... loading ...
بڈھابیر پر حملے نے ایک بار پھر دہشت گردوں کے طریقۂ واردات اور اُن کے ہدف کے تعین کے معیار کا مسئلہ پھر سے زندہ کر دیا ہے۔
دہشت گرد جیسا’’ دیس ویسا بھیس ‘‘ کے اُصول پر کارروائیاں کرتے ہیں اور تقریباً تمام فوجی تنصیبات پر اُن کے حملوں میں وہ وہاں کے مطابق وردی استعمال کرتے ہیں۔ فوجی اداروں کی وردیوں کا معاملہ نہایت حساس ہوتا ہے اور یہ مجاز اداروں کے علاوہ مارکیٹ میں عام طور رپر فروخت نہیں ہو سکتیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر دہشت گرد تقریباً تمام اہداف میں یہ وردیاں بآسانی کیسے حاصل کرلیتے ہیں۔ اور اب تک پکڑے جانے والے مختلف دہشت گردوں سے اس مسئلے پر کیا تحقیقات سامنے آئی ہیں۔ بڈھا بیر حملے میں بھی دہشت گردوں نے بآسانی فرنٹیئر کانسٹیبلری کی وردیاں نہ صرف حاصل کر لی تھیں بلکہ وہ اِسے زیب تن کرنے کے بعد اپنے ہدف علاقے اور مقام پر بغیر کسی شک کے پہنچنے اور داخل ہونے میں کامیاب ہو گیے۔ افسوسنا ک امر یہ ہے دہشت گرد ایک ایسی وردی بآسانی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں جنہیں پہن کر اُس کے نقلی ہونے کا کوئی شبہ بھی نہیں ہوتا۔ اس کا دوسرا مطلب یہ بھی ہے کہ دہشت گرد صرف وردی ہی نہیں پہنتے بلکہ وہ اس کے ساتھ ایسی وضع قطع بھی اختیار کر لیتے ہیں جو اُنہیں متعلقہ مقام پر اجنبی نہیں لگنے دیتی۔ اس طرح دہشت گردوں کے حلیے کا معاملہ اس پہلو سے جڑا ایک دوسرا مسئلہ ہے۔
دہشت گردوں کے طریقہ واردات سے جڑا ایک دوسرا مسئلہ ہتھیاروں کا ہے۔ وہ عام طور پر ایسی تمام کارروائیوں میں اپنے خود کش حملہ آور ہی بھیجتے ہیں۔ جو ایک خود کُش جیکٹ زیب تن رکھتے ہیں۔ اس طرح اُن کے اس طریقہ واردات کے بعد سب سے اہم معاملہ یہی رہ جاتا ہے کہ اُنہیں نقصان پہنچانے کا موقع کم سے کم دیے بغیر شکار کیا جایے۔ کیونکہ دہشت گرد خود کش جیکٹ کے علاوہ اپنے پاس ہینڈ گرنیڈ اور اے کے ۴۷ بھی رکھتے ہیں ۔ جس کا واضح مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ حملے کے مقام پر اپنا کچھ دیر کے لیے قبضہ رکھنا چاہتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ جانی نقصان چاہتے ہیں۔ حملہ آوروں کی طرف سے خود کش جیکٹ کے استعمال کی نوبت عام طور پر آخر میں آتی ہے۔ جب وہ جوابی ردِعمل میں فوج کا ہد ف بننے لگتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ حملے کے مقام پر اسلحہ لانے میں کس طرح کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ دہشت گردوں کو متعلقہ مقام پر اسلحہ ملنے یا لانے کی تفصیلات کسی تحقیقات میں سامنے کیوں نہیں لائی جاتی؟
دہشت گردوں کی طرف سے بھیس اختیار کرنے اور اسلحہ کے اس مخصوص نوعیت کے استعمال میں اس یکسانیت کے باوجود اب تک کوئی ایسا طریقہ کاروضع نہیں ہو سکا جس سے ان ساری حرکتوں کی قبل از وقت نگرانی کی جاسکے۔
دہشت گردوں کی طرف سے عام طور پر ہدف کے تعین کا مسئلہ بھی نہایت سادہ ہوتا ہے۔ وہ جب بھی کسی جگہ سے کسی خاص نوعیت سے نشانا بنتے ہیں جوابی ردِ عمل بھی تقریباًاُسی نوعیت کا دیتے ہیں۔ مہران بیس پر کارروائی کا معاملہ بھی یہی تھا جب کچھ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کچھ ایسے افراد کو اپنی تحقیقات کے دائرے میں لانے کی کوشش کی جن کا تعلق متعلقہ ادارے کے ایسے افراد سے تھا جو وہاں کے نظم کے حوالے سے حکام کی نگاہوں میں غیر موزوں تھا تو دہشت گردوں نے اُسی ادارے کو اپنے نشانے پر لیا۔ دہشت گردوں کو جب یہ شکایت ہوئی کہ فضائی حملوں میں اُن کے بچوں کو بھی نشانا بنایا جاتا ہے تو اُنہوں نے نہایت بے رحمی اور شقاوت سے آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کو نشانا بنانے کی ٹھانی۔اِسی طرح پاک فضائیہ کے کیمپ کو نشانا بنانے کے پیچھے بھی کچھ اِسی نوع کے محرکات دکھائی دیتے ہیں۔ پاک فضائیہ پچھلے کچھ عرصے آپریشن ضربِ عضب میں نہایت فعال کر دار ادا کررہی ہیں اور اُس نے نہایت کامیاب سے بعض اہداف حاصل کیے ہیں۔ یہاں تک وادی ٔ شوال کے مشکل ترین آپریشن میں بھی پاک فضائیہ نہایت مستعدی سے شریک ہوئی ہے۔ جس کے باعث دہشت گردوں نے اپنا ہدف بھی اُسی کے مطابق چُنا ہے۔ سوال یہ ہے کہ دہشت گرد اپنے اہداف کے تعین کے بارے میں کیسے سوچتے ہیں۔ کیا اُس کا قبل از وقت جائزہ لینے کے لیے کسی بھی سطح پر کوئی غوروفکر کا نظام کام کر رہا ہے؟
خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ اگر قبائل خوارج کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کیلئے علاقہ خالی کردیں،دوٹوک انداز میں پیغام سکیورٹی ذرائع کی جانب سے دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے...
21 سے 23 نومبر کواجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے گلے سڑے نظام سے جان چھڑوانے کیلئے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے،حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس...
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...