... loading ...

سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو توسیع دینے کی پرزور حمایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوجی قیادت بدلی توسارا کیا دھرا ختم ہو جائے گا ۔
موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سابق آرمی چیف جنرل کیانی کے دور کا سکوت توڑتے ہوئے موثر اور فیصلہ کن اقدامات کیے جس نے پاکستان کے قومی منظرنامے پر دور رس اثرات مرتب کیے ہیں ۔ پرویز مشرف اور جنرل کیانی کے دور میں پاکستان کی مسلح افواج کا امیج قوم کے سامنے بوجوہ کمزورہو ا تھا ۔ پشاور کے آرمی پبلک سکول کے سانحہ کے بعد سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جس طرح سے تیزی آئی اور اُسے قوم کے تمام طبقات کی جو حمایت میسر آئی ہے ۔ اس نے فوج کے لئے پاکستانی قوم کے دلوں میں موجود جذبات اُبھارنے کے لئے ایک مہمیز کاکام دیا ہے ۔
پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کی بین الاقوامی اُمور خصوصاً افغان پالیسی کی جزیات سے لاعلمی اور بھارت کے مقابلے میں نرم رویے نے بھی جنرل راحیل شریف کو قوم کی ناگزیر ضرورت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس وقت پاک فوج اور حکمران قیادت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے باجود کھچاؤ اور سرد مہری کا معاملہ چل رہا ہے ۔ کراچی میں رینجزز کی کارروائیوں نے بھی تعلقات میں کھچاؤکا تاثر مستحکم کیا ہے ۔ اگرچہ احتساب کے عمل کے لیے ہمارے سسٹم میں اداروں کا تعین کر دیا گیا تھا ۔مگر ان کی ناکامی کے باعث ہی موجودہ صورتحال پیدا ہوئی ہے اور بعض حلقوں کے نزدیک موجود نظام میں جاری مختلف محاذوں پر کارروائیوں کو برقرار رکھنے کے لئے موجودہ آرمی چیف کو توسیع دینے کا معاملہ بھی زیر بحث ہے ۔ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے اس توسیع کی حمایت ایک نئی باقاعدہ بحث کا آغاز بننے والی ہے ۔ اس بحث کے آغاز پر ہی کہا جاسکتا ہے کہ موجودہ حکومت نہ چاہتے ہوئے بھی موجودہ آر می چیف کو توسیع دینے پر مجبور ہو جائے گی ۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ چھ عشروں کے بعد بھی ہمارے ہاں ادارے شخصیات کے گرد گھومتے ہیں ۔ ہمیں اپنی آئینی حدو د میں رہتے ہوئے اپنے نظام کو اس طرح سے استوار کرنا ہوگا کہ افراد کے آنے جانے سے اداروں کی پالیسیاں اور کارکردگی متاثر نہ ہو۔
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...