... loading ...

ڈاکٹر عاصم حسین نے آرتھو پیڈک سرجن کی ڈگری 1985ء میں آسٹریا سے حاصل کی ۔ اسی ڈگری کی بنیاد پر وہ محکمہ صحت سندھ کے زیر انتظام سول اسپتال کراچی میں 1986ء سے 1996ء تک بطور آرتھو پیڈک سرجن حکومت سندھ میں ملازمت بھی کرچکے ہیں اور اسی دوران وہ اپنے ذاتی دوست آصف علی زرداری کی اسیری کے دوران پس پردہ رہ کر فرضی بیماریوں کے ذریعے انہیں اپنے ذاتی ضیاء الدین ہسپتال کلفٹن میں سہولیات بھی فراہم کرتے رہے ہیں۔
طبی حلقوں کے مطابق تحقیقاتی اداروں کی جانب سے ان کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے ۔جس میں آسٹریاکی آرتھو پیڈک سرجری کی ڈگری کی تصدیق کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات بھی متوقع ہیں۔ جبکہ طبی حلقے اس بات پر بھی حیران ہیں کہ طب و صحت کی پروفیشنلز آرگنائزیشنز تو دور کی بات ہے ،خود پرائیویٹ ہاسپٹلز ایسوسی ایشن (جو نجی طبی اسپتالوں پر مشتمل ہے اور اس کے بانی بھی ڈاکٹر عاصم حسین بتائے جاتے ہیں) نے بھی ان کی گرفتاری پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے بلکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں دس سال تک ڈاکٹر عاصم حسین نے پروفیسر مسعود حمید کو سیاہ و سفید کا مالک بنا کر رکھا اور انہیں چوتھی مدت کے لئے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں وائس چانسلر کے عہدے پر بر قرار رکھنے کیلئے سندھ اسمبلی کو اپنا ہی قانون واپس لینے کے لیے مجبور کردیا ،وہی پروفیسر مسعود حمید اپنی امیج بلڈنگ کیلئے قومی اخبارات میں اپنے انٹرویو شائع کروانے میں مصروف ہیں لیکن تا حال وہ بھی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے پی ایم ڈی سی کی فائلیں اٹھایے جانے کے باوجود بھی لب کشائی سے گریزاں ہیں۔ بلکہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر رعنا قمر نے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تنازع میں خود ایک مقدمہ اُسی تلاش کمیٹی کی اہلیت کیخلاف دائر کردیا ہے جسے ہائر ایجوکیشن سندھ کے متنازع چیئرمین کی حیثیت سے خود ڈاکٹر عاصم حسین نے تشکیل دی تھی۔
واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین پروفیسر عطا ء الرحمن نے سندھ ہائیکورٹ میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کیخلاف باقاعدہ مقدمہ دائر کیا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب پروفیسر مسعود حمید کی اہلیہ ڈاکٹر رعنا قمر محض اپنے شوہر کی ممکنہ گرفتاری اور پی ایم ڈی سی اور ڈاؤ یونیورسٹی میں ہونے والی کرپشن کے پنڈورابکس کے کھلنے کے خوف سے تلاش کمیٹی کیخلاف میدان میں آگئی ہیں‘ جبکہ یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ اس تلاش کمیٹی کو وہ بحیثیت امیدوار خود انٹرویو بھی دے چکی ہیں۔طبی حلقوں کے مطابق پی ایم ڈی سی میں ہونے والی کرپشن پر پکڑ دھکڑ شروع ہوئی تو اس میں صرف پروفیسر مسعود حمید ہی نہیں ان کے فرنٹ مین ڈاکٹر فضل‘ پروفیسر راجہ امجد اور نجی اسپتال دارلصحت کے بعض ڈاکٹرز بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...