... loading ...

انتہا پسند ہندو تنظيم شیو سینا نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو گودھرا اور احمد آباد کے واقعات کی وجہ سے مشہور ہیں، وہ کس منہ سے پاکستانی گلوکار غلام علی کی محفل موسیقی کی منسوخی کو افسوسناک قرار دے رہے ہیں؟
ریاست مہاراشٹر میں حکمران جماعتوں بھارتی جنتا پارٹی اور شیو سینا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے دادری میں پیش آنے والے واقعے اور اس کے بعد ممبئی میں پاکستانی گلوکار غلام علی کی محفل موسیقی کو منسوخ ہونے کے واقعات کو افسوسناک قرار دیا گیا ہے جس پر شیو سینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت سیخ پا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 2002ء میں گجرات میں پیش آنے والے گودھرا اور احمد آباد واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی تو مشہور ہی ان واقعات کی وجہ سے ہیں اور ہم ان کی عزت بھی اسی لیے کرتے ہیں، اگر وہ اب ایسے بیانات دیں گے تو یہ افسوسناک بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی غلام علی اور سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید قصوری کے ساتھ پیش آنے والے والے واقعات کی مذمت کریں گے تو یہ بدقسمتی بلکہ بڑی مایوس کن بات ہوگی۔
البتہ سنجے راؤت نے سانحہ دادری پر نریندر مودی کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ تھا اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ریاست اترپردیش کے شہر دادری کے نواح میں 200 شدت پسند ہندوؤں نے ایک 55 سالہ مسلمان محمد اخلاق کو صرف اس بنیاد پر بدترین تشدد کرکے شہید کردیا کہ مقامی مندر سے اعلان ہوا تھا کہ اخلاق نے گائے ذبح کی ہے اور اس کا گوشت گھر میں محفوظ کر رکھا ہے۔
کئی دنوں تک خاموشی اختیار کرنے کے بعد بالآخر مودی نے سکوت توڑا اور سانحہ دادری اور غلام علی کی محفل روکنے کے واقعات پر لب کشائی کی۔ شیو سینا کی دھمکیوں پر گزشتہ ہفتے پاکستانی غزل گائیک غلام علی کی محفل موسیقی منسوخ کردی گئی تھی۔
دوسری جانب کانگریس نے مودی کو نسیان یعنی بھولنے کا مریض قرار دیا ہے اور ساتھ ہی الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سانحہ دادری کے بعد کوئی اہم قدم اٹھایا۔ پارٹی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مودی خاص اور اہم باتیں بھولنے کے مرض میں مبتلا ہیں۔ وہ بھول گئے ہیں کہ وہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں اور 125 کروڑ بھارتی شہریوں کی جان اور مال کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے۔ ساتھ ہی شاید یہ بھی ان کی یادداشت میں نہیں رہا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی کی ہی حکومت ہے، جس کی ناک تلے غلام علی کو ڈرایا دھمکایا گیا اور خورشید قصوری کے میزبان سدھیندر کلکرنی کے چہرے پر کالک ملی گئی۔
جنتا دل (یونائیٹڈ) کے صدر شرد یادو نے کہا کہ کرکٹ ٹیم جیت جائے تو مودی فوراً بولتے ہیں لیکن دادری کے واقعے کے بعد انہیں بہت دیر بعد کچھ بولنا یاد آیا ہے۔ انہوں نے سانحہ دادری کو “طالبانی قدم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ملک کے اتحاد کا ہے، اس پر وزیراعظم اتنی دیر سے کیسے بول سکتے ہیں؟
کمیونسٹ پارٹی آف انڈيا کے کے رکن پارلیمان ڈی راجا نے دادری کے واقعے پر مودی کے بیان کو “بہت معمولی اور بہت تاخیر سے آنے والا” ردعمل قرار دیا اور کہا کہ یہ اپنے فرائض سے کوتاہی کی مثال ہے۔ ”
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...