... loading ...

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے معروف علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے ائیر بیس پر حملے میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ نماز فجر کے وقت کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق جمعہ ۱۸؍ ستمبر کی علی الصبح پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ حملہ آور دو مقامات سے کیمپ میں داخل ہوئے۔ اور پھر چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں بٹ گیے۔جن میں سے ایک ٹولی نے کیمپ میں قائم مسجد میں داخل ہو کر ۱۶ نمازیوں کو شہید کر دیا۔ ایک زخمی عینی شاہد نے بتا یا ہے کہ حملہ عین نمازِ فجر کے وقت ہوا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق حملے کے جواب میں ’’کوئیک ری ایکشن فورس‘‘حرکت میں آئی اور اُس نے جوابی حملے میں ۱۳؍ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تاہم یہ بات ابھی تک پوری طرح واضح نہیں ہوسکی کہ حملہ آوروں کی کُل تعداد کتنی تھی اور تمام کے تمام تیرہ حملہ آوروں کے علاوہ اُن کے کتنے معاون حملے کے مقام پر یا اُس سے دور کہیں پائے جاتے تھے یا نہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ میں تبادلے میں فوج کے ایک کیپٹن اسفندیار اپنی جان ہار گیے ہیں۔ کیپٹن اسفندیار پاک فوج کے بہترین افسروں میں مانے جاتے تھے۔ اُن کا تعلق ۱۰۲ بریگیڈ اور ۱۱ فرنٹیئر فورس سے تھا۔ اُنہوں نے اپنی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر بھی حاصل کی تھی۔دوسری طرف پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں جونیئر ٹیکنیشن شان اور طارق بھی شہید ہوئے ہیں۔ جو گارڈ روم میں تعینات تھے۔حملے میں زیادہ تر فضائیہ سے تعلق رکھنے والے افراد لقمہ اجل بنے جبکہ شہری اموات مقابلتاً کم ہوئیں۔ ابتدائی اطلاعات میں پتا چلا تھا کہ حملے میں ہونے والے زخمی فوجی اہلکاروں کی تعداد دس کے قریب تھی مگر ایک دوسری اطلاع کے مطابق جن زخمیوں کو سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا اُن کی تعداد ۲۳ سے زیادہ تھی۔
وجود ڈاٹ کام کو اپنے ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ فوری طور پر اُس گاڑی کا پتا چلا لیا گیا ہے جو دہشت گردوں کے زیرِ استعمال رہی۔ مذکورہ گاڑی پر کوئی نمبر پلیٹ لگی ہوئی نہیں تھی۔ تاہم گاڑی کے انجن نمبر اور چیسز نمبر وغیرہ حاصل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف حملے کے مقام پر عین حملے کے وقت اور اُس سے ذرا قبل موبائل فون کے استعمال کی پوری تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ جس پر تحقیقات کے دائرے کو بڑھا یا گیا ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...