... loading ...

نیشنل بینک میں قومی سرمائے کو کس طرح مال مفت دل بے رحم کی طرح لُٹایا جاتا ہے اس کی ایک مثال معاف کیے گیے قرضے ہیں جو مختلف وجوہ کی بنا پر بدعنوانیوں کے ایک گورکھ دھندے کی نذ کر دیے جاتے ہیں۔ ذیل میں اُن ایک سو تیس (130) افراد کی ایک فہرست پیش کی گئی ہے جسے خود نیشنل بینک نے نہ صرف اپنی بیلنس شیٹ میں ظاہر کیا بلکہ اسے سینیٹ میں بھی پیش کیا گیا۔
فہرست میں شامل ناموں کا فرداً فرداً مطالعہ کیا جائے تو دل خون کے آنسو روتا ہے کہ کس بے رحمی سے اس ملک کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے کو نوچا کھسوٹاگیا ۔ یہی نہیں اس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ اگر مالیاتی غبن کے اُن مجرموں کو دیکھا جایے جو جیلوں میں بند ہیں تو یہ دعویٰ درست دکھائی دے گا کہ وہاں پر شاید ہی کوئی بڑا مگرمچھ بند ہو۔ ہر جیل میں غریب یا متوسط طبقے کے وہ افراد قیدوبند کی سزا بھگت رہے ہوں گے جو کسی مجبوری کی وجہ سے قرض یاسود ادا نہ کرسکے۔ اس فہرست کے مطابق تمام افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کی جائے کہ آیا یہ افراد واقعی ادائی سے قاصر تھے تو اندازا ہوگا کہ ان میں سے ایک بھی قرض دہندہ ایسا نہیں جو اپنی کاروباری نوعیت کے مطابق رقم ادا کرنے کے قابل نہ ہو۔ بلکہ ان میں سے اکثریت بااثر افراد کی ہے جن میں جنرل کرنل بھی شامل ہیں۔ کراچی میں بدعنوانیوں کے ایسے معاملات کی تحقیقات تو ہو رہی ہیں جس سے عسکری ادارے سیاسی قوتوں پر دباؤ بڑھا سکتے ہوں ، مگر ایسے معاملات کی تحقیقات نہیں ہو رہی جو خالصتاً بدعنوانیوں کے نرغے میں آتے ہیں۔ اور جس سے ادارے ہی نہیں ریاست بھی طاقت ور ہوتی ہیں۔ آئیے ذرا فہرست پر ایک نظر تو ڈالیے!
[table id=3 /]
مذکورہ ایک سو تیس افراد کی فہرست پر نگاہ ڈالی جائے تو بخوبی اندازا ہوتا ہے کہ نیشنل بینک میں قرضوں کی معافی کا طریقہ کار دراصل کیا ہے؟ اگر اس ضمن میں یہ جائزہ لے لیا جائے کہ کیا قرضوں کی معافی قواعد وضوابط کے مطابق ہوئی اور نادہندہ بعد میں کسی کاروبار کا اہل رہابھی ہے یا نہیں؟ اگر قرضوں کی مکمل معافی کے باجود بھی نادہندگان کے کاروبار پھلتے پھولتے رہے ہیں تو پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ بینک کی طرف سے قرضوں کی معافی کے طریقہ کار میں کوئی خطرناک قسم کی بدعنوانی ہے۔ جس کا سراغ لگانا ضروری ہے۔ نیشنل بینک کے اندر معاف کیے گئے قرضوں کے ادوار میں جو بھی بینک کے صدور رہے ہیں اُنہیں شامل تفتیش کرنا چاہیے۔ اور اندازا لگانا چاہیے کہ اُنہوں نے اس پورے مکروہ دھندے میں کیا کیا فوائد سمیٹے ہیں؟اگر اس ضمن میں صرف نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا کا محاسبہ کر دیا جائے تو اس کھیل کے سارے اسرار کھل جائیں گے۔ تب احتساب کی باتیں بھی دیانت دارانہ لگیں گی اور بدعنوانیوں پر سیاسی احتساب کے الزامات بھی دم توڑ جائیں گے۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...