وجود

... loading ...

وجود
وجود

امریکی چین کی فوجی نہیں بلکہ معاشی طاقت سے پریشان

جمعرات 10 ستمبر 2015 امریکی چین کی فوجی نہیں بلکہ معاشی طاقت سے پریشان

american-survey-about-china

امریکا کے باشندے چین کی فوجی طاقت سے اتنے پریشان نہیں ہیں جتنے معاشی قوت سے خائف دکھائے دیتے ہیں۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 8 امریکی کسی نہ کسی حوالے سے چین کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔

پیو ریسرچ سینٹر کے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق سروے میں 54 فیصد امریکی کسی بھی حوالے سے چین کے بارے میں مثبت رائے نہیں رکھتے اور ری پبلکنز اس معاملے میں ڈیموکریٹس سے کہیں آگے ہیں۔ معاملہ چاہے اقتصادی ہو، عسکری یا پھر سماجی، امریکی چین کو پسند نہیں کرتے اور ایسا ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں۔

چین کے صدر سی جن پنگ کے دورۂ امریکا سے قبل دونوںممالک کے تعلقات میں کچھ گرمی پیدا ہوئی ہے۔ ایک امریکا کی خفیہ معلومات کی ہیکنگ کی کوششوں پر تو دوسری جانب جنوبی بحیرۂ چین کے چند جزائے پر چینی دعوے کے بعد اختلافات بڑھ گئے ہیں ۔ لیکن عام امریکی باشندوں کو سب سے زیادہ تشویش کس بات پر ہے، 1.27 ٹریلین ڈالرز کے چینی قرضے پر، اس کے بعد بالترتیب چین کے مقابلے میں ملازمتیں گنوانے، پھر سائبر حملے، انسانی حقوق پر چینی پالیسیوں، چین کے ساتھ امریکا کے تجارتی خسارے، عالمی ماحولیات پر چین کے اثرات اور سب سے آخر میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کا نمبر آتا ہے۔

معروف ادارے کا یہ سروے 13 اپریل سے 3 مئی کے دوران امریکا میں بذریعہ ٹیلی فون لیے گئے ایک ہزار سے زیادہ انٹرویوز پر مبنی ہے، جس میں غلطی کی گنجائش 3.6 فیصد پوائنٹس تک کی ہے۔ تاریخ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ سروے اس خبر کے منظرعام پر آنے سے پہلے کا ہے جس میں معلوم ہوا تھا کہ امریکی وفاقی عہدیداروں کا ریکارڈ ہیک کیا گیا ہے اور امریکا دعویٰ کرتا ہے کہ یہ سائبر حملہ چین سے ہوا۔

نومبر 2016ء میں طے شدہ صدارتی انتخابات سے قبل ری پبلکن پارٹی کے امیدوار تو خوب بڑھ چڑھ کر چین کے خلاف بول رہے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ سروے میں شامل ری پبلکنز چینی خطرے کے حوالے سے زیادہ تشویش رکھتے ہیں۔ 77 فیصد ری پبلکنز قرضے کے معاملے کو بہت سنجیدہ مسئلہ سمجھتے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس میں یہ تعداد 60 فصد ہے۔ 65 فیصد ری پبلکنز چین کے سائبر حملوں کو پریشان کن مسئلہ گردانتے ہیں جبکہ 49 فیصد ڈیموکریٹس یہ رائے رکھتے ہیں۔

گو کہ 2012ء میں انہی سوالات پر مبنی سروے میں قرضہ، ملازمتوں اور تجارتی خسارے کے معاملات کو سنجیدہ خطرہ قرار دینے والوں کی تعداد کافی زیادہ تھی لیکن مجموعی طور پر چین کے بارے میں امریکیوں کی منفی رائے تین سالوں سے مستقل اسی مقام پر ہے۔ البتہ نوجوانوں کی رائے کچھ مختلف ہے۔ 30 سال سے کم عمر 39 فیصد امریکی چین کے حوالے سے منفی رائے رکھتے ہیں جبکہ 50 یا زیادہ سال کے افراد میں یہ شرح 64 فیصد ہے۔

