وجود

... loading ...

وجود
وجود

حجازِ مقدس کی اولین و نایاب ترین تصاویر

بدھ 23 ستمبر 2015 حجازِ مقدس کی اولین و نایاب ترین تصاویر

مسجد حرام کی وہ نایاب تصویر، جو مصری فوٹوگرافر محمد صادق بے نے 1880ء میں لی تھی۔ یہ کیمرے کے ذریعے کھینچی گئی مسجد حرام کی پہلی تصویر ہے

مسجد حرام کی وہ نایاب تصویر، جو مصری فوٹوگرافر محمد صادق بے نے 1880ء میں لی تھی۔ یہ کیمرے کے ذریعے کھینچی گئی مسجد حرام کی پہلی تصویر ہے

حج بیت اللہ کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں رہتی ہے۔ آج وقوفِ عرفات کے موقع پر دنیا بھر میں براہ راست دکھائے گئے روح پرور مناظر سے اس خواہش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس جدید دور میں تیز رفتار سفر اور بہترین سہولیات کی وجہ سے حج ماضی کے مقابلے میں بہت آسان ہوگیا ہے لیکن آپ ماضی میں جھانکیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ سفر کی صعوبتیں اور مشکلات کسے کہتے ہیں اور آخر حج کی اتنی فضیلت کیوں ہے۔ بلاشبہ ایک صدی قبل حج دنیا کے مشکل ترین سفروں میں سےایک تھا۔

محمد صادق بے، یا صادق پاشا، بھی انہی خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے آج سے کوئی ڈیڑھ سو سال قبل حجاز مقدس کو اپنی نظروں سے دیکھا لیکن ان کا سفر اس لیے سب سے مختلف تھا کیونکہ انہوں نے صرف خود نہیں دیکھا، بلکہ دنیا کو بھی دکھایا۔ محمد صادق وہ پہلے شخص تھے، جنہوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی تصاویر کھینچیں اور انہیں کتابوں میں شائع کرکے دنیا بھر میں پھیلایا۔

محمد صادق نے اپنا پہلا سفر حجاز جنوری 1861ء میں کیاتھا۔ وہ قاہرہ سے بذریعہ سوئز مدینہ منورہ پہنچے تھے اور 12 فروری 1861ء کی دوپہر مسجد نبوی، گنبد حضراء، میناروں اور شہر کے اردگرد کی شاندار تصاویر لیں۔ یہ مدینہ منورہ کی اولین تصاویر تھیں جو کسی کیمرے سے لی گئیں اور خود کرنل محمد صادق کو بھی یہ بات معلوم تھی کہ یہ کارنامہ ان سے پہلے کسی نے انجام نہیں دیا۔

پیرس میں دوران تعلیم محمد صادق کی فوٹوگرافی میں دلچسپی پیدا ہوئی اور پھر انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا

پیرس میں دوران تعلیم محمد صادق کی فوٹوگرافی میں دلچسپی پیدا ہوئی اور پھر انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا

1832ء میں قاہرہ میں پیدا ہونے والے اور پیرس میں تعلیم حاصل کرنے والے محمد صادق انجینئر تھے۔ فرانس میں قیام کے دوران ہی انہیں فوٹوگرافی کا شوق ہوا اور پھر جہاں وہ ہوتے وہاں اُن کا کیمرہ ہوتا۔ مسجد نبوی کی تاریخی تصاویر لینے کے 19 سال بعد کرنل صادق کو مصری حاجیوں کے قافلے کے ساتھ سفر مکہ کا پروانہ ملا۔ صحرائے سینا عبور کرکے اور بحیرۂ احمر کے ساحلوں کے ساتھ ساتھ سفر کرتے وہ ام القریٰ مکہ پہنچے۔ اس بار بیت اللہ، مسجد حرام، اس کے مختلف دروازوں، منیٰ اور میدان عرفات کی یادگار تصاویر ان کی کلیکشن کا حصہ بنیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر دربار نبوی پر حاضری بھی دی۔

ان دونوں سفروں اور ان میں کھینچی گئی نایاب تصاویر نے نہ صرف مصر و عثمانی سلطنت میں بلکہ دنیا بھر میں محمد صادق کو بہت عزت بخشی۔ 1881ء میں انہیں وینس میں جغرافیہ دانوں کی تیسری بین الاقوامی کانگریس میں مدعو کیا گیا جس میں محمد صادق حجاز مقدس کی تصاویر اور اس سفر کے احوال کے ساتھ شریک ہوئے اور نمائش میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ محمد صادق نے لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے فوج کو خیرباد کہا اور 1896ء میں حج کے بارے میں اپنی چوتھی کتاب بھی شائع کی۔ 1902ء میں آپ سینا کے علاقے العریش میں گورنر مقرر ہوئے لیکن اس عہدے پر صرف دو مہ ہی گزار سکے کہ انتقال کرگئے۔

صادق بے کی چند نایاب تصاویر آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:

