... loading ...

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کومنی لانڈرنگ مقدمے میں تیسری مرتبہ فروری 2016ء تک ضمانت میں تو سیع مل گئی ہے۔ گزشتہ تقریباً تین برسوں میں جاری تفتیش میں وہ 5 اکتوبر بروز پیر کو اپنی مدتِ ضمانت ختم ہونے پر لندن کے سدک پولیس سٹیشن میں پیش ہوئے تھے۔ لندن ذرایع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد کی پیشی پر پولیس اسٹیشن کے باہر معمول سے زیادہ سکیورٹی تھی اور انھیں تھانے کے عقبی دروازے سے پولیس اسٹیشن کے اندر لے جایا گیا۔
پاکستان اور برطانیا کی دہری شہریت رکھنے والے الطاف حسین شمالی لندن کے علاقے ایجویر سے اپنی جماعت کے اعلیٰ عہدے داروں ڈاکٹر فاروق ستار، محمد انور، ندیم نصرت اور جماعت کے قانونی ماہرین بیرسٹر فروغ نسیم اور بیرسٹر سیف کے ہمراہ تھانے پہنچےتھے۔ منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ تین برسوں سے جاری تحقیقات کے باعث اس پیشی کو خاصی اہمیت دی جارہی تھی۔ جس کے متعلق مختلف پاکستانی ٹیلی ویژن بار بار یہ اندازا بیان کرتے رہے کہ اس پیشی میں ممکنہ طور پر الطاف حسین پر فردِ جرم عائد کر دی جائے گی۔ مگر ایسا نہ ہو سکا اور اُنہیں اگلے سال فروری کے وسط تک کے لیے ضمانت مل گئی۔ذرایع ابلاغ کے اس رویئے کو بعد ازاں ڈاکٹر فاروق ستار نے ہدفِ تنقیدبھی بنایا۔
لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کی انسدادِ دہشت گردی کے ایک خصوصی شعبے نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کےدوران میں ایک مرحلے پر الطاف حسین کے دفتر لندن سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا تھا۔یہ چھاپہ6 دسمبر 2012 ء کو” پولیس اینڈ کرمنل ایویڈنس ایکٹ” کے تحت مارا گیا۔ اس چھاپے کے دوران دفتر سے ملنے والی نقد رقم کو پولیس نے ’پروسیڈ آف کرائم ایکٹ‘ کے تحت اپنے قبضے میں لے لی تھی ۔ بعدا زاں پولیس نے 18 جون 2013 ء کو شمالی لندن کے دو گھروں پر چھاپا مارا۔ یہ چھاپہ پولیس اینڈ کرمنل ایکٹ کی دفعہ آٹھ کے تحت ماراگیا ۔ اس چھاپے کے دوران میں بھی پولیس کو ایک معقول مقدار میں رقم ملی جسے قبضے میں لے لیا گیا۔
لندن پولیس بنیادی طور پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے اور اسی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس اہلکار کئی مرتبہ پاکستان بھی جا چکے ہیں۔الطاف حسین کی تازہ ترین پیشی کی خاص بات یہ تھی کہ اُنہیں پہلی مرتبہ کچھ ایسے سوالات کا سامنا کرنا پڑا ہے جو اس سے پہلے اُن سے نہیں کیے گیے تھے۔ ایسے نیے سوالات جن کی تعداد نو (9) بتائی جاتی ہے، الطاف حسین کے حوالے سے نہایت اہم اور اب تک کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت کی روشنی میں مرتب کیے گیے تھے۔ یہ پہلو اس لیے زیادہ اہمیت اختیار کر جاتا ہے کیونکہ اس مرتبہ الطاف حسین کی پیشی پر “اسپیشل آپریشن یونٹ” کے وہ افسران بھی موجود رہے جو پاکستان آکر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تفتیش کرتے رہے اور اس ضمن میں محسن علی سید، خالد شمیم اور معظم علی کے” انٹرویو” بھی لیے۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس پوچھ گچھ میں الطاف حسین سے سینکڑوں سوالات کیے گیے۔ واضح رہے کہ لندن پولیس عدالتی کارروائی سے قبل سو فیصد شواہد اکٹھے کرتی ہے، اس کے بغیر وہاں فردِ جرم عائد نہیں کی جاتی۔ چنانچہ ایم کیو ایم کے قائد کو تیسری مرتبہ ضمانت میں فروری 2016 ء تک توسیع دے دی گئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...