یہ سروے ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب چین کی اسٹاک مارکیٹ کی حالت ابتر ہے اوراس نے عالمی مارکیٹوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اب یہ سوال بہت نمایاں ہو کر ابھر رہا ہے کہ کیا چین کی کمیونسٹ حکومت تین دہائیوں کی تیز رفتار ترقی کے بعد اصلاحات کرپائے گی یا نہیں۔


متعلقہ خبریں


تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں سکتی، سروے میں 62فیصد عوام کی رائے وجود - پیر 14 مارچ 2022

ملک کے 62فیصد عوام نے سروے میں کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی ،23فیصد کے مطابق کامیاب ہوگی،78فیصد نے بیروز گاری کو بڑا مسئلہ قرار دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق پلزکنسلٹنٹ کے زیر اہتمام یکم مارچ کو کئے گئے ایک عوامی سروے میں شہریوں سے پوچھا...

تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں سکتی، سروے میں 62فیصد عوام کی رائے

برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ کیے جانے کا انکشاف وجود - بدھ 26 جنوری 2022

یونیورسٹی آف برمنگھم اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی کمپنی یوگووف کی اسلامو فوبیا پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف برمنگھم اور ڈیٹا تجزیہ کرنے والی فرم نے برطانی...

برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ کیے جانے کا انکشاف

پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ملک گیر سروے میں اکثریتی پاکستانیوں کی رائے وجود - جمعرات 09 دسمبر 2021

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ملک گیر پرسیپشن سروے کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ پاکستانیوں کا خیال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں مہنگائی اور قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2021 کے نتائ...

پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ملک گیر سروے میں اکثریتی پاکستانیوں کی رائے

علاقائی مسائل خطے میں حل ہونے چاہئیں، دوسرے ممالک کی مداخلت قبول نہیں: چین کا واضح اعلان وجود - هفته 10 ستمبر 2016

چین نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل علاقے میں حل ہونے چاہئیں، کسی دوسرے کی مداخلت قبول نہیں۔ یہ بات مشرقی ایشیائی اجلاس کے بعد بحیرۂ جنوبی چین کے معاملے پر سوالات اٹھنے پر چینی نائب وزیر خارجہ لیو چینمن نے کہی۔ گو کہ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن وہ ایک صحافی کے سوال کا جو...

علاقائی مسائل خطے میں حل ہونے چاہئیں، دوسرے ممالک کی مداخلت قبول نہیں: چین کا واضح اعلان

تین چوتھائی سے زیادہ پاکستانی قرآنی قوانین کے حامی، اہم سروے میں انکشاف وجود - جمعه 29 اپریل 2016

امریکا کے تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے دنیا کے 10 مسلم ممالک میں ایک سروے کیا ہے، جس میں عوام سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ملکی قوانین پر قرآن مجید کے اثرات چاہتے ہیں؟ سروے پاکستان کے علاوہ فلسطین، اردن، ملائیشیا، سینیگال، نائیجیریا، انڈونیشیا، لبنان، ترکی اور برکینا فاسو میں کیا...

تین چوتھائی سے زیادہ پاکستانی قرآنی قوانین کے حامی، اہم سروے میں انکشاف

چین کا نیا دفاعی بجٹ، صرف ساڑھے 7 فیصد کا اضافہ وجود - هفته 05 مارچ 2016

چین سال 2016ء میں اپنے دفاعی بجٹ میں صرف 7 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ کرے گا۔ اس امر کا انکشاف سنیچر کو پارلیمان میں پیش کی گئی ایک بجٹ رپورٹ میں ہوا جس کے مطابق گزشتہ سالوں کے مقابلے میں دفاع پر رواں سال کہیں کم اخراجات کیے جائیں گے۔ سرکاری خبر رساں ادارے سن ہوا کے مطابق یہ چھ ...

