... loading ...
پاکستان ایئرفورس پشاور بڈھ بیر میں واقع بیس کیمپ پر حملے میں کیپٹن اسفندیار سمیت انتیس سے زائد افراد شہیدہوگئے -واقعے میں شہید افراد کےاہل خانہ سے اظہار افسوس کے ساتھ یہ بھی صدمہ کہ اس بار بھی دہشت گردوں کا نشانہ وہی شہر بنا ہے جہاں گزشتہ سال تاریخ کابدترین واقعہ ہوا۔کئی دہائیوں سے جو نشانے پر ہے!!
آپریشن ضرب عضب کا آغاز اس عزم کے ساتھ ہوا تھا کہ دہشت گردی کی کمر توڑ دی جائے گی پھر اچھی خبریں بھی آنے لگیں مگر اچانک پشاور سانحے نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ازسر نو صف بندی ہوئی پوری قوم صدمے میں تھی مگر دہشت گردی کے خلاف پرعزم بھی۔نیشنل ایکشن پلان سامنے آیا۔فوجی عدالتوں کی منظوری دی۔ ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اتفاق رائے سے قومی جنگ قرار دے دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ فوجی عدالتوں کے بل کی منظوری کے وقت آبدیدہ ہوگئے۔مولانا فضل الرحمان” مذہبی دہشت گردی” کے الفاظ پر اعتراض کرتے رہ گئے.ان کے اختلاف کو احترام ملا مگرقبولیت نہ مل سکی۔عوامی جذبات ہی ایسے تھے خاموشی میں ہی عافیت تھی۔
کئی ماہ دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں ملتی رہیں۔ ۔ یہ مہینے خیر سے بھی گزرے ادھر جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل موقف اختیار کیاملک میں پاک فوج زندہ باد کے نعرےلگنےلگے اور “شکریہ راحیل شریف “کے پوسٹر نظر آئے۔ ایسا پہلےشاذ ہی دیکھنے کو ملا جب حاضر سروس جرنیل کو ایسی مقبولیت ملی کہ پوسٹرز پر تصویریں دکھائی دیں۔ اس سے پہلے ایوب خان ضیاالحق اور پرویز مشرف کی تصویریں اس وقت ہی نظر آئیں جب ایوان اقتدار میں انہیں ایسی غیر مقبول تنظیموں کے سہارے کی ضرورت پڑی۔ پھر دھرنے کے دوران بھی اس نوع کے بینر زلاہور کی دیواروں پر سجے ملے۔ ایسا ہی ماجرا جنگ اور جیو کی مہم جوئی میں بھی پیش آیا۔ اگرچہ پورے ملک میں مخصوص اوقات میں ایک ہی طرح کے تنظیمی ناموں سے ایک ہی طرح کے پوسٹرز اوربینرز بہت سے سوالات اُٹھاتے ہیں کہ آخر کس طرح ملک کے سارے شہریوں کو ایک ہی رنگ کے بینرز ایک ساتھ ہاتھ لگتے ہیں۔ وہ اس پر ایک ہی طرح کے مضمون کو ایک ہی جیسے الفاظ میں رقم کرتے ہیں۔ رنگوں سے لے کر لفظوں تک ایسا توارد اپنی مثال آپ ہے مگر قوم کے عمومی جذبات کے باعث اس قسم کی باتیں عام طور پر محفلوں میں گپ شپ کا موضوع بنی رہتی ہے اِسے سویلین کی سینہ گزٹ سمجھنا چاہیے۔
شاید لوگ فراموش کرگئے ہوں، ایک اور ناد رمثال صرف جنرل اسلم بیگ اور ان کے دور میں کور کمانڈر کراچی جنرل آصف نواز مرحوم کی ہے، جن کی تصاویر کے پوسٹرز اہلیان کراچی اور دیگر غیرمعروف تنظیموں کی جانب سے دعوت دیتے نظر آتے کہ
“آجا مورے بالما تیرا انتظار ہے”
مگران دونوں حاضر سروس جرنیلوں نے ایوان اقتدار پر قبضہ نہ کیا۔یہی وجہ ہے کہ حکومت توجنرل راحیل شریف کے کردار کی تعریف کرتی نظرآتی ہے اور چوہدری نثا ر جیسے وزیر جنہوں نےجنرل کیانی کے عہد سپہ سالاری میں فرمایا تھاکہ یہ کہنا درست نہیں کہ فوج اورحکومت ایک پیج پر ہیں بلکہ درست یوں ہوگا کہ فوج حکومت کی پالیسیز پر کاربندہے اب وفاقی وزیر داخلہ کیا کہتے ہیں سب کو علم ہے۔
میثاق جمہوریت کی پاسدار حزب اختلاف کے قائد خورشید شاہ کو جنرل راحیل کی مقبولیت سے کوئی خطرہ نہیں وہ تو کھل کر کہہ چکے ہیں کہ پوسٹرز سے سیاستدانوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چا ہیے بہادر جرنیل قوم کی خاطرلڑے گا تو قوم پیار ہی کرے گی۔اور اگلے ہی روز بدھ کے دن جنرل راحیل شریف نے وانا میں کہاکہ اب دہشت گردوں کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیا جائے گااور پاک فوج آخری دہشت گرد کے مارے جانے تک یہاں سے نہیں جائے گی انکی پرعزم گفتگو سے قوم کو حوصلہ ملا جب انہوں نے بتایاکہ ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔
صرف چند ٹکڑے ایسے رہ گئے ہیں جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں انہیں بھی نکال باہر کیاجائے گا۔انہوں نے بھی اعتراف کیاکہ قوم کی حمایت سے ہی پاک فوج کو یہ کامیابیاں ملی ہیں۔
حکومت اور حزب اختلاف سمیت اکثر پارلیمانی سیاسی جماعتیں بہت سے اختلافات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کو مکمل حمایت فراہم کررہے ہیں۔ عوامی جذبات بھی اسی رو میں بہہ رہے ہیں جنرل راحیل شریف بھی چھ ستمبر کے یوم شہدا کی تقریب میں کہہ چکے ہیں کہ انہیں دنیا کی بہترین فوج کی قیادت پر فخر ہے۔ بلاشبہ دنیا کی یہ بہترین فوج آپریشن ضرب عضب بھی کامیابی سےجاری رکھے ہوئے ہے توایسے میں بڈھ بیر بیس کیمپ کا سانحہ ضرور کچھ سوال اٹھائے گا۔
آئی ایس پی آر کے سربراہ میجرجنرل عاصم باجوہ کی جمعے کی شام ہونے والی نیوز کانفرنس میں بعض سوالات اٹھایے بھی گئے۔ جنرل صاحب نے ان سوالوں میں سےبعض کو قبل از وقت بھی قرار دیا۔ ان سوالوں کو اٹھانے کا وقت اب زیادہ دور بھی نہیں رہ گیاہے۔ درست وقت پر اٹھائے گئے سوالوں کی تشفی درست جوابوں سے ہی ہوتی ہے جو اگر نہ ملیں تو پھر نعرے ہی نہیں لوگ بھی بدل جاتے ہیں۔
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...
غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،صحافیوں اور ارکان اسمبلی کے مہمانوں کے پاسز منسوخ پی ٹی آئی اراکین کا سیاسی قتل کیا گیا( عامر ڈوگر) مخصوص نشستوں پر ارم حامد نے حلف اٹھا لیا قومی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب رکن قومی اسمبلی ارم حامد نے حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی ن...
وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراع...