... loading ...
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں تازہ اطلاعات کے مطابق 86 افراد ہلاک جبکہ 186 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب یکے بعد دیگرے یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے جب حکومت مخالف بائیں بازو کی تنظیمیں اور کرد نواز گروہوں کی جانب سے ایک امن ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس کا مقصد کرد علیحدگی پسند گروہ “پی کے کے ” کے خلاف حکومتی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرنا تھا۔ امن اور جمہوریت کے نام پر نکالی گئی اس ریلی میں کرد نواز جماعت “ایچ ڈی پی ” بھی شامل تھی۔ایچ ڈی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ “دھماکوں کا نشانا اُن کے کارکن تھے۔”
ترکی کی وزارت داخلہ نہایت احتیاط سے کارروائی کا جائزہ لے رہی ہے۔ چنانچہ اُن کی طرف سے تاحال دھماکے کی نوعیت پر کوئی رائے زنی نہیں کی گئی ہے ۔ اگرچہ کچھ آزاد ذرایع نے اپنے طور پر یہ اصرار کیا ہے کہ ان دھماکوں میں سے کم ازکم ایک دھماکا خود کش تھا، مگر وزارت داخلہ نے ابھی تک اس رائے کے موافق یا خلاف کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ان دھماکوں کے حوالے سے دوسرا پہلو یہ اہم ہے کہ خطے میں جاری اس نوع کی کارروائیوں میں عام طور پر کوئی نہ کوئی گروپ ذمہ داری قبول کرنے کا اپنے تئیں اعلان کرتا ہے۔ مگر ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے اب تک قبول نہیں کی۔
ترکی میں گزشتہ جون کو ہونے والے پچھلے انتخابات کو منسوخ کر کے یکم نومبر کو دوبارہ پارلیمانی انتخابات منعقد ہورہے ہیں ۔ اس طرح یہ دھماکےانتخابات سے صرف تین ہفتے قبل ایک خاص پیغام رکھتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد وہاں موجود ریلی کے شرکاء نے قاتل پولیس کے نعرے بھی لگائے۔ جبکہ ایک دوسرے عینی شاہد کے مطابق کچھ لوگوں نے پولیس کی گاڑیوں پر حملے کی بھی کوششیں کی۔ ایک اطلاع کے مطابق پولیس کو اُنہیں منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کا سہارا لینا پڑا۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ان دھماکوں کو قومی وحدت پر حملہ قرار دیا ہے۔ مگر یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے کہ ترکی میں اچانک حملوں کی لہر میں اضافہ کیوں ہو گیا ہے؟
پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘چین کے وینچینگ خلائی سینٹر سے روانہ ہو گیا جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا ہے ۔سیٹلائٹ آئی کیوب قمر جمعہ کو2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا، جسے چینی میڈیا ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے ان کے مقدمات کے فیصلے فوری طور پر سنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے اہم پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے تمام مقدمات س...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے لیکن میں مرنے سے نہیں ڈرتا، غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا۔برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کے لیے جیل سے خصوصی طور پر لکھی گئی اپنی تحریر میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج پاکستانی ریاست اور اس کے عوام ایک دوسرے...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں کیوں دفتر نہیں کھولتے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئی...
یوم صحافت پر خضدار میں دھماکا، صحافی صدیق مینگل سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ پر سلطان ابراہیم خان روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ایس ایچ او خضدار سٹی کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ...
ایرانی تیل کی پاکستان میں اسمگلنگ پر سیکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔پاکستان میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے بارے میں رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر ایرانی تیل اسمگل کیا جاتا ہے اور اسمگلنگ سے قومی خزانے کو سالان...
سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کے اضافے کی منظوری دے دی۔ترجمان حکومت سندھ نے بتایا کہ رینجرز کی کراچی میں تعیناتی 13 جون 2024 سے 9 دسمبر 2024 تک ہے ، جس دوران رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے ۔کابینہ نے گزشتہ کابینہ ا...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات میں کامیابی کے لیے بھارتی مسلمانوں اور پاکستان کو دھمکی دے رہے ہیں ۔ دی وائر کے مطابق بی جے پی نے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے مودی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مودی کہتے ہیں کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ ہندؤں کی جائیداد اور دولت م...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کسی بھی صورت غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ ...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی نے بتایا کہ جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجت...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی اور کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کے حق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کیلئے ڈیل کریں گے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گن...
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا۔امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔امریکی جامعات میں احتجاج کا سلسلہ تیرہویں روز بھی...