... loading ...

گلستان جوہر حادثے کی تحقیقات سے اب تک سامنے آنے والے حقائق نے کراچی میں سب کو چونکا دیا ہے۔ اس حادثے کے اسباب میں ہر سبب بدعنوانیوں کا ایک گورکھ دھندا ہے۔ سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا؟
گلستان جوہر کے بلاک ایک میں پہاڑی پر قائم دو بنگلوں کے مالکان ایک پارک تعمیر کر رہے تھے ۔ پارک کی تعمیر سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے ناجائز طور پر ہورہی تھی۔اسی تعمیر کے باعث پہاڑی تودا سابق صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو کے پلاٹ پر قائم جھگیوں پرگر پڑا۔ جس کے باعث تیرہ ہلاکتیں ہوئیں۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے کی جانے والی تعمیر پر شہری ادارے اب تک جاگے کیوں نہیں تھے؟ یہاں تک کہ ایک حادثے نے تیرہ انسانوں کی جانیں نگل لیں۔ وجود ڈاٹ کام کو کے ڈی کے بعض ذرایع نے اطلاع دی ہے کہ غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر قبضے کی اس جاں لیوا مہم میں خود کے ڈی اے کے بعض سرکاری افسران بھی شریک تھے۔ یہاں بنگلوں کے وہ مالکان جو سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے بعدپارک کی تعمیر میں مشغول تھے، کے علاوہ کے ڈی اے کے وہ افسران بھی اس حادثے کے ذمہ داران میں شریک ٹہرتے ہیں جو اس قبضے کی ناجائز سرپرستی کر رہے تھے جو بآلاخر تیرہ افرادکی جانوں کو نگلنے کا محرک ثابت ہوا۔
مگر اس معاملے کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے جو اس کے بالکل برابر نوعیت کا خطرناک کہا جا سکتا ہے۔تین بدقسمت خاندانوں کے ہلاک ہونے والے تیرہ افراد جن تین پلاٹوں پر جھگیاں قائم کرکے رہ رہے تھے، یہ دراصل خود ایک بہت بڑا بکھیڑا ہے جو شہر کراچی کو برباد کرنے کا موجب بنا ہوا ہے۔ یہ تینوں پلاٹ وزیراعلیٰ سندھ کے کوٹے پر الاٹ کیے گئے پلاٹوں میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے کوٹے سے یہاں بہت سے پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں جو بعد ازاں فروخت کے لین دین میں بھی شامل رہے۔ ان پلاٹوں کو حاصل کرنے والے افراد خود یہاں غیر قانونی قبضوں میں شامل ہیں۔ اور غیر قانونی قبضوں کے شکار بھی ہیں۔ چنانچہ یہاں کراچی میں عموی طور پر لینڈ مافیا زمینوں پر قبضے کے لیے یا اپنے قبضے برقرار رکھنے کے لیے ایسے افراد ڈھونڈتی ہیں جو جھگیاں قائم کرکے رہنے کو تیار ہوں ، اُنہیں اس کے لیے ایک مناسب معاوضہ بھی ادا کردیا جاتا ہے۔المناک حادثے کے شکار افراد جن پلاٹوں پر جھگیاں قائم کرکے رہ رہے تھے، وہ وزیراعلیٰ کے کوٹے پر ملنے والے پلاٹ تھے جن میں بی ۔ چون تیرہ ڈی اور تیرہ ای شامل ہیں ۔ یہ ایاز سومرو اور سیمی کاظمی کے نام الاٹ پلاٹ ہیں۔ جہاں پر ان لوگوں کو جھگیاں قائم کرکے اس لیے رکھا گیا تھا تاکہ ان پلاٹوں پر بھی کہیں قبضہ نہ ہو جائے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ کے کوٹے سے الاٹ کیے جانے والے یہ پلاٹ کتنے قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں؟ کیا یہ پلاٹ صحیح الاٹ کیے گئے تھے؟ جھگیوں قائم کرکے جگہوں ، زمینوں اور پلاٹوں کی حفاظت نے اس شہر میں قانون کی رٹ کو کتنا متاثر کیا ہے؟ اور یہ رجحان بجائے خود کتنا خطرناک ہے؟ پھر ان جھگیوں کو قائم کرنے کے لیے لوگ کہاں سے اور کیوں میسر آجاتے ہیں؟
اس معاملے کا ایک تیسرا پہلو بھی ہے۔ ایاز سومروکے نام اس پلاٹ میں جھگیوں کے علاوہ وہاں کے ڈی ایس پی کو بھی یہ ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ پلاٹ کی حفاظت کریں۔ یہ سہولت کتنے اراضی مالکان کو حاصل ہے۔ بدقسمتی سے شہر کراچی میں پلاٹوں پر قبضے سے لے کر قبضوں کی حفاظت تک پولیس کا غیر قانونی استعمال عام ہے۔ اور اس پر کوئی تو جہ دینے کو تیار نہیں۔ گلستان جو ہر کے حادثے نے ایک بار پھر شہر کے اندر جاری ہمہ جہتی ظلم کی طرف پورے ملک کو متوجہ کیا ہے۔
گلستان جوہر میں جھگیوں پر پہاڑی تودہ گرنے کے اس حادثے میں تخریب کاری کے پہلو کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کے لیے قائم تین کمیٹیاں اس سے کیا برآمد کرتی ہیں۔اور وہ اوپر اُٹھائے گئے سوالات کے جواب بھی دیتی ہیں یا نہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...