یہ ایک بین الاقوامی سازش تھی ۔ اور اس کا پہلا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ پھر اس قتل کے بارے میں مقامی افراد کے بارے میں اب تک جو کچھ کہا گیا وہ مکمل درست نہ ہو۔ یوں اس مقدمے کو مقامی تانوں بانوں میں الجھانے والے دماغوں نے بنیادی طور پر قتل کی سازش کو چھپانے کی سازش کی ہے۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف نے مارک سیگل کی گواہی والے دن ہی اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس عرصے میں کسی موبائل فون کا استعمال نہیں کرتے تھے۔ اور اُنہوں نے موبائل فون کا استعمال بھی اقتدار کے بعد سیکھا تھا۔ اُن کی محترمہ بے نظیر بھٹو سے اس موضوع پر کبھی بھی فون پر بات نہیں ہوئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...