چین کا نیا دفاعی بجٹ، صرف ساڑھے 7 فیصد کا اضافہ

جنوبی کوریا میں میزائل اور ریڈار سسٹم کی تنصیب، چین کو تشویش وجود - جمعه 26 فروری 2016

چین نے امریکا کے طاقتور طویل فاصلاتی ریڈار اور میزائل نظام کی تنصیب پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے منصوبوں کی وضاحت پیش کرے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سینٹر فار انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا اور دیگر ممال...

جنوبی کوریا میں میزائل اور ریڈار سسٹم کی تنصیب، چین کو تشویش

امریکا بنیاد پرست اسلام کے خلاف حالتِ جنگ میں ہے: سروے وجود - پیر 23 نومبر 2015

پیرس میں مبینہ طور پر داعش کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد امریکی باشندوں کی بڑی تعداد پریشان دکھائی دیتی ہے کہ کہیں اگلا حملہ امریکا میں نہ ہوجائے۔ عوام کی ایک بڑی اکثریت سمجھتی ہے کہ وہ بنیاد پرست اسلام کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔ اے بی سی اور واشنگٹن پوسٹ کے مشترکہ سروے میں ...

امریکا بنیاد پرست اسلام کے خلاف حالتِ جنگ میں ہے: سروے

چین کا نیا تجربہ، میزائل شکن یا سیٹیلائٹ شکن نظام؟ وجود - جمعه 13 نومبر 2015

چین کے تازہ ترین میزائل شکن نظام کے ٹیسٹ نے ایک مرتبہ پھر ایسی افواہوں کو جنم دیا ہے کہ بیجنگ ایسا ہائپر سونک ہتھیار تیار کررہا ہے جو زمین کے مدار میں موجود دشمن کے سیٹیلائٹس یعنی مصنوعی سیارچوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو یہ امریکا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہ...

چین کا نیا تجربہ، میزائل شکن یا سیٹیلائٹ شکن نظام؟

امریکی جنگی بحری جہاز کی دراندازی، چین نے انتباہ جاری کردیا وجود - بدھ 28 اکتوبر 2015

بحیرۂ چین کے جنوبی علاقے میں امریکا کے جنگی بحری جہاز کی آمد کے بعد چین نے انتباہ جاری کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے تمام قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تنبیہ جاری کی ہے۔ امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس لیسن بحیرۂ جنوبی چین کے اس علاقے میں داخل ہوا ہے جس پر چین اپنا دع...

امریکی جنگی بحری جہاز کی دراندازی، چین نے انتباہ جاری کردیا

بحیرۂ جنوبی چین میں چینی تعمیرات کا تنازع شدت پکڑگیا وجود - پیر 12 اکتوبر 2015

چین نے بحیرۂ جنوبی چین میں متنازع جزائر پر دو روشنی میناروں کی تعمیر مکمل کرلی ہے جس سے چین کےبحری عزائم کے حوالے سے خطے میں ایک مرتبہ پھر تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ ویت نام، ملائیشیا، برونائی، فلپائن اور چین کے درمیان بحیرۂ جنوبی چین میں واقع اسپراٹلی جزائر میں چیف نے کویٹ...

بحیرۂ جنوبی چین میں چینی تعمیرات کا تنازع شدت پکڑگیا

امریکا نے روس اور چین کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں پر پابندی لگادی وجود - اتوار 06 ستمبر 2015

امریکا نے روس اور چین کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔جس کی وجہ دونوں ممالک کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ایران، شمالی کوریا اور شام کے ساتھ ہتھیاروں کی مبینہ تجارت بتائی جارہی ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے ک...

امریکا نے روس اور چین کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں پر پابندی لگادی

مضامین
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟ وجود جمعه 19 اپریل 2024
مسلمان کب بیدارہوں گے ؟

عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران وجود جمعه 19 اپریل 2024
عام آدمی پارٹی کا سیاسی بحران

مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام وجود جمعه 19 اپریل 2024
مودی سرکار کے ہاتھوں اقلیتوں کا قتل عام

وائرل زدہ معاشرہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
وائرل زدہ معاشرہ

ملکہ ہانس اور وارث شاہ وجود جمعرات 18 اپریل 2024
ملکہ ہانس اور وارث شاہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر