... loading ...

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ روس کی فوجی مداخلت صرف شام ہی نہیں بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے بہت ضروری ہے اور اگر اسے روکنے کی کوشش کی گئی تو خطے پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔
شام کے صوبے لاذقیہ میں تعینات روس کے طیاروں کے حملے پانچویں دن بھی جاری رہے، جن کے بارے میں مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ وہ داعش کے بجائے صرف ان حکومت مخالف باغیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جنہیں امریکا کا ساتھ اور مدد حاصل ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے انٹرویو میں بشار الاسد نے کہا ہے کہ روس، شام، عراق اور ایران کا یہ اتحاد لازمی کامیاب ہونا چاہیے ورنہ تباہی پورے مشرق وسطیٰ میں پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کامیابی حاصل ہوگی۔
دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ اس نے داعش کے ٹھکانوں پر دوبارہ بمباری کی ہے اور ان کی چوکیوں، گوداموں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لاذقیہ میں ایئربیس سے اڑنے والے جہاز میزائل حملے کررہے ہیں۔ لیکن امریکا کا کہنا ہے کہ روس بشار الاسد کا کاندھا استعمال کرکے صرف ان گروہوں کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے جنہیں مغرب کی حمایت حاصل ہے۔
اب صورتحال یہ ہے کہ امریکا کے وزیر دفاع آشٹن کارٹر یورپ کے دورے پر پہنچ چکے ہیں اور اسپین، اٹلی اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ نیٹو کے حکام سے بھی ملیں گے۔ یعنی اگلے چند دن امریکا-روس تعلقات میں بہت اہم ثابت ہوں گے۔
چند روز قبل امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس کے خلاف بہت سخت بیانات سامنے آئے تھے۔ صدر براک اوباما نے شام میں روسی مداخلت کو “تباہی کا نسخہ” قرار دیا تھا جبکہ برطانیہ کےوزیراعظم نے روسی صدر ولادیمر پیوتن پر زور دیا تھاکہ وہ شام میں اپنی سمت تبدیل کریں اور تسلیم کریں کہ بشار حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔ البتہ ولادیمر پیوتن کہتےہیں کہ مغرب واضح کرے کہ اعتدال پسند اور شدت پسند حزب اختلاف میں کیا فرق ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ روس کو لازماً داعش کے خلاف سخت کارروائی کرکے ان کا خاتمہ کرنا ہے اس سے پہلے کہ وہ روس میں داخل ہوں جہاں مسلمانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
اُدھر شام کے پڑوسی ملک ترکی نے بھی روس کے تازہ حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر رجب طیب اردوغان کہتے ہیں کہ روس کی جانب سے آگے بڑھتے ہوئے شام پر بمباری ناقابل قبول اقدام ہے اور یہ روس کی بہت بڑی غلطی ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...