... loading ...
پاکستان نے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے بھارت کی طرف سے ریاستی سرپرستی کے ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کر دیے ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں اس کی باضابطہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے اور پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے بھی بھارت کا ہی ہاتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت الزام تراشی سے کام لے رہا ہے۔ بھارت بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو فراہم کر دیئے ہیں۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ روس کے شہر اوفا میں طے پایا تھا کہ دونوں ممالک تمام معاملات پر مذاکرات کریں گے لیکن بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ مذاکرات اس کے من مانے طریقے پر ہوں۔ سرتاج عزیز کے مطابق پاکستان نے پندرہ ممالک کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت کی 3 مسلیں (فائلز) ان کے حوالے کیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو فراہم کیے گئے ثبوتوں میں سمعی، بصری اور تحریری مواد شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کے ملوث ہونے کا ذکر ہوتا رہا ہے ۔ اور قومی سطح پر یہ مطالبہ موجود رہا ہے کہ پاکستان بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کیوں نہیں کررہا؟ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی سرپرستی میں بھارتی کردار کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر مضبوط شواہد پیش کیے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں پارٹی قائد نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ (ن) لیگ پنجاب کے اجلاس کی تجاویز نواز شریف کو چین سے وطن واپسی پر پیش کی جائیں گی،انکی قیادت میں پارٹ...
سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں اور منشیات فروشوں کے گرد گہرا مزید تنگ کردیا ۔ ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شایع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کردی گئی۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں شرج...
بھارتی ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے ایک بار پھر اقتدار میں آنے کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔مسلسل 10 برس سے اقتدار میں رہنے کے بعد بھی مودی سرکار ایک بار پھر اقتدار پر قابض ہونے کے خواہش مند ہیں۔ نری...
آفاق احمد نے سندھ سے جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پہلے ہی غیر مقامی اور نااہل پولیس کے ہاتھوں تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے، اب سندھ سے مزید جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کا مقصد کراچی کے شہریوں کی جان ومال...
ضلع شرقی کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں بھی سماعت ہوئی، جس میں اے جی سندھ نے سکیورٹی وجوہات بتائیں، دوران سماعت ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے یہ بھی استفسار کیا کہ، کیا یہ 9 مئی کا واقعہ دوبارہ کردیں گے۔ڈپٹی کمشنر...
وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔صحافیوں سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں غیر قانونی رہائشی غیر ملکیوں کا ڈیٹا پہلے سے موجود ہے ۔ آئی ...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ وہ جب سے چیف جسٹس بنے ہیں ہائیکورٹس کے کسی جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں ملی ہے اور اگر کوئی مداخلت ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ اگر ہمیں حق نہ دیا گیا تو حکومت کو گرائیں گے اور پھر اس بار اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے۔اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کے 28ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر ...
اندرون سندھ کی کالی بھیڑوں کا کراچی تبادلہ کردیا گیا۔ مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوئوں سے روابط رکھنے والے اناسی پولیس اہلکاروں کا شکارپور سے کراچی تبادلہ کردیا گیا۔ شہریوں نے ردعمل دیا کہ ان اہلکاروں کا کراچی تبادلہ کرنے کے بجائے نوکری سے برطرف کیا جائے۔ انھوں نے شہر میں جرائم میں اض...
چیف جسٹس کراچی آئے تو ماضی میں کھو گئے اور انہیں شہر قائد کے لذیذ کھانوں اور کچوریوں کی یاد آ گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے کراچی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایک تقریب میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وہ ماضی میں کھو گئے اور انہیں اس شہر کے لذیذ کھ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی کرسی اللہ تعالی نے مجھے دی ہے اور مجھے آگ کا دریا عبور کرکے یہاں تک پہنچنا پڑا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پولیس کی پاسنگ آٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہوئی پو...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائب لائن منصوبہ ہر صورت میں مکمل کیا جائے، امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔ احتجاج کرنے والی پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں، واضح کریں کہ انھیں حالیہ انتخابات پر اعت...