... loading ...

شیوسینا کے دباؤ میں غزل گلوکار غلام علی کا پروگرام 9 اکتوبر بروز جمعہ ممبئی میں منسوخ ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس کی مذمت بھی کی تھی مگر بھارت میں پاکستانی اداکاروں ، فنکاروں اور گلوکاروں کو ملنے والی دھمکیوں اور مستقل دباؤ کے باوجود پاکستانی فنکار بھارت کی طرف سے ملنے والی کسی بھی دعوت کی طرف فوراً ہی لپکتے ہیں۔ جس کا تازہ ترین مظاہرہ غزل گائک غلام علی کی جانب سے پھر ہوا ہے۔ اُنہیں شیوسینا کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد پروگرام منسوخ کیے ہوئے چوبیس گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ اُنہوں نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی دہلی میں کنسرٹ کیے جانے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اروندکیجریوال نےغلام علی کو گزشتہ روز دسمبر میں اپنے صوبے میں کنسرٹ کیے جانے کی دعوت دی تھی جسے بلاسوچے سمجھے غلام علی نے فوراً ہی شرف پزیرائی بخش دی ہے۔
پاکستانی فنکار بھارت میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی سیاست کا خوامخواہ ایندھن بنتے جارہے ہیں۔ ان دنوں بھارت کی ریاستی انتخابات کی جاری سیاست نے بی جے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کر رکھا ہے۔ اور ہر سیاسی جماعت دوسری کے خلاف بھارت میں مذہبی جذبات سے لے کر ذات برادری کے تعصبات کو استعمال کرنے میں مصروف ہے۔ ایسے میں بھارتی مسلمانوں کے خلاف انتہاپسند ہندوؤں کے متعصبانہ اقدامات سے پیدا ہونے والی مسلمانوں میں نفرت کو دیگر ہندو سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مقاصد سے استعمال کرنے کے لیے مختلف جتن کرر ہی ہیں۔ اور پاکستانی فنکار اپنے اپنے کنسرٹ کے شوق اور کچھ روپوں کی خاطر اس آگ میں خود کو جھونکنے کے لیے پوری طرح تیار نظر آتے ہیں۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی دعوت سے قبل غلام علی کو مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے کلکتہ میں پروگرام کرانے کی پیشکش کی تھی ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے (جو اس وقت بھوٹان کے دورے پر ہیں ) کسی تاخیر کے بغیر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیا اور اُنہیں یہی سے کلکتہ میں پروگرام کرانے کی پیشکش کردی ۔ افسوس ناک امر یہ ہے اروند کیجریوال کی جانب سے غلام علی کو ملنے والی دعوت دسمبر کی ہے جسے اُنہوں نے کچھ دن غور کے لیے بھی ملتوی کرنا مناسب نہیں سمجھا اور فوراً ہی اس دعوت کو قبول کرنے کی حامی بھر لی۔ پاکستان کے اندر مختلف حلقوں میں فنکاروں کے اس طرزِعمل پر بحث جاری ہے اور اِسے اچھی نظروں سے نہیں دیکھا جارہا ہے۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...