... loading ...
کیا عمران واقعی ریحام سے پیچھا چھڑانا چاہتے ہیں؟یہ وہ سوال ہے جو کئی ہفتوں سے دارالحکومت میں پوچھا جا رہا ہے ۔ اور اس کے اسباب بھی ہیں۔ ویسے تو ہمارے اس شعلہ بیاں انقلابی لیڈر کا دل بہت جلدی کھلونوں سے بھر جاتا ہے اور ان کے دل میں اقتدار کے سواء کسی چیز کی محبت کے لئے جگہ نہیں مگر یہ ان کا کمال نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی بچی کھچی روایات کی خوبصورتی ہے کہ جس کی وجہ سے ریحام کو سب نے بھابھی کے طور پر قبول کیا اور بھابھی جیسے پیارے لقب سے پکارا ۔ مگر اس کمبخت دل کا کیا کریں جو آج بھی ’’اُسی ‘‘کی زلف گرہ گیر کا اسیر ہے۔ یوں تو یہ سوال بہت پہلے ہی مارکیٹ میں آ گیا تھا مگر میڈیا میں ریحام کی زبردست پزیرائی اور ہری پور کے جلسہ سے خطاب کے بعد سے ’’شٹ اپ ‘‘کرائے جانے کے بعد سے زیادہ شدید ہو گیا ہے اور رہی سہی کسر تو اس ٹی وی انٹرویو نے پوری کر دی جس میں عمران خان نے نہایت بدتمیزی سے ساری قوم کے سامنے ریحام کو طلاق دینے کی دھمکی دی۔ گو پروگرام لائیو نہیں تھا اور نشر ہونے سے قبل کٹوایا جا سکتا تھا مگر موصوف نے کٹوانے کے بجائے یہ یقینی بنایا کہ مذکورہ بیہودہ جملہ نشر ہو جائے۔ کسی ایسے انقلابی ہونے کے دعویدار لیڈر کو یہ زیبا نہ تھا کہ اپنی منکوحہ کے حوالے سے ایک فرضی سوال کے جواب میں جاہلوں کی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کر بیہودہ انداز میں جواب دیا جاتا۔ پاکستان کے ہر غیرت مند اور بہو بیٹیوں والے انسان کو اس جملہ سے سخت تکلیف دکھ اور افسوس ہوا۔ شنید یہ بھی ہے کہ محترم انقلابی صاحب کو یہ کہہ کر برطانیا آنے سے اور بچوں سے ملنے سے منع کر دیا گیا ہے کہ جب تک ریحام سے جان نہ چھڑالو یہاں آنے کی اب ضرورت نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موصوف کو اپنا طے شدہ برطانیا جانے کا پروگرام تبدیل کرنا پڑا ہے اور تاحال موصوف کے بچے باپ کی راہ تک رہے ہیں۔ اگر ضمنی انتخابات میں نتائج متاثر ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو موصوف شاید جان چھڑا چکے ہوتے تاہم ایک دن میں ہی یہ ضمنی انتخانات کا بکھیرا بھی ختم ہو جائے گا اگر اس وقت تک ریحام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو اس کے بعد ان کی بقیہ زندگی کا محض ایک ہی مقصد رہ جائے گا کہ اس’’ طلسم ہوش ربا ‘‘کے قصے نانی اماں کی طرح آئندہ نسلوں کو سناتی رہیں کہ کوہ قاف کے جادوگر کے کتنے لمبے ناخن ہیں، کتنے خونخوار دانت اور وہ خود کتنا سفاک ہے؟ اور ظاہر ہے مرا ہاتھی بھی سوا لاکھ کا ہوتا ہے۔ اور اس مرے ہاتھی کے خریدار بھی بہت ہیں اور کان لگائے انتظار میں ہیں۔
ہمیں عمران سے نہیں ریحام سے دلچسپی اور ہمدردی دونوں ہیں۔ اللہ کرے اس کا گھر بسا رہے۔ محترمہ اگر علیم خان کی فائنانس کردہ فلم تک بھی اپنے آپ کو محدود کر لیں تو شاید یہ بلا ٹل جائے تاہم اصل ہمدردی کے قابل تو پاکستانی عوام ہیں جو بے ایمانوں کے مقابلہ میں اناپرست نفسیاتی مریض کو اپنا لیڈر بنانے کی آرزو کر رہے ہیں۔ چلیں اس پر پھر کبھی بات ہو گی بس اس پر بات ختم کرتے ہیں کہ عمران خان جس انگلی بابا سرکار کے مرید تھے وہ پیر خود اپنے مرید سے بیزار آ گیا ہے۔ اب شاید اسے کوئی نیا پیر تلاش کرنا پڑے گا۔ پیر صاحب بھی جلد ہی اعلان کرنے والے ہیں کہ ناخلف اور ناہنجار مرید سے ہم اعلان برات کرتے ہیں آئندہ سے ہمارا بچونگڑاکوئی اور ہو گا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...