... loading ...

بروس ریڈل نے اپنی تازہ کتاب میں سابق امریکی صدر جان ایف کینڈی (1961 تا 1963)کے سرد جنگ کے زمانے کے زیادہ خطرناک دور کے ایک فراموش شدہ بحران کی اندرونی کہانی پیش کی ہے ۔
بروس ریڈل کی کتاب”JFK’s Forgotten Crisis” دراصل چین اور بھارت کے درمیان اُس جنگ کا اندرونی احوال بتاتی ہے جس میں پاکستان کے بھی کودنے کے خطرات پوری طرح موجود تھے۔ مصنف کے مطابق جان ایف کینیڈی کا دورِ صدارت عام طور پر کیوبا میزائل بحران کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے ۔ جب دنیا امریکا اور سوویٹ یونین کے مابین ایٹمی جنگ کے خطرے سے دوچار تھی۔ تب تاریخ میں نظر انداز ہونے والی چین بھارت جنگ پر بھی امریکی صدر جان ایف کینیڈی نے اپنا خاصا وقت صرف کیا تھا۔ بروس ریڈل نے لکھا ہے کہ جب چین کی مسلح افواج نے اکتوبر 1962ء میں بھارت کے زیرانتظام سرحدی علاقے میں جمع ہونا شروع کیا تو کینیڈی نے ہنگامی طور پر بھارت کی فوجی امداد کا حکم دیا اور پڑوسی ملک پاکستان کو ایک سفارتی گفتگو میں مصروف کیا جس کا مقصد اُسے اس جنگ سے باہر رکھنا تھا۔
بروس ریڈل نے اپنی کتاب کے ایک باب جموں وکشمیر کے بھولے ہوئے بحران میں لکھا ہے کہ 1962 میں پاکستان بھارت پر پوری طرح سے حملہ کرنے کے قابل تھا اور بھارتی فوج اس قابل نہیں تھی کہ وہ دوطرفہ جنگ میں خود کو سنبھال پاتی۔ مصنف کے مطابق پاکستانی حملے کی صورت میں بھارتی فوج ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی۔ ریڈل کے مطابق امریکی صدر کینیڈی نے پاکستان کو ممکنہ حملے سے روکنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ کینیڈی اور برطانوی وزیر اعظم ہیرلڈ میکملن نے تب پاکستان پر سخت دباؤ ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ کہ اگر وہ حملہ کرتا ہے تو اسے بھی چین کی طرح ہی حملہ آور ملک قرار دیا جائے گا۔اس پر پاکستان کا موقف یہ تھا کہ یہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدوں کی حدود سے متعلق دیرینہ جھگڑے سے متعلق جنگ ہے جسے سرد جنگ اور کمیونزم سے جوڑ کر دیکھنا درست نہیں۔ مگر امریکا ایک کمیونسٹ طاقت کی طرف سے اِسے ایک جمہوری ملک پر حملے کی طرح ہی سمجھ رہا تھا۔ مصنف کے دعوے کے مطابق پاکستانی صدر ایوب خان نے اُن حالات میں بھارت پر حملہ نہ کرنے کے عوض امریکا سے کشمیر کا مطالبہ کیا تھا۔ کتاب کے مطالعے سے اندازا ہوتا ہےکہ امریکا اور برطانیا کی طرف سے پاکستان کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جنگ کے بعدبھارت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے گا۔ مگر جنگ کے بعد جب ایوب خان نے اس کا مطالبہ کیا تو بھارت میں امریکی سفیر گیلبریتھ نے واشنگٹن کو یہ جواب دیا کہ چین سے شکست کے بعد نہرو مکمل ٹوٹ چکے ہیں اور مقامی سیاست میں ان کی ساکھ اب ایسی نہیں رہی ہے کہ وہ کشمیر جیسے معاملے پر کوئی اہم فیصلہ کر سکیں۔لہذا اس طرح کشمیر کے مسئلے کو ایک مرتبہ پھر پسِ پشت ڈال دیا گیا۔
بروس ریڈل کے مطابق اس معاملے میں کینیڈی کے معتمد مشیربھارت میں امریکی سفیر گیلبریتھ ہی تھے جنہیں نہرو سے بے پناہ قربت کے باعث خود نہرو کا ہی مشیر کہا جاتا تھا۔ بعد ازاں گیلبریتھ نے اپنی ڈائری میں ایوب خان کی طرف سے حملہ نہ کرنے کی صورت میں کشمیر دلانے کے مطالبے کو “بلیک میلنگ” قرار دیاتھا۔ کتاب کے مطابق ایوب خان نے کینیڈی سے اس بات پر ناراضی بھی ظاہر کی تھی کہ امریکا نے پاکستان کو بتائے بغیر ہی بھارت کو ہتھیار فراہم کیے۔اس پر ایوب خان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ 1961 کے اس سمجھوتے کو توڑا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ چینی حملے کے باوجود امریکا بھارت کو پاکستان کی منظوری کے بغیر فوجی امداد نہیں دے گا۔
ریڈل نے لکھا ہے کہ 1962 میں پاکستان نے حملےکا موقع ہونے کے باوجود بھارت پر حملہ اس لیے نہیں کیا کہ اس طرح اُسے امریکا اور برطانیاکی ناراضی مول لینا پڑتی ۔ اور تب پاکستان اور چین کے تعلقات ایسے بھی نہیں تھے کہ پاکستان اس وقت چین پر کوئی یقین کر سکتا۔
