... loading ...

کراچی میں یہ اب بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے کہ رینجرز اور ایف آئی اے کو حاصل نوے روز کے اختیارات کے باوجود ابھی بھی ایسی گرفتاریاں مستقل طور پر ہورہی ہیں جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے۔ ماہرین اور تجزیہ کار مستقل یہ سوال اُٹھا رہے ہیں کہ جب اداروںکو نوے روز کسی بھی ملزم کو تحویل میں رکھنے کے اختیارات حاصل ہو چکے ہیں تو اب بھی آخر کیوں بہت سی گرفتاریاں ظاہر کرنے سے گریز کیا جارہا ہے؟ ایم کیو ایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کی گرفتاری کا معاملہ بھی ایک ایسا ہی معمہ بنتا جارہا ہے۔
ایم کیو ایم نے کمال ملک کی گرفتاری پر یہ بیان دیا ہے کہ رینجرز کی بھاری نفری نے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب تقریباً ڈھائی بجے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کے گھر پر چھاپامارا اور کوئی وجہ بتائے بغیرانہیں حراست میں لے لیا ۔ایم کیوایم کے مطابق رینجرز کے اہلکار تقریباً دو گھنٹے تک ان کے گھرمیں رہے،گھر کی تلاشی لی اورکمال ملک کی تمام ذاتی اسناد، انشورنس اورگھرسے متعلق تمام کاغذات اپنے ساتھ لے گیے ہیں۔ ایم کیوا یم نے اس معاملے کے انسانی پہلو کو بھی اُجاگر کیا ہے کہ کمال ملک کا دو سال قبل ہی لیور ٹرانسپلانٹ ہوا ہے اوران کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے علاوہ اس معاملے پر متحدہ کے رہنما واسع جلیل نے ایک ٹوئیٹ بھی کیا ہے۔
دوسری طرف ذرایع ابلاغ کی طرف سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رینجرز نے ابھی تک کمال ملک کی گرفتاری کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔
اس طرح یہ مسئلہ ایک بار پھر اس حوالے سے گمبھیر ہو رہا ہے کہ گرفتاریوں کی تصدیق کا کوئی حقیقی اور قابل بھروسا نظام قائم نہیں کیا جارہا ہے جس سے اہلِ خانہ کو تسلی کرائی جاسکے کہ ملزمان کس ادارے کے پا س ہیں اور کن الزامات کے تحت ہیں؟
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...