... loading ...

کراچی میں بلدیاتی انتخابات سر پرآ گئے ہیں ،تیسرے روز بھی کاغذات نامزدگی جمع ہو تے رہے ۔ سات اکتوبر کاغذات نامزدگی کی وصولی کے بعد آٹھ سے تیرہ تک جانچ کا اگلامرحلہ جاری رہے گا۔ قومی وصوبائی اسمبلیوں میں سب سے بڑی جماعت ایم کیوایم ان انتخابات کو بہت سنجیدگی سے لینے کے باوجود تاثر یہ دے رہی ہے کہ اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ۔ ایم کیوایم بھی یہ خوب سمجھتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس مرتبہ اسکے خلاف بہت سخت رویہ رکھے ہوئے ہےاور بلدیاتی انتخابات میں اس کےلیے حالات سازگار نہیں ہوں گے۔
باخبر ذرائع کا کہناہے کہ ایم کیوایم کے علم میں یہ با ت بھی آئی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے اس کی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے واپسی کامنصوبہ بنایاہے۔تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ تیس نومبر انیس سو ستاسی کے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اس نے انتخابی سیاست میں اپنی دھاک بٹھائی ۔اب اس کی ہوا بھی اسی ذریعے سے اُکھاڑی جائے ۔ذرایع کا کہناہے کہ یہی منصوبہ دو ہزار ایک میں بھی رو بہ عمل لانے کی کوشش کی گئی تھی مگر ایم کیو ایم اس وقت ایسے مسائل کا شکار نہیں تھی اور اس وقت اس کی اعلیٰ ترین قیادت بھی قانون کی ان جکڑبندیوں سے بھی آزاد تھی، وہ منصوبے کو تاڑ گئی اورانتخابات کابائیکاٹ کردیا اور بائیکاٹ کے نتیجے میں جونقصان ہوا ،اسے پر ویز مشرف کے حامی اسٹیبلشمنٹ کے کارپردازوں سے ملی بھگت کرکے پورا کرلیا اس بار بھی ایم کیوایم کے گرد گھیرا اسی طرح تنگ ہے انتخابات کا بائیکاٹ کرکےخود کو چھپانے کا راستا بھی سامنے ہے مگر معروضی حالات اب وہ نہیں۔نہ عشق کی وہ شوخیاں برقرار ہیں نہ حسن کی گرمیاں نہ وہ غزنوی کی تڑپ ہے اور نہ ہی زلف ایاز کا وہ خم باقی ہے۔اس لیے بظاہر ایم کیوایم تمام تر مشکلات کے باوجود انتخابی میدان ِحشر میں اترنے کےلیے تیارہے۔
ذرایع نے بتایاہے کہ ماضی میں حقیقی اور دیگر تجربات کےبعد اسٹیبلشمنٹ میں متحدہ مخالف عناصر کی کوشش ہے کہ کسی طرح اینٹی ایم کیوایم ووٹ بینک کو مجتمع کیا جائے جیسے انیس سو اٹھاسی میں پیپلز پارٹی کے خلاف کیا گیاتھا۔ کسی حدتک اس کا فائدہ یہ ہوا کہ بے نظیر بھٹو اسٹیبلشمنٹ کے رحم وکرم پر وزیراعظم بنیں۔ذرایع کا کہناہے کہ ایم کیوایم کی مخالف سیاسی جماعتوں نے بھی اسکے خلاف بھرپورمہم چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ ان کی بھی کوشش ہے کہ متحدہ کو اس کی زیادہ سے زیادہ نشستوں سے محروم کر دیا جائے ۔
متحدہ کے مخالف سیاسی مبصرین کا کہناہے کہ بلاشبہ وہ شہری سندھ کی سب سے بڑی جماعت ہے مگر ابتدائی انتخابات کے بعد اسے مخالفین کے ہاتھ پاؤں باندھ کر الیکشن جیتنے کی عادت پڑچکی ہے جون میں ہونے والے این اے دو سو چھیالیس کے انتخابات میں طویل عرصے بعدپہلی مرتبہ اس نے باضابطہ الیکشن لڑا۔بلاشبہ اس میں متحدہ نے بہت محنت کی لیکن بھاری جیت میں اس کے مخالفین نے بھی بڑا حصہ ڈالا۔پھر یہ حلقہ کراچی کا مہاجر اکثریتی حلقہ ہے جہاں پنجابی یا پشتو اسپیکنگ ووٹر اگر ہیں بھی تو بکھرے ہوئے ہیں ۔ اس لیے ایم کیوایم یہ تاثر دینے میں کامیاب ہوگئی کہ وہ اب بھی شہر کی مقبول جماعت ہے ۔
بلدیاتی انتخابات جوہری اعتبار سےذرا مختلف ہیں ۔یقینامہاجر نعرے کا فائدہ ایم کیوایم کو ہوگامگر پیپلز پارٹی کی حکومت کے زیرسایہ حلقہ بندیوں اور سندھی اور پشتو بولنے والے ووٹرزکی مختلف علاقوں میں منصوبہ بندی کے ذریعےآبادکاری کا اسے نقصان ہوگااور ستم بالائے ستم یہ کہ اینٹی مہاجر ووٹ مجتمع کردیاجائے
ایم کیوایم کے قائد کو منی لانڈرنگ کیس میں فروری دوہزارسولہ تک ضمانت میں توسیع سے پارٹی کو سانس لینے کا موقع توملے گا پھر بھی تین دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ایم کیوایم کےلیے بہت مشکل ہوں گے بلکہ یوں کہاجائے کہ یہ اس کی بقا کا مسئلہ ہے۔تیس نومبر انیس سو ستاسی کے جن بلدیاتی انتخابات کے ذریعے ایم کیوایم قومی انتخابی افق پر نمو دار ہوئی تھی، اب اس سے بھی زیادہ بڑا چیلنج اسے درپیش ہے کیونکہ اس وقت پارٹی کے پاس جوشیلے نعرے بھی تھے اور گرم جوش کارکن بھی ۔۔مگر اٹھائیس سال میں جہاں ایم کیوایم نے بہت کچھ کمایا ہے وہاں بہت کچھ گنوا بھی دیا، اُن میں وہ جوشیلے نعرے اور گرم جوش کارکن بھی شامل ہیں۔ جو اب اُسے چراغ رخِ زیبا لے کر ڈھونڈنے پڑیں گے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...