... loading ...
شام کے شہر حلب میں شامی فوج کے جنگی مشیر کے طور پر فرائض انجام دینے والے ایرانی جنرل حسین ہمدانی داعش کے ایک حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق اُنہیں بدھ کی شام ہلاک کیا گیا۔ مگر ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اُنہیں شام کے شمالی علاقے میں ایک مشاورتی مشن کے دوران جمعرات کو ہلاک کیا گیا۔
ایران شامی حکومت کا سب سے بڑا حامی اور معاون ہے۔ شام میں جاری چار سالہ جنگ کے دوران ایران نے شامی صدر بشار الاسد کی بھرپور حمایت کی ہے اور اُنہیں ہر طرح کی فوجی اور اقتصادی معاونت فراہم کی ہے۔ ایرانی جنرل حسین ہمدانی شام میں ایران کی طرف سے شامی حکومت کو داعش کے خلاف ٹھوس فوجی مدد فراہم کررہے تھے۔ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے جنرل حسین ہمدانی کی ہلاکت کو شام میں جہادی گروپوں کے خلاف جاری جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ اُنہوں نے ارنا نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمدانی کا قتل ایک انتقام میں ڈھل کر ان جہادی گروپوں کی مکمل تباہی کا موجب بنے گا۔
ایرانی جنرل حسین ہمدانی نے بشار الاسد کی حکومت کو سقوط سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اُنہوں نے شام کی مسلح افواج اور رضاکار جنگجوؤں کو داعش کے خلاف منظّم کرنے میں شامی حکومت کی سب سے زیادہ مدد کی تھی اور پھر اپنے کام کی تکمیل کے بعد واپس ایران لوٹ گئے تھے مگر چند روز قبل ہی وہ دوبارہ شام گئے تھے جہاں وہ داعش کے خلاف لڑائی میں ہلاک ہو گئے۔
حسین ہمدانی نے عراق کے ساتھ 1980ء سے 1988ء میں لڑی گئی جنگ میں بھی بھرپور حصہ لیا تھا۔ انھیں 2015ء میں ایلیٹ دستوں کے سربراہ کے نائب کے طور پرترقی دی گئی تھی۔۔ وہ شام میں مارے جانے والے سپاہ پاسداران کے سب سے سینئر کمانڈر تھے۔ اس سے قبل جنوری میں ایران کے بریگیڈئیر جنرل محمد علی اللہ دادی حزب اللہ کے چھ جنگجوؤں سمیت اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
برطانوی خبررساں ادارے نے چند روز قبل ہی یہ اطلاع دی تھی کہ ایران کے سینکڑوں ہتھیار بند فوجی شام پہنچے تھے جو شام کے شمال میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں شامی فوج کے ساتھ داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایران کی حمایت یافتہ لبنان کی حزب اللہ بھی شامی فوج کے شانہ بشانہ گزشتہ چار برسوں سے باغیوں کے خلاف لڑرہی ہے۔ جس میں اب روس بھی شامل ہو چکا ہے۔ روسی لڑاکا طیارے 30 ستمبر سے شام کے وسطی، شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں داعش کے علاوہ دیگر حکومت مخالف باغی جنگجو گروپوں کے ٹھکانوں پر بھی مسلسل بمباری کررہے ہیں۔ مگر اس کے باوجود داعش نے حلب کے نواح میں شامی حکومت کے حامی مسلح مزاحمت کاروں کو شکست دے کر متعدد دیہاتوں پر اپنا قبضہ مستحکم کر لیا ہے۔ جنرل حسین ہمدانی کی ہلاکت کی خبر اس ماحول میں آئی ہے۔ جس سے روسی طیاروں کی مسلسل بمباری کے باوجود داعش کی گرفت کا اندازا لگایا جا سکتا ہے۔
پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہر...
سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیا...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور ا...
امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدر سیسی کی خصوصی دعوت پر وزیرِاعظم شرم الشیخ پہنچ گئے وزیرِاعظم وفد کے ہمراہ غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میںشرکت کریں گے شرم الشیخ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم ال...
ٹی ایل پی کی قیادت اورکے کارکنان پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں خواتین کو حراست میں لینا رویات کے منافی ، فوری رہا کیا جائے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے تحریک لبیک پاکستان کے مارچ پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور...
نیو کراچی سندھ ہوٹل، نالہ اسٹاپ ، 4 کے چورنگی پر پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے پولیس کی شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے اور دکانیں بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید (رپورٹ : افتخار چوہدری)پنجاب کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ٹی ایل پی نے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی ...
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...