بروس ریڈل کی یہ انکشافات بھری کتاب 177 صفحات پر مشتمل ہے جسے امریکی تھنک ٹینک “بروکنگز” نے شایع کیا ہے۔ بروس ریڈل کی اس کتاب کی اشاعت کا وقت نہایت اہم ہے کیونکہ یہ کتاب ایک ایسے وقت پر منظر عام پر آئی ہے جب بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عوام بڑے پیمانے پر آزادی کی خاطر مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر ہیں اور بھارتی فوج ایک مرتبہ پھر انہیں دبانے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔
کتاب کے مصنف بروس ریڈل تیس برس تک سی آئی اے میں کام کرتے رہے ۔ اس کے علاوہ مصنف نے چار امریکی صدور کے مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ اُن کی نوگیارہ کے بعد آنے والی تمام کتابوں کو بہت زیادہ اہمیت ملی ہے۔
عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے،سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پاکستان کی اولین ترجیح،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ،فلسطینی عوام اور کشمیریوں کے بنیادی حق...
حکومت نے 23شرائط مان لیں، توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، اسٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی وغیرہ شامل ہیں، سرکاری ملکیتی اداروں کے قانون میں تبدیلی کیلئے اگست 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائیگی، ہا...
پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں میرٹ پر ٹکت دیں گے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا،صدر ن لیگ مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے، وزیراعظم سے کہوں گا...
تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، خود پنجاب کی گلی گلی محلے محلے جائوں گا، چیئرمین پیپلز پارٹی کارکن اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، گورنر سلیم حیدر کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،دیگر کی بھی ملاقاتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول...
منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263.9 ،ڈیزل 267.80 روپے کا ہو جائیگا، ذرائع مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزلسستا کرنے کی تجویز، نئی قیمتوں پر 16 دسمبر سے عملدرآمد ہوگا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول کی قیمت میں معمولی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذ...
عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے اور دفاعی معاہدہ تاریخی ہے، علما قوم کو متحد رکھیں،سید عاصم منیر اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جس قوم نے علم او...
حالات کنٹرول میں نہیں آئیں گے، یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا،چیئرمین بیرسٹر گوہر کیا بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے؟ آپ اس مرتبہ فیڈریشن ک...
دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں،شہباز شریف فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے مگر کچھ علما تفریق کی بات کرتے ہیں، خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جادوٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کریگا، دہشت گردی اور معاشی ترقی کی کاوشیں ساتھ نہیں چل سکتیں۔ وزیراعظم شہ...
پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،اختیار ولی قیدی نمبر 804 کیساتھ مذاکرات کے دروازے بندہو چکے ہیں،نیوز کانفرنس وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سندھ آئیں الیکشن میں حصہ لیں مجھے خوشی ہوگی، سیاسی جماعتوں پر پابندی میری رائے نہیں کے پی میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی کی کارکن کے گھر آمد،میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی...
قراردادطاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی، بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے جو لیڈران پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی...
شہباز شریف نے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی مالی بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ، تقریب سے خطاب اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کا...