... loading ...

رواں سال حج کے دوران بھگدڑ اور اس میں سینکڑوں افراد کی شہادت ایک ایسا سانحہ ہے جو لاکھوں، کروڑوں مسلمانوں کے دلوں میں تاعمر زندہ رہے گا۔ بھگدڑ جیسے لفظ کو سنتے ہی ہمارے ذہن میں جو تصور ابھرتا ہے وہ انتہائی بھیانک ہوتا ہے کہ لوگ دیوانہ وار اپنی جان بچانے کے لیے دوڑ رہے ہیں اور کسی کو دوسرے کی کوئی خبر نہیں لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ سانحہ منیٰ میں ہونے والی بھگدڑ ہماری سوچ سے بالکل مختلف بھی ہو سکتی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز میں سماجی نفسیات کے پروفیسر اسٹیفن رائخر کہتے ہیں کہ حد سے زیادہ رش کے حامل مقامات کے بارے میں عام نظریہ یہی ہے کہ وہاں افراتفری کا عالم ہوتا ہے اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے ہیں۔ لیکن ہجوم کی نفسیات کے بارے میں ہماری روایتی سوچ یکسر غلط ہے۔ ‘بھگدڑ’ اور ‘افراتفری’ کی بات سب سے پہلے ذہنوں میں آتی ہے لیکن ایسے سانحات میں عام طور پر مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ بھاگنا تو درکنار سرے سے حرکت ہی نہیں کرتے۔”
نکلنے کے ممکنہ راستوں کی دیوانہ وار تلاش کے بجائے ایسا کوئی بھی واقعہ انتہائی سادہ اور بہت کم ڈرامائی انداز میں پیش آتا ہے۔ ایک بڑھتے ہوئے ہجوم میں ایسے حالات کا آغاز محض چند لوگوں کے گرنے سے لڑکھڑانے سے ہوتا ہے اور ان کے پیچھے آنے والا ریلا آگے پیش آنے والے بے خبر بڑھتا چلا آتا ہے۔ یہیں سے حالات خطرے کا روپ دھارنا شروع ہو جاتے ہیں۔
ایسے واقعات میں تقریباً نصف اموات صرف دم گھٹنے سے ہوتی ہیں، کیونکہ ایک لوگ ایک دوسرے سے اس طرح مل جاتے ہیں کہ سانس لینے کے لیے درکار حرکت اور جگہ ملنا دشوار ہو جاتا ہے۔
جب فی مربع میٹر افراد کی تعداد 4 تک پہنچ جائے تو خطرے کی گھنٹی بج جاتی ہے۔ اس صورتحال میں دھکم پیل کا آغاز ہوجاتا ہے جو بہت جلد خطرناک صورت اختیار کرسکتا ہے۔
“ہجوم کی نفسیات معاملات کو بہتر بنا سکتی ہے، جو لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے اور سانحےکی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کرنے میں بھی رہنمائی دے سکتی ہے۔ واحد خطرہ یہ ہے کہ ہجوم میں شامل افراد زیادہ رش کی وجہ سے اپنی حفاظت کے حوالے سے غیر ضروری خدشات کا شکار ہوں۔”
سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد گو کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 769 ہے لیکن آزاد ذرائع یہ تعداد 1100 بتاتے ہیں۔ حج کے موقع پر سب سے بڑا واقعہ 1990ء میں پیش آیا تھا جب پیدل چلنے والوں کے لیے بنائی گئی ایک سرنگ کے اندر بھگدڑ مچنے سے 1400حجاج کرام شہید ہوئے تھے۔ رواں سال زخمیوں کی بڑی تعداد اور اب تک مکمل اعدادوشمار سامنے نہ آنے کی وجہ سےخدشہ ہے کہ یہ حج کی معلوم تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ بن سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...