... loading ...

وفاقی حکومت نے بآلاخر ایم کیوایم سے طے پانے والے معاہدے کے آٹھ روز بعد شکایت ازالہ کمیٹی قائم کرنے کا اطلاع نامہ (نوٹیفیکشن ) جاری کر دیا ہے۔پانچ ارکان پر مشتمل ازالہ کمیٹی کے ارکان میں جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس (ر) خلیل الرحمان ، جسٹس (ر)اجمل میاں اور فروغ نسیم شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے رکن اور سیکریٹری کی حیثیت سے اس میں شامل ہوں گے۔ اطلاع نامے کے تحت مذکورہ کمیٹی کسی بھی شکایت کا نوے دنوں میں فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔ وفاقی حکومت شکایت ازالہ کمیٹی کو ایک سیکریٹریٹ کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔ جبکہ کمیٹی اپنے کام کا طریقہ کار اور ضابطہ کار بھی خود ہی طے کرے گی۔
وزرات قانون کی طرف سے 16 اکتوبر کو جاری کردہ اس اطلاع نامے پرسیکشن افسر سادات اقتدار عالم کے دستخط ہے۔ مگر یہ سوالات اپنی جگہ اب بھی اہم ہیں کہ مذکورہ کمیٹی ایم کیوایم کی شکایتوں کو کس حد تک دورکرنے میں کامیاب ہو گی اور مذکورہ کمیٹی کے تمام ارکان کب تک اس کمیٹی کا خوش دلی سے حصہ رہ پائیں گے؟
اگر چہ ایم کیو ایم کے پاس پہلے کی طرح حکومت پر مستقل دباؤ قائم رکھنے کے لیے کچھ زیادہ مواقع نہیں ہیں ،مگر ایم کے پاس یہ انتخاب بھی نہیں تھا کہ وہ چپ چاپ بغیر کچھ حاصل کیے اپنے استعفوں کی واپسی کا اعلان کردیں ۔ چنانچہ 22 اگست کو کراچی میں جاری آپریشن پر احتجاجاً استعفے دیے جانے کے بعد سے وہ مسلسل ایک آبرومندانہ راستے کی تلاش میں تھی۔ اس دوران میں مولانا فضل الرحمان کی مدد سے شروع کیے گئے مذکرات میں متعد د مرتبہ تعطل بھی آیا ۔یہاں تک کہ خود مولانا کی اپنی جماعت جمعیت علمائے اسلام میں بھی اس پر احتجاج ہوا کہ وہ آخر کیوں نائن زیرو گئے اور مذاکرات کا حصہ بنے۔ مگر مولانا نے اس احتجاج کے بعد اپنی کوششیں پس پردہ جاری رکھیں۔
بآلاخر 9 اکتوبر کو وہ لمحہ آیا جب اچانک وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹر فاروق ستار ایک پریس کانفرنس میں نمودار ہوئے جس میں ایک شکایت ازالہ کمیٹی کے قیام کی شرط پر ایم کیوایم نے استعفوں کی واپسی کا اعلان کیا ۔ مگر اس دوران میں ایم کیوایم نے استعفے واپس لیے اور نہ کسی قسم کا کوئی بھی تبصرہ ذرایع ابلاغ میں کیا ،یہاں تک کہ 16 اکتوبر کو شکایت ازالہ کمیٹی کے قیام کا ایک اطلاع نامہ جاری ہوگیا۔
ایم کیوایم بنیادی طور پر جو شکایات رکھتی ہیں اُن میں کارکنوں کی گرفتاری کے بعد اُن کے لاپتہ ہونے کا معاملہ بھی شامل ہے، اُن کی دوسری بڑی شکایت یہ ہے کہ اُن کی فلاحی سرگرمیوں پر بھی ایک طرح سے غیر اعلانیہ پابندی ہے۔ جبکہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب کو نشر کرنے پر عائد پابندی کا بھی خاتمہ چاہتی ہے۔ ان میں سے دینے کے لیے کچھ بھی وفاقی حکومت کے پاس نہیں ہے۔ یہ بات ایم کیوایم بھی خوب اچھی طرح سمجھتی ہے۔مگر ایم کیو ایم کے پاس بھی سوائے وفاقی حکومت سے شکایت کرنے کے اورکوئی راستا نہیں ہے۔ چنانچہ ایم کیوایم نے وہی کیا۔ اب سوال یہ ہے کہ شکایت ازالہ کمیٹی کے پاس ایسا کیا طریقہ کار ہوگا کہ وہ ایم کیوایم کی شکایتوں کو جائز سمجھتے ہوئے اسے عسکری حلقوں سے منوائے گی یا ایم کیو ایم کی شکایتوں کو ناجائز سمجھتے ہوئے خود ایم کیوا یم کو منوا سکے گی۔ ظاہر ہے کہ یہ ایک پیچیدہ عمل ہوگا ۔ جو بجائے خود شکایتوں سے بھرپور ہوگا اور جسے جاری رکھتے ہوئے خود شکایت ازالہ کمیٹی کے ارکان بھی شکایتوں کے شکار ہوں گے ۔اس لیے مبصرین کے نزدیک یہ ایک ایسی کوشش تو ہے جو ایم کیوایم کو پارلیمنٹ میں واپسی کا ایک آبرومندانہ راستا دیتی ہے جسے ایم کیوایم بنیاد بنا کر کسی بھی وقت استعفے واپس لیے جانے کا اعلان بھی کرنے والی ہے مگر تجزیہ کار اِسے ایک ایسی کوشش کے طور پر نہیں دیکھ رہے جو بالاخر ایم کیوایم کی تمام شکایتوں کے خاتمے پر بھی منتج ہو۔اور نظام کی اصل قوتوں کے لیے بھی باعثِ اطمینان ہو۔
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...
وزیراعلیٰ نے نئے مالی سال کے 48 ارب خسارے کا بجٹ پیش کردیا، کم ازکم تنخواہ 45 ہزار کرنے کی تجویز اخراجات کا تخمینہ 2 ہزار 170 ارب جبکہ آمدن کا تخمینہ 2 ہزار 122 ارب روپے ہے، سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے مالی سال 27-2026 کا دو ہزار 122 ارب روپے ...
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...