... loading ...

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب جاری ہے۔ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 122 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 147 جبکہ اوکاڑہ کے قومی اسمبلی کے حلقے 144 میں صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہوا جس کے لیے شام 5 بجے کا اختتامی وقت مقرر کیا گیاہے۔ حلقہ 122 کے 284 میں سے 80پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیاہے۔جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نےحلقے کے 38 مقامات پرکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔
لاہور کے حلقہ 122 میں اب تک کے ضمنی انتخاب میں عوام کا بہت زیادہ جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے ، پولنگ اسٹیشنز کے باہر صبح سے ہی لوگوں کی قطاریں لگ گئی تھیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گڑھی شاہو کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلزاسکول میں پہلا ووٹ ڈالا گیاہے۔
اگرچہ اب تک الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کچھ شکایتیں منظر عام پر آئی ہیں۔ مگر یہ ایسی شکایتیں نہیں جو نتائج پر اثر انداز ہونے یا دھاندلی کے زمرے میں شمار کی جاسکیں۔ مگر عام طور پر سیاسی جماعتیں اس نوع کی شکایتوں کوبھی ایک بڑے الزام میں تبدیل کرنے کا عنوان بنا لیتی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت رائے دہندگان کو گاڑیوں کی سہولت دیناایک قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
پنجاب میں جاری ضمنی انتخابات کے بارے میں ایک عام تاثر یہ پیدا کر دیا گیا ہے کہ یہ مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ دونوں جماعتیں یہاں اِسی تاثر کے عین مطابق ایڑی چوٹی کا زور بھی لگاتی رہی ہیں۔ اورپاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی انتخابی مہم میں اب تک کے سب سے سنگین الزامات بھی ایک دوسرے پر عائد کرتی رہی ہی ہیں۔ بلاشبہ ان حلقوں میں حکمران جماعت مسلم لیگ نون اور حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کے درمیاں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ تاہم دونوں جماعتوں کے ایک دوسرے کے خلاف روایتی الزام تراشی اور شکایتی انداز سیاست کا اثر ان انتخابی حلقوں میں بھی پوری طرح انتخابات کے دن بھی نظر آتا ہے۔ مسلم لیگ نون کی خاتون رہنما عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اُنہیں دھمکی آمیز ایس ایم ایس موصول ہوئے ہیں جس میں اُنہیں کہا گیا ہے کہ” انسان کی بچی نہ بنی تو اُنہیں سر پر گولی ماری جائے گی۔”عظمیٰ بخاری نے دھمکی آمیز پیغام اپنے موبائل فون سے نکال کر ذرایع ابلاغ کے نمائندوں کو دکھایا ۔
ماہرین کے مطابق پنجاب کےان ضمنی انتخابات کے نتائج دونوں جماعتوں کے لیے نہایت دور رس ثابت ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...