... loading ...
ایک طویل اور تھکا دینے والے انتظار کے بعد وزارتِ مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں پاکستانی حجاج کے متعلق تفصیلات قسط وار جاری کرنا شروع کردی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے تصدیق کی ہے کہ سانحہ منیٰ میں اب تک 36 پاکستانی حجاج شہید ہو چکے ہیں جبکہ 35 حجاج زخمی ہیں۔
وفاقی وزیر نے سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلیویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منیٰ میں بھگدڑ کے باعث لاپتہ ہونے والے 217 پاکستانیوں سے رابطہ ہوگیا ہے جبکہ 85 حجاج تاحال لاپتہ ہیں۔ دوسری طرف آزاد ذرایع سے یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ لاپتہ حجاج کی تعداد 85 سے زائد ہیں ۔
وفاقی وزیر سردار یوسف کو طے شدہ پروگرام کے تحت حج سے واپس آنے والوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہناتھا۔مگر اب وہ تمام پاکستانیوں کے بارے میں معلومات کے حصول تک سعودی عرب میں ہی موجود رہیں گے۔ اُنہیں اس کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے گئے وزیراعظم نواز شریف نے خصوصی طور پر نیویارک سے ہدایت جاری کی ہے۔
سانحہ منیٰ کے روح فرسا واقعے میں پاکستانی حکومت نے حجاج کے اہلِ خانہ سے مستقل رابطے اور معلومات کی فراہمی کا کوئی تسلی بخش نظام وضع نہیں کیا۔ جس پر عوام خاصے ناراض ہیں۔ حجاج کے اہلِ خانہ اپنے پیاروں کی زندگی کے تیقن کے لیے خود ہی رابطے کر رہے ہیں۔ ذرایع ابلاغ کی کوششیں بھی حکومت کے سست رفتار اقدامات سے کہیں زیادہ نظر آتی ہیں اور وہ براہ راست سعودی عرب سے معلومات فراہم کر رہے ہیں اس کے بالکل برعکس وزارت کی جانب سے شہید ہونے والے حجاج کی تفصیلات اوراُن کی تصدیق کا عمل بھی کافی سست رفتار ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے اب تک لاپتہ حجاج کی تعداد کا حتمی تعین نہیں ہو سکا اور واقعے کے کئی روز بعد تک وہاں سے لاپتہ حجاج کی تعداد کو ہر روز تبدیل ہو رہی ہے۔ اس سے واضح ہورہا ہے کہ وزارت مذہبی امور حادثے کے متعلق بروقت تفصیلات جاری کرنے میں متحرک کردار ادا نہیں کر سکی۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...