... loading ...
عدالتِ عالیہ لاہور کی جسٹس عائشہ ملک نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کوضمنی انتخابات میں اپنے اُمیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کی اجازت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کر دہ ’’ کسان پیکج ‘‘ کو بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کیے تھے۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کے جو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اُن کے حوالے سے حکمران جماعت شدید پریشانی کا شکار ہے ۔ میاں نواز شریف کی حکومت کو حالات نے اُس مقام پر لا کھڑا کیا جہاں وہ آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست کے نعرے کی حمایت سے بھی محروم ہو گئی ہے ۔ وفاق اور پنجاب میں بر سرِ اقتدار جماعت پر اب ان کے سابق حلیف اعتبار کرنے پر تیار نہیں ہیں ۔قومی اسمبلی کے ضمنی اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے پہلے حکومت کی جانب سے پری پول رگنگ کا سلسلہ بڑی ڈھٹائی سے جاری ہے ۔ الیکشن کمیشن اس قبل از انتخاب دھاندلی کو روکنے میں ماضی کی طرح مکمل طور پر ناکام نظر آتا ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مختلف محکموں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں ۔ پنجاب میں ا سپیشل برانچ کا عملہ بلدیاتی امیدواروں کے کوائف جمع کرنے میں رات دن مصروف ہے ۔
عمران خان کے آبائی ضلع میانوالی میں حکومتی اُمیدواروں کو تحریک انصاف کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا سامنا ہے ۔ اس ضلع میں بہت کم نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدوار سامنے آئے ہیں۔ یہاں حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آزاد اُمیدوار میدان میں اُتارے جائیں جنہیں بعد میں بآسانی مختلف ترغیبات یا دباؤ کے ذریعے مسلم لیگ کی چھتری تلے جمع کرنے کی کوشش کی جا سکے ۔ جبکہ دوسری طرف اس علاقے میں ہر اُمیدوار کی خواہش ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حصہ لے ۔
پنجاب کی موجودہ سیاست میں اب اگلے کئی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان معرکہ آرائی ہو گی ، کیونکہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو دیوار سے لگا دیا ہے ۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں روکنے کی کوشش کرنے والا خود مصیبت کو دعوت دے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کے زیر صدارت شروع ہوا جس میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر ا...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے حتمی نام کل تک فائنل کرلیں گے ، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے کچھ لوگوں کا نام لیا ہے لیکن فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر شیر افضل مروت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بی...
ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کے دوران 2کروڑ 40لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے ۔ کوآرڈینیٹر نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ملک مختار احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔انہوں نے ک...
اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکی یونیورسٹیوں میں جاری احتجاج میں تیزی سے شدت آرہی ہے ۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 18 اپریل سے شروع ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر گرفتار کئے جانے والے طلبہ کی تعداد 900 تک پہنچ ...
عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔20 اپریل کو آئی ایم ایف نے اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 29 اپریل کو نائجریا کے قرض پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا۔وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دی۔کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔وزیر خارجہ اس وقت وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ حکومت پاکستان...
وزیراعظم شہبازشریف اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان سعودی عرب میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران غیررسمی اہم ملاقات ہوئی جہاں پاکستان کے ایک اور قرض پروگرام میں داخل ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطا...
غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں امریکا سے شروع ہونے والا طلبہ کا احتجاج مزید وسیع ہوگیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب برطانیہ، اٹلی، فرانس اور آسٹریلیا کے طلبہ بھی میدان میں آگئے ، انہوں نے اسرائیلی کمپنیوں سے تعلقات منقطع کرنے کی حمایت کی ہے۔ ادھر کولمبیا یونیورسٹی ...
حساس ادارے نے چھاپہ مار کارروائی میں کراچی اور بلوچستان کی پولیس کو انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار دہشت گرد کالعدم بی ایل اے کے لیے ریکی اور دہشت گردی کی متعدد واردتوں میں ملوث رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گرد اور اس کے ساتھی کو اب...
درآمد شدہ گندم مقررہ ضرورت و اجازت سے زائد منگوائے جانے اورپرائیویٹ سیکٹر کو نوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،بیوروکریسی کے غلط فیصلوں سے قومی خزانہ کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ضرورت سے زیادہ گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ 87 ہزار ٹن گندم د...
سکھ فار جسٹس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں بھارت کی ناکام قاتلانہ سازش کا شکار سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف عالمی عدالت میں جائیں گے...
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اپنی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی۔پاکستان تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادہ ہے، تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی اجازت دیے جانے کی تصدیق ک...