... loading ...

بڈھابیر پشاور کے جنوب میں کوہاٹ روڈ پر واقع ایک نواحی علاقہ ہے جو مرکزی شہر سے تقریباً دس کلومیٹر دور ہے۔ مگر حملہ آوروں نے پاک فضائیہ کے جس ائیر بیس کو نشانا بنایا ہے وہ پشاور سے تقریباً چھ کلو میٹر دور انقلاب شاہراہ پر پاک فضائیہ کا موجود ایک کیمپ ہے۔ ۱۹۸۰ء کی دہائی میں اِسے ایک باقاعدہ کیمپ کی شکل دی گئی۔
تاریخی طور پر یہ علاقہ اُس وقت دنیا بھر میں خبروں کاموضوع بنا تھا جب یکم مئی ۱۹۶۰ء کو پشاور کے اِسی علاقے بڈھابیر کے فضائی کیمپ سے امریکی جاسوس طیارہ ’’یوٹو‘‘ ایک جاسوسی مشن پر یہاں سے اڑا تھا اور اِسے سوویٹ یونین نے اپنے علاقے میں جاسوسی کرتے ہوئے مار گرایا تھا۔جاسوس طیارہ سوویٹ یونین کے جوہری ہتھیاروں اور میزائل تنصیبات کی کھوج لگا رہا تھا۔ تب سوویٹ یونین کے صدر نے کہا تھا کہ ’’ہم نے بڈھا بیر کے گرد سرخ نشان لگا دیا ہے۔‘‘
حملہ آوروں کا نشانا بننے والابڈابیر کا یہ ائیر بیس اگرچہ اب ایک غیر فعال کیمپ باور کیا جاتا ہے مگر دہشت گردوں کے لیے یہ ایک ہدف کے طور پر خاصا اہم تھا جس سے وہ متعدد پیغامات دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔دہشت گردوں نے جہاں یہ ظاہر کیا ہے کہ اُن کی قوت ختم نہیں ہوئی، وہاں اُنہوں نے ائیر بیس کا انتخاب کرکے آپریش ضربِ عضب میں شریک پاک فضائیہ کو اپنے اہداف کا نشانا بنایا ہے۔ گویا وہ پاک فضائیہ کی کارروائیوں پر اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں وادیٔ شوال میں ہونے والی کارروائیوں میں پاک فضائیہ خصوصی طور حصہ لے رہی تھی۔ لہذا پاک فضائیہ کو نشانے پر لینے کی وجوہات دراصل اُن کی یہی کارروائیاں ہوسکتی ہیں۔
دہشت گردوں نے ائیر بیس کو نشانا بنا کر دنیا بھر میں یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستان کے فوجی مقامات اُن کے نشانے پر ہیں۔ اور وہ ابھی بھی اُسے نشانا بنانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ یہ ایک نہایت سنگین صورتِ حال ہے کہ پشاور کا نواحی علاقہ بڈھ بیر ایک طویل عرصے سے دہشت گردوں کی وقتاً فوقتاً کارروائیوں کا نشانابن رہا ہے اور آپریشن ضربِ عضب کے اس اہم ترین مرحلے میں بھی وہ اس نوع کی کارروائی کرنے میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں۔قبائلی علاقوں سے متصل یہ علاقہ دہشت گردوں کی مسلسل کارروائیوں کا ہدف رہا ہے۔جون ۲۰۱۴ء میں اُس وقت پورے ملک میں سنسنی پھیل گیی تھی جب یہاں پر پی آئی اے کے ایک طیارے پر فائرنگ کی گئی تھی۔یہاں پر متعدد مرتبہ پولیس اسٹیشنوں کو بھی نشانا بنایا گیا ہے اور خود کش حملوں کی بھی زد میں یہ علاقہ رہا ہے۔ تازہ ترین کارروائی اس حوالے یہ سوال پیدا کرتی ہے کہ کیا دہشت گردوں کا ہدف رہنے والا یہ علاقہ اب بھی اُن کی پہنچ سے دور نہیں ہے ؟
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...