Sadiq-Bey-Masjid-e-Nabawi

مدینہ منورہ کی ایک نایاب تصویر، فوٹوگرافر محمد صادق بے

منیٰ میں حاجیوں کے خیمے

منیٰ میں حاجیوں کے خیمے، فوٹوگرافر محمد صادق بے

Sadiq-Bey-The-Mala-cemetery

مکہ مکرمہ کا ایک قبرستان، فوٹوگرافر محمد صادق بے


متعلقہ خبریں


مکہ مکرمہ میں سعودی حکومت کا عازمین حج کیلئے مسجد الخِیف کھولنے کااعلان وجود - جمعرات 16 جون 2022

سعودی عرب نے اس سال منی میں عازمین حج کے لیے مسجدالخِیف کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیرملکی رپورٹس کے مطابق کورونا وبا اور محدود حج کے باعث مسجدالخِیف دو سال سے نہیں کھولی گئی تھی۔ وزارت اسلامی امورکمیٹی کے مطابق رواں سال 8، 10، 11، 12 اور13 ذی الحج کو حجاج مسجد الخِیف میں نماز ادا ...

مکہ مکرمہ میں سعودی حکومت کا عازمین حج کیلئے مسجد الخِیف کھولنے کااعلان

حرم مکی میں 70 سال سے نماز ادا کرنے والے الشیخ عبدالوھاب چل بسے وجود - هفته 28 مئی 2022

مسجد حرام میں نماز اورعبادت کی ادائی کا شرف کم کم مسلمانوں کو ملتا ہے مگر بعض ایسے خوش نصیب فرزندان توحید بھی ہیں جن کی پوری زندگی حرم مکی میں عبادت و ریاضت میں بسرہوتی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مکہ معظمہ کے الشیخ محمد بن عبد الوہاب آل الشیخ بھی انہی خوش نصیبوں میں سے ایک تھے جو70 س...

حرم مکی میں 70 سال سے نماز ادا کرنے والے الشیخ عبدالوھاب چل بسے

طالبان کے ساتھ صلح کا معاہدہ مکہ مکرمہ میں ہوناچاہیے ، افغان سفیر وجود - هفته 05 اکتوبر 2019

سعودی عرب میں افغانستان کے سفیر سید جلال کریم نے افغان حکومت اور اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان قطر کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات سے افغان حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ جب تک افغان حکومت اس بات چیت کا فریق نہیں بنتی ...

طالبان کے ساتھ صلح کا معاہدہ مکہ مکرمہ میں ہوناچاہیے ، افغان سفیر

سعودی عرب میں چوبیس گھنٹوں میں چار دھماکے: بدبختوں نے مقدس سرزمین کو نشانے پر لے لیا! وجود - منگل 05 جولائی 2016

دہشت گردوں نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی مبارک ترین ساعتوں میں مقدس ترین سرزمین سعودی عرب کو اپنے نشانے پر لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر قطیف میں مسجد کے قریب ایک خودکش حملہ ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم مدینہ منورہ میں خودکش دھماکے کے نتیج...

سعودی عرب میں چوبیس گھنٹوں میں چار دھماکے: بدبختوں نے مقدس سرزمین کو نشانے پر لے لیا!

حجاج کی شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئے منیٰ آمد وجود - جمعرات 24 ستمبر 2015

حجاج مزدلفہ میں شب بسری کے بعد شیطان کو کنکریاں مارنے اور سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی اور دیگر مناسک کی ادائی کے لئے جوق در جوق منیٰ پہنچ رہے ہیں۔ اللہ کے مہمانوں نے گزشتہ روز عرفات کے میدان میں نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جس کے بعد وہ مزدلفہ روانہ ہو گئے جہاں انہوں...

حجاج کی شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئے منیٰ آمد

آبِ زمزم ایک ارضیاتی معجزہ علیم احمد - جمعرات 17 ستمبر 2015

حج کے دن ہوں ، عمرے کے مہینے یا طوافِ کعبہ کا قصد–زائرینِ مکہ میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جو اِس شہرِ امن گیا ہو اور آبِ زم زم کا تبرک لیے بغیر واپس آیا ہو۔ آج ہر سال تقریبا30 لاکھ حجاجِ کرام فریضہ حج ادا کرنے مکہ مکرمہ آتے ہیں، سیر ہو کر آبِ زم زم پیتے ہیں ا ور بوتلیں بھر بھر کر...

آبِ زمزم ایک ارضیاتی معجزہ

سعودی عرب : حرمِ پاک میں کرین گرنے سے سینکڑوں شہادتیں وجود - جمعه 11 ستمبر 2015

مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ کی مسجد الحرام میں طوفانی بارش کے باعث کرین گر گئی ہے جس سے سینکڑوں حجاج کرام کی شہادت کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی عازمین حج زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اب تک جو خبریں ملی ہیں ان کے مطابق 52 حاجی شہید اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی ذرایع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ...

سعودی عرب : حرمِ پاک میں کرین گرنے سے سینکڑوں شہادتیں

مضامین
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟ وجود جمعه 19 اپریل 2024
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟

عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران وجود جمعه 19 اپریل 2024
عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران

مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام وجود جمعه 19 اپریل 2024
مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام

وائرل زدہ معاشرہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
وائرل زدہ معاشرہ

ملکہ ہانس اور وارث شاہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
ملکہ ہانس اور وارث شاہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر