... loading ...

حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے امیدوار سردار ایاز صادق انتہائی سخت مقابلے کے بعد بمشکل حلقہ 122 کی نشست بچانے میں کامیاب ہو گیے ہیں۔ ایک کانٹے دار مقابلے میں سردار ایاز صادق پہلے سے بھی بہت کم فرق کے سات تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کو ضمنی انتخابات میں شکست دے سکے ہیں۔
پنجاب میں دوقومی اور ایک صوبائی حلقے میں 11 اکتوبر بروز اتوار ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگیے ہیں جس کےمطابق ایاز صادق 76,204 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے،جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوارعبدالعلیم خان سخت مقابلے کے بعد 72,043 ووٹ حاصل کر پائے۔اسی طرح غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبائی حلقے 147 میں تحریک انصاف کے شعیب صدیقی نے 31,993 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ ن لیگ کے محسن لطیف 28,641 ووٹ لے کر ناکام ہوئے۔ اس طرح لاہور کے دو حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کا معرکہ مسلم لیگ نون اور صوبائی اسمبلی کا معرکہ تحریک انصاف کے نام رہا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاہور میں تحریک انصاف مسلم لیگ نون کے لیے ایک مستقل خطرے کا روپ دھار چکی ہے۔
اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 144 کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار ریاض الحق کامیاب رہے ۔ حلقہ 144 کے تمام 210 پولنگ اسٹیشنوں سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ریاض الحق جج نے 83240 ووٹ حاصل کرکے فتحیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے علی عارف چوہدری 41050 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ریاض الحق مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ مگر مسلم لیگ نون کے امیدوار کی بھاری فرق کے ساتھ شکست نے ایک مرتبہ پھر اس تاثر کو مستحکم کیا ہے کہ مسلم لیگ نون اب پنجاب میں ناقابلِ شکست نہیں رہی اور وہ دھیرے دھیرے اپنے نشیبی سفر کی طرف رواں دواں ہے۔
سردار ایاز صادق نے اپنی جیت پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ نون لیگ کے کئی رہنماؤں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں ایاز صادق کو مبارک باد دیتے ہوئے خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔مگر اُن میں سے اکثر نے تحریک انصاف پر طعنہ زنی کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ ایک مرتبہ پھر خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو “کچھ حیا ہوتی ہے، کچھ شرم ہوتی ہے” کا پیغام دیا۔ خواجہ سعد رفیق نے براہِ راست تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو سبق دینے کے الفاظ استعمال کیے۔ عابد شیر علی بھی بے قابو نظر آئے، مگر نون لیگ کے قائدین کی زبانیں بھی مہذب نہ رہ سکیں۔ وزیرا علیٰ شہباز شریف نے اپنے ردِعمل میں یہ کہا کہ “نون نے قارون کو شکست دی ہے۔” میاں نوازشریف کی صاحبزادی آج کل ٹوئٹر پر اپنے پیغامات دینے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتی ہے۔ لاہورکے انتخابی نتائج کے بعد اُن کا ٹوئٹر مستقل حرکت میں رہا اور وہ وقتاً فوقتاً اپنے پیغامات میں تحریک انصاف پر طعنہ زن رہیں۔ مسلم لیگ نون جیت کے بعد اپنے شائستہ رہنے کا تاثر پیدا نہیں کرسکی۔ ایاز صادق کی جیت پر لاہور شہر میں لیگی کارکن رات گیے تک جشن مناتےرہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...