... loading ...
سینئر سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کی نظر میں عالمی امن اور سلامتی وہ عظیم مقاصد تھے جن کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ قائم ہوا تاہم آج ستر (70) برس کے بعد بھی یہ احساسات حاوی ہیں کہ یہ ادارہ اپنا مقصدِ وجود پوری طرح حاصل نہ کر سکا۔
اقوام متحدہ کے قیام کے ستر برس مکمل ہونے پر ایک سیمینار میں اس ادارہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام ’’اقوام متحدہ کے 70 سال: کامیابیاں، ناکامیاں اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کی صدارت سینئر سفارت کار ایم اکرم ذکی نے کی۔ سیمینار سے جن اہل دانش نے خصوصی خطاب کیا ان میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل اور سابق سفیر مسعود خان، ماہرِ قانون اور سابق وفاقی وزیر بیرسٹر احمربلال صوفی اور پاکستان کے سابق سفیر آصف ایزدی شامل ہیں۔ اسلام آباد میں موجود غیر ملکی سفارت کاروں، سول سروس کے متعدد سابق افسروں اور سفارت کاروں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
جن دیگر حضرات نے اظہارِ خیال کیا ان میں آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن، سابق سفیر خالد محمود، سابق سیکرٹری مرزا حامد حسن، ایرکموڈور ریٹائرڈ خالد اقبال، بریگیڈیر ریٹائرڈ سید نذیر، سکواڈرن لیڈر ریٹائرڈ طارق عبدالمجید بھی شامل ہیں۔
تجزیہ کاروں نے جہاں سماجی و معاشی ترقی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف کی وہاں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ امن کے قیام کے نام پر بڑی طاقتوں کے مفادات سے ہٹ کر کوئی مؤثر کردار ادا نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی تعمیر میں خرابی کی صورت آغاز ہی سے مضمر رہی ہے جب تمام اقوام کو برابری کا درجہ دینے کا اصول چند بڑی طاقتوں کو ویٹو کا اختیار دے کر ختم کر دیا گیا اور ’’حق خود ارادیت‘‘ کا سنہری اصول فلسطینیوں کی مرضی کے برعکس ان کی سرزمین پر اسرائیل کی مملکت زبردستی قائم کر کے ملیا میٹ کر دیا گیا۔
اسی طرح یہ ادارہ کمزور ملکوں کے خلاف تو بہت فعال ہو جاتا ہے، مگر جب کسی بڑے ملک کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہو تو یہ ادارہ بین الاقوامی قانون کی وہ تعبیر قبول کر لیتا ہے جو طاقت ور ملک اپنے مفاد کے پیش نظر کرتا ہے جیسے ’’ممکنہ جارحیت سے تحفظ کے حق‘‘ کے نام پر کسی چھوٹے ملک کے خلاف جارحیت کی اجازت دینا۔
ماہرین نے کہا کہ ’’قانون کی بالادستی‘‘ قائم رکھنے کا اصول سوویت یونین کے انہدام کے بعد بہت بری طرح متاثر ہوا ہے اور طاقت ور ریاستوں اور غیرریاستی عناصر کا اپنے مقاصد کے حصول کے لیے طاقت کے استعمال کا سلسلہ چل نکلا ہے، جسے روکنے میں اقوام متحدہ ناکام ہے۔
اقوام متحدہ کے اندر اصلاحات کے پہلو پر گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار اس بات پر متفق تھے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کسی نئے مستقل ممبر ملک کا اضافہ مستقبل قریب میں ناممکن ہے۔ اگر ایسا ہوا تو بہت سے ملک اقوام متحدہ میں دوسرے یا تیسرے درجے کے ممبر کی حیثیت قبول کرنے کے بجائے اس ادارے ہی سے الگ ہونے کا فیصلہ کریں گے اور یہ ادارہ ختم ہو کر رہ جائے گا۔
ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو تخلیقی سفارت کاری کا مظاہر کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ میں اپنی حیثیت کو مزید مؤثر بنانا چاہیے۔ یہ تخلیقی سفارت کاری قانونی دلائل اور اصولی معاملات طے کروانے میں دکھائی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے تجویز کیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اضافے کی بنیاد ہمیشہ غیر امتیازی رویے اور مختلف خطوں اور مذاہب کی متناسب اور عدل پر مبنی نمائندگی کا اصول رہنا چاہیے۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...