... loading ...

سابق منصفِ اعلیٰ افتخار محمد چوہدری نے اپنے دورہ پنجاب میں اعلان کیا ہے کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر وہ اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے ۔عدل ، احتساب اور مساوات’’ جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی ‘‘کے نام سے قائم کی جانے والی جماعت کے بنیادی مقاصد اور رہنما اُصول ہوں گے ۔
سابق آمر جنرل پرویز مشر ف کے سامنے حرفِ انکار زبان پر لانے والے اُس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی حمایت میں چلنے والی تحریک کے دوران سول سوسائٹی ، وکلاء اور میڈیا نے ایک نئی تاریخ رقم کی ۔ جس کی وجہ سے جرنیلی استبداد کو گھٹنے ٹیکنے پڑے تھے۔ اس تحریک کے دوران اکثر سیاسی جماعتوں کی جانب سے افتخار محمد چوہدری کی بھر پور حمایت کی گئی تھی ۔اُن کی غیر فعالیت کے دور میں سابق وزیر اعظم مرحومہ بے نظیر بھٹو نے ان کی رہائش گاہ کے باہر جا کر انہیں اپنا ’’ چیف جسٹس ‘‘ قرار دیا تھا ۔آج اُن کے سب سے بڑے مخالف خود عمران خان عدلیہ بحالی کی تحریک میں پابندِ سلاسل بھی ہوئے تھے۔ لیکن اُن کی بحالی کے بعد حالات کے ساتھ ساتھ افتخار چوہدری کے تیور بھی بدل گئے تھے ۔ وکلاء تحریک کے قائدین اعتزاز احسن ، علی احمد کُرد اور ریٹائرڈ جسٹس طارق محمود سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کو سابق چیف جسٹس سے اختلاف ہوا ۔ان کے بعض سابق حامیوں کی جانب سے انہیں کھلے عام سیاسی جج کہا جانے لگا تھا۔ اُن کا خیال تھا کہ وہ انصاف میں سیاست کر رہے ہیں۔ اب وہ اپنے نیے منصوبے میں سیاست سے انصاف کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
اپنی غیر فعالیت سے بحالی کے وقت وہ قوم کے متفقہ چیف جسٹس تھے لیکن ریٹائر منٹ کے وقت ان کی متفقہ حیثیت قصہ پارینہ بن چُکی تھی ۔ اگلے دوسالہ عرصے میں وہ مکمل طور پر ’’ پبلک پراپرٹی ‘‘ بن گئے ۔ ان کے اکلوتے فرزندِ ارجمند کی سر گرمیوں نے بھی جلتی پر تیل کا کام دکھایا۔ اب وہ اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرنے والے ہیں۔ پاکستان کی سیاست کے مشکل میدان میں انہوں نے خود کو اُتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی کے بنیادی اُصول ’’روایتی دُھن ‘‘ روٹی کپڑا اور مکان کو سامنے رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں ۔ عدل ، احتساب اور مساوات کے نعرے پر عملدرآمد کے لیے طاقتور شعبے کے تمام طاقتور مناصب ان کی دسترس میں رہے ۔ عدل و مساوات قائم کرنے کے اختیارات کی حامل اپنی طاقتور سرکاری حیثیت کی مدت گزارنے کے بعد عدل احتساب اور مساوات کے لیئے اب وہ اقتدار کا حصول ضروری سمجھتے ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی مجوزہ پارٹی کے منشور پر اپنی ملازمت میں مکمل طور پر عملد رآمد کر سکتے تھے ۔ حالانکہ ’’ اُ ن کے دورِ منصفی میں انصاف کی راہ میں کسی قسم کی ’’ دھرنا ٹائپ ‘‘ رُکاوٹ بھی نہیں تھی ۔دیکھنا یہ ہے کہ وہ سیاست سے انصاف کیسے کر پاتے ہیں؟کیونکہ وہ اپنے منصف اعلیٰ کے دور میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے ساتھ ایک ایسے لہجے میں بات کرتے تھے جو اس منصب کے شایان ِ شان تصور نہیں کیا جاتا تھا۔ مگر وہ بعض اوقات تحقیر تک کے مرتکب ہوتے تھے۔ مگر اب وہ جس میدان میں قدم رکھنے والے ہیں وہاں کسی اچھے سلوک کی اُمید کسی اچھے سے اچھے آدمی کو بھی نہیں ہوتی۔ کیونکہ
یہاں پگڑی اچھلتی ہے اسے میخانہ کہتے ہیں!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...