... loading ...

بھارت اپنے تنوع اور رنگارنگی کے باعث خود کو ایک منفرد ملک باور کرانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ بھارتی دعوے ہمیشہ بھارت کے زمینی حقائق سے مختلف ثابت ہوئے ہیں۔ چمکتا بھارت بھی ایک ایسا ہی نعرہ تھا جو بھارت میں بہت گونجتا رہا ہے۔چمکتے بھارت کی چکاچوندی کا بھرم سامنے آنے والے نئے حقائق نے کھول دیا ہے۔ جس سے اندازا ہوتا ہے کہ بھارتی ناری چمکتے بھارت میں کن اندھیروں میں پڑی سسک رہی ہے۔
بھارت میں ہر دومنٹ میں کوئی نہ کوئی خاتون کسی نہ کسی جُرم کی شکار بنتی ہے۔ یہ ہوشربا انکشاف بھارتی ادارے قومی جرائم ریکارڈ بیورو کے تازہ اعداد وشمار میں ہوا ہے۔اگرچہ بھارت میں پولیس کے ادارے میں خواتین کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے اور قانونی طور پر خواتین سے ہونے والی زیادتیوں پر زیادہ سختی کی جانے لگی ہے مگر اس کے باوجود بھارت میں کام کی جگہوں سے لے کر گھر اور باہر ہر جگہ ہی خواتین کے خلاف جرائم کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔قومی جرائم ریکارڈ بیورو کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں خواتین کے ساتھ جرائم میں دُگنے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔اس دوران ملک بھر میں ۲۲؍لاکھ ۴۰ ہزار واقعات سرکاری اندراج میں آئے۔جس کے تحت ہر ایک گھنٹے میں چھبیس جرائم یعنی ہر دومنٹ میں ایک جرم کی شرح سامنے آئی۔ان جرائم میں عورتوں پر شوہروں ، رشتہ داروں اور شناساؤں کے ہاتھوں ہونے والے اذیت رسانی کے واقعات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔گزشتہ ایک دہائی میں صرف اِسی نوع کے ۹؍لاکھ ۹؍ہزار ۷۱۳ معاملے پولیس تھانوں میں اندراج کرائے گئے۔
قومی جرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم میں دوسرا شمار جنسی زیادتی اور اذیت سے جڑے معاملات کا ہوتا ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں۴؍ لاکھ ۷۰؍ ہزار ۵۵۶ مقدمات جنسی اذیت کے درج ہوئے۔اس کے بعد تیسرا شمار خواتین کے اغوا سے منسلک واقعات کاکیا گیا ہے۔اس طرح کے مقدمات تین لاکھ پندرہ ہزار ۷۴ درج ہوئے ہیں۔ مزید براں عصمت دری کے ۲؍ لاکھ ۴۳ ہزار، جسمانی طور پر اذیت رسانی کے ایک لاکھ چار ہزار۱۵۱ مقدمات درج ہوئے۔جبکہ جہیز کے مسئلے پر ہونے والے قتل کے ۸۰؍ ہزار ۸۳۳ مقدمات درج ہوئے۔اس کے علاوہ جہیز مخالف قانون کے تحت جو مقدمات درج ہوئے اس کی تعداد ۶۶؍ ہزار ہے۔
خواتین کے خلاف جرائم کے کچھ نئے زمرے بھی اعدادوشمار سے سامنے آئے ہیں۔ جس کے مطابق عصمت دری سے جڑے ۴؍ ہزار ۲۳۴ مقدمات، خود کشی کے لئے اکسانے سے متعلق ۳؍ ہزار ۳۷۳۴مقدمات اور گھریلو تشدد سے بچاؤ کے ۴۲۶ مقدمات سامنے آئے ہیں۔بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے جرائم کے معاملے میں آندھرا پردیش پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں آندھرا پردیش میں ۲؍ لاکھ ۶۳؍ ہزار ۸۳۹ مقدمات درج ہوئے جن میں سب سے زیادہ جنسی اذیت رسانی کے جرائم شامل ہیں۔ریاستوں میں دوسرا شمار مغربی بنگال کا ہوا ہے۔ جہاں اس دوران ۲؍لاکھ ۳۹ ہزار ۷۶۰ مقدمات خواتین کے حوالے سے مختلف جرائم میں درج ہوئے۔اترپردیش کا شمار تیسرا ہے جہاں ۲؍ لاکھ ۳۶؍ ہزار ۴۵۶ مقدمات درج ہوئے۔ اس طرح بالترتیب راجستھان میں ایک لاکھ ۸۸؍ ہزار ۹۲۸ مقدمات درج ہوئے ۔ مدھیہ پردیش میں ایک لاکھ ۷۵؍ ہزار ۵۹۳ مقدمات درج ہوئے۔
بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے جرائم کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ یہ رجحان گزشتہ سال ۲۰۱۴ء کے اعداد وشمار سے بھی پوری طرح عیاں ہے جس کے تحت بھارت میں ہونے والے مجموعی جرائم کا ۹۷ فیصد صرف خواتین کے ساتھ ہونے والے جرائم سے متعلق ہیں۔بھارت اِن زمینی حقائق کو نظر انداز کرکے ایک عالمی کردارکا خواب دیکھتا ہے۔ اور خطے میں اپنی بالادستی کے جنون میں مبتلا ہے۔